Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Keema, Mince, Ground Meat Urdu Recipes > شب دیگ Shab Daig by chef shireen anwar

شب دیگ Shab Daig

شب دیگ Shab Daig
Prep Time
30-35 Mins
Cook Time

50-55 Mins
Serves

4 - 5
is great meaty recipe by cooking expert Shireen anwer. Sometimes just changing the shape of food is all that is needed to give a favourite meal a different dimension, here is that kind of recipe bit difficult but quite delicious.
Viewed: 8373
Source:  Chef Shireen Anwar in Masala Mornings on Masala Cooking TV Channel
3 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • کٹی گاجر دو سو پچاس گرام
  • قیمہ آدھا کلو
  • لہسن کے جوے چھ عدد
  • درمیانی پیاز دو عدد
  • بڑی ہری مرچ تین عدد
  • ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  • خشخاش دو چائے کے چمچ
  • چاول ایک چائے کا چمچ
  • سونف ایک تہائی چائے کا چمچ
  • جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • پسی جاوتری آدھا چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • تلی اور پسی پیاز ایک چائے کا چمچ
  • دہی تین کھانے کے چمچ
  • پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
  • گرم تیل پانچ کھانے کے چمچ
  • (گریوی کے لیے اجزا)
  • تیل ایک کپ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
  • ہلدی ایک چٹکی
  • جولیئن کٹ ادرک ایک کھانے کا چمچ
  • کٹی براؤن پیاز تین کھانے کے چمچ
  • پھینٹی ہوئی دہی ڈیڑھ کپ
  • گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

  1. قیمے کو مشین سے دو مرتبہ پیس لیں۔

  2. اب چوپر میں لہسن کے جوے، درمیانی پیاز، بڑی ہری مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

  3. اس آمیزے کو قیمے میں ڈال کر مکس کریں اور ایک مرتبہ پھر چوپ کر لیں۔

  4. گرائنڈر میں خشخاش، چاول، سونف، جائفل اور پسی جاوتری ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

  5. پسے ہوئے اس مصالحے کی آدھی مقدار پسے ہوئے قیمے میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

  6. ساتھ ہی قیمے میں نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پسا زیرہ، تلی اور پسی پیاز، دہی، پسا دھنیا اور گرم تیل ڈال کر مکس کر لیں۔

  7. اب اس آمیزے کے بڑے کوفتے بنا لیں اور الگ رکھ دیں۔

  8. (گریوی بنانے کی ترکیب) ایک برتن میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسا سفید زیرہ، پسا دھنیا، پسی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

  9. اب تھوڑا سا پانی شامل کر کے مزید بھون لیں۔

  10. پھینٹی ہوئی دہی میں کُٹی براؤن پیاز اور پانی ڈال کر مکس کریں اور گریوی کے مصالحے میں شامل کر کے مزید بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔

  11. اب کٹی گاجر شامل کریں اور پانچ منٹ تک فرائی کریں۔

  12. پھر کٹی گاجر کو مصالحے سے نکال کر الگ رکھ دیں۔

  13. اب اس میں پانی شامل کریں اور مزید پکائیں۔

  14. اب اس میں کوفتے ڈال کر پندرہ منٹ بغیر ڈھکے پکائیں۔

  15. پین کو آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں، تاکہ کوفتے ہر طرف سے ایک جیسے فرائی ہو جائیں۔

  16. اب اس میں بقیہ پسا مصالحہ شامل کر دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر کوفتے گل جانے تک پکائیں۔

  17. اب فرائی کی ہوئی گاجر اور جولیئن کٹ ادرک ڈال کر دَم پر رکھیں۔

  18. آخر میں کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for شب دیگ Shab Daig recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping