Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Kebabs, Tikka, Cutlets Urdu Recipes > Khosla Kebab کھوسلہ کباب

Khosla Kebab کھوسلہ کباب

Khosla Kebab کھوسلہ کباب
Prep Time
20 Mins
Cook Time

15 Mins
Serves

3 - 4
Try out this outstanding kebab recipe, it requires bit more time but the results are really worth it!
Viewed: 8209
Source:  Shiza Bukhari
1 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • چکن کا قیمہ دو سو گرام (Chicken mince 200 gm)
  • آلو چار عدد (بڑے سائز کے) (Potatoes 4 large size)
  • نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 ½ tsp)
  • پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی) (Onion 1 chopped)
  • لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chilli 1 tsp grind)
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin seed 1 tsp)
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Black pepper ½ tsp chopped)
  • انڈے دو عدد (Eggs 2)
  • سویاں حسبِ ضرورت (Vermicelli as required)
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹی ہوئی) (Fresh coriander ½ bunch chopped)
  • ہری مرچ تین سے چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 3-4 chopped)
  • آئل تلنے کے لئے (Oil for fry)

  1. پین میں آدھی پیالی آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں۔

  2. اب پیاز کو ڈال کر سنہرا فرائی (golden fry) کرلیں اور تیل نکال کر علیحدہ کرلیں۔

  3. پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔

  4. قیمہ ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

  5. قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اُتار لیں۔

  6. آلوؤں کو اُبال کر میش کرلیں، اس میں سفید زیرہ، نمک، کالی مرچ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ملا لیں۔

  7. اب دو کھانے کے چمچ اس مکسچر کو لے کر اس کی کٹوری سی بنا لیں۔

  8. اس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ قیمہ ڈالیں اور حسبِ پسند شیپ کے کباب بنالیں۔

  9. ان کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر سویوں کے چورے میں توس کرکے پانچ سے دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

  10. کڑاہی میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان کباب کو گولڈن براؤن (golden brown) ڈیپ فرائی کرلیں۔

  11. ٹماٹو کیچپ  یاہری مرچ کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Khosla Kebab کھوسلہ کباب recipe:

  1. khana banane ka tarika bataeye.

    on Feb 5 2014 7:53AM Report Abuse MOHD AJMAL

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping