سب سے پہلے چنے میں سوڈا اور پانی ڈال کر رات بھر کے لیے رکھ دیں۔
صبح کے وقت دو تین بار پانی سے دھوکر ابال لیں اور اچھی طرح گلا لیں اور اس کے بعد چٹنی تیار کرلیں۔
املی دھو کر دو پیالی پانی میں بھگو دیں اور پھر مَل کر چھان لیں۔
اس میں ادرک، نمک، مرچ، دھنیا، سیاہ مرچ، زیرہ، گڑ یا چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیں۔
چینی اتنی ڈالیں کہ چٹنی کھٹی میٹھی ہو جائے۔
کچھ دیر چٹنی کو ہلائیں۔
جب ذرا گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں۔
خیال رہے کہ زیادہ خشک نہ ہونے پائے۔
چنوں میں پیاز اورچٹنی ڈال کے مکس کریں۔
مزیدار چاٹ تیار ہے۔ مزے سے یہ پُرلطف چاٹ تناول فرمائیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.