بادام کو اُبال کر چھیل لیں اور چار ٹکڑے کردیں۔
ایک الگ پین میں دودھ ڈال کر اتنا اُبالیں کہ تین پاؤ رہ جائے۔
اب اس میں چینی، زعفران اور کسٹرڈ پاؤڈر گھول کر شامل کریں۔
ساتھ ہی کٹے ہوئے بادام بھی شامل کردیں۔
پھر چولہے کی آنچ کو ہلکا کرلیں۔
دو انڈوں کو پھینٹ کر رکھیں اور اس میں فریش کریم ملا دیں۔
اب چھ عدد انڈوں کے مکسچر کو تھوڑا تھوڑا دودھ میں شامل کرتے جائیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
مکسچر کو چولہے سے ہٹا دیں اور ونیلا ایسنس شامل کر دیں۔
آخر میں اسے سرونگ ڈِش میں نکالیں۔
ابلے انڈوں اور اور پستہ سے سجا کر ٹھنڈا سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.