ایک سوس پین میں دودھ ڈال کر اُبال لیں۔
اب مکھن اور چاکلیٹ کو پگھلا کر مکس کرلیں۔
ایک پیالے میں انڈے پھینٹ کر چینی شامل کرلیں۔
پھر اس میں ونیلا ایسنس اور گرم دودھ ڈال کر وسک کریں اور ہکی آنچ پر دوبارہ پکاکر گاڑھا کر لیں۔
پھر پگھلی ہوئی چاکلیٹ اور کوکو پاؤڈر کر اچھی طرح فولڈ کرلیں۔
ایک اور سوس پین میں کریم اور کارن فلور ڈال کر اُبالیں اور چمچ چلاتے رہیں اور دو منٹ تک پکاکر گاڑھا کرلیں۔
پھر کریم کو چاکلیٹ مکسچر میں ڈال کر گاڑھا کرلیں اور ٹھنڈا کر لیں۔
اب مکسچر کو سرونگ گلاس یا ریمکن میں ڈال کر چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.