مچھلی کے فلے کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھیں۔
اب اسے دھوکر چھلنی پر رکھ دیں، تاکہ پانی نکل جائے۔
اب اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک لگائیں اور فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگاکر فلے پھیلا کر ڈالیں، تاکہ اُن کا پانی خشک ہوجائے۔
اب انھیں نکال لیں۔
پھر اوون گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں تھوڑی سی چکنائی لگاکر فلے پھیلا کر ڈالیں۔
اوپر ذرا سا تیل لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
اب ایک پیالے میں مایونیز، فریش کریم، نمک، مسٹرڈ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مکھن ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔
جب فلے بیک ہوجائیں تو اوپر تیار سوس ڈال کر پارسلے چھڑکیں اور سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.