Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Shireen Anwar Urdu Recipes > میمنی کیری کا اچار Memoni Kairi Ka Achar by Chef Shireen Anwar

میمنی کیری کا اچار Memoni Kairi Ka Achar

میمنی کیری کا اچار Memoni Kairi Ka Achar
Prep Time
1 Hour + 15 Days
Cook Time

No Cook
Serves

As Desired
- This is such a lovely pickle! If you prepare this pickle in large quantity during raw mango season you can use it througout the year. Enjoy them as much as you can!
Viewed: 10082
Source:  Chef Shireen Anwar in Masala Mornings on Masala TV Channel
7 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • کیری ایک کلو
  • لہسن سو گرام
  • گوار کی پھلی سو گرام
  • ہری مرچ تیس عدد
  • کُٹی لال مرچ سو گرام
  • پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • کُٹا ہوا لہسن سو گرام
  • کلونجی ایک کھانے کا چمچ
  • میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • رائی چار کھانے کے چمچ
  • سرکہ ایک چوتھائی کپ
  • تیل ایک کلو

  1. کیری کے ٹکڑوں کو سفید سرکے سے دھو لیں۔

  2. اسی طرح لہسن کے چھلے جوے، گوار کی پھلی اور ہری مرچ کو بھی سفید سرکے سے دھو کر ایک صاف کپڑے سے خشک کر لیں۔

  3. خیال رہے کہ پانی بالکل استعمال نہیں کرنا ہے۔

  4. اب دوسرے صاف اور خشک پیالے میں کُٹی لال مرچ، پسی لال مرچ، کُٹا ہوا لہسن، کلونجی، میتھی دانہ، ہلدی اور رائی ڈال کر مکس کریں۔

  5. پھر اس میں سرکہ ڈال کر پیسٹ بنائیں اور کیریوں میں ڈال کر مکس کریں۔

  6. اس کے بعد ایک صاف ستھرے جار میں آدھا تیل ڈالیں۔

  7. اب اس پر کیری اور مصالحہ ڈال دیں۔

  8. اس کے بعد لہسن کے جوے، گوار کی پھلی اور ہری مرچیں ڈالیں۔

  9. پھر باقی بچا ہوا تیل ڈال کر لکڑی کے چمچے سے اچھی طرح مکس کریں، خیال رہے کہ جار اوپر سے تھوڑا خالی رہے۔

  10. اب دس دنوں تک روزانہ لکڑی کے چمچے سے ملاتے رہیں۔

  11. پندرہ دن کے بعد استعمال کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for میمنی کیری کا اچار Memoni Kairi Ka Achar recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping