تحفہ لینا اور دینا ایک دلچسب اور یادگار لمحہ ہوتا ہے جو دونوں افراد کو یاد رہتا ہے اس لئے تحفے کا انتخاب سوچ کے کرنا چا ہیے جو تحفہ لینے والے پر خوشگوار اثرات ڈالے۔ آپ کسی دوست یا بچے کو منفرد اور مناسب قیمت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں جو اْن کی توجہ حاصل کرئے تو اس کیلئے سب سے بہترین یہ ہے کہ آپ اپنے ہاتھ سے تحفہ بنا کے دیں جو اْن کیلئے ایک یادگار تحفہ بھی ہو۔ اس مرتبہ انتخاب پھلوں کا کریں اور اْن کو سجا کے تحفہ کے طور پر دیں کہ دیکھنے والا دیکھتا رہ جائے اور اتنا اچھوتا تحفہ پا کر وہ پھولے نہ سمائے گا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پھلوں کو کیسے سجایا جا سکتا ہے؟ پریشان نہ ہوں اس آرٹیکل میں آپ کیلئے مکمل رہنمائی ہے جسے پڑھ کر آپ کے ذہن میں بھی اچھوتے خیال آئیں گے۔
شروع کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ، پھل اور دوسری اشیاء دھو لیں۔
· رنگین چارٹ پیپر لیں اور اْس کے اوپر پنسل سے پتے بنا کے اْن پتوں کو کاٹ لیں، اْن پر اپنی نیک خواہشات، کچھ کھٹے میٹھے جملے لکھیں۔ پتے کے ایک سائیڈ پر سوراخ کریں جس سے باریک ربن اْس میں سے باآسانی گْزر سکے۔ ربن کو سیب، آم ، ناشپاتی یا کینو کی ٹہنی کے ساتھ باندھ دیں۔ سارا پھل ایک ٹوکری میں رکھ دیں۔ جس کو تحفہ دینا ہو اْس کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک یا ایک سے زیادہ پھلوں کا انتخاب کریں۔ فروٹ باسکٹ تیار ہے۔
· پھلوں کے اوپر ربن باندھ کے ربن کا پھول بنا دیں۔ اور اگر آپ کے گھر کوئی مہمان آرہے ہیں تو آپ یہ ربن بندھے پھل کسی کرسٹل کے باؤل میں رکھ کے سنٹر ٹیبل پر سجاؤٹ کیلئے بھی رکھ سکتے ہیں جو کہ آنے والے مہمانوں پر خوشگوار اثرات ڈالیں گے۔
پھلوں کا بوکے۔ بوکے بنانے کیلئے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہو گئی۔
پائن ایپل
لیٹس یا بند گوبھی
خربوزہ
پپیتا
اسٹرابری
لال انگور
مالٹا
بسکٹ کٹر
گول چمچ
چھری
دس انچ کے لکڑی کے تنکے (شاشلک والے)
کٹنگ بورڈ
کھلے منہ کا گلدان، پلاسٹک کا گملہ یا کین کی ٹوکری
· سب سے پہلے لیٹس یا بند گوبھی کو درمیان سے کاٹ کے دو حصے کر لیں اور ایک حصہ گلدان کے اندر رکھ دیں۔ باقی آدھے حصے کے پتے الگ کرکے اْن کو گلدان کے چاروں اطراف لگا دیں۔
· پائن ایپل کے سلائس کاٹ لیں، بسکٹ کٹر کو پائن ایپل سلائس پر رکھ کے دبائیں کہ اندر کے حصے کا پھول کٹ جائے۔
· خربوزے کو درمیان سے کاٹ کے دو کر لیں بیج نکال دیں اور ایک حصہ کا گول چمچ سے سخت گودہ اس طرح نکالیں کہ وہ چھوٹے سائز کی گولیاں بن جائیں۔ دوسرے آدھے حصے کے چھری سے ترچھے سلائس کاٹ لیں اور ہر سلائس کو لکڑی کے تنکے پر الگ الگ پرو دیں۔
· خربوز ے کی طرح پپیتے کو بھی کاٹ لیں۔
· انگور کے چار پانچ دانے چند لکڑی کے تنکوں میں پرو لیں۔
· سات سے دس لکڑی کے تنکوں پر ایک ایک اسٹرابری لگا دیں۔
· ایک مالٹے کی چھ قاشیں کاٹ لیں ہر قاش کو لمبائی کے رْخ تنکے پر لگائیں۔
· پائن ایپل پھول کے درمیان میں تنکہ اس طرح لگائیں کہ وہ دوسری طرف سے تھوڑا باہر نکل جائے اْس جانب خربوزہ یا پپیتا کی ایک چھوٹی گولی لگا دیں۔
· اب ایک ایک کرکے سارے پھلوں والے تنکے بند گوبھی کے اندر لگا دیں۔
جب سارے پھل لگ جائیں تو اسے ٹرانسپرنٹ پلاسٹک سے کور کر دیں۔ آپ کا خوبصورت اور منفرد تحفہ پھلوں کا بوکے تیار ہے۔
اس بوکے کو مزید منفرد بنانے کیلئے پلاسٹک کے گملے یا گلدان کی بجائے تربوز میں سجائیں۔ اس کیلئے تربوز کو کاٹ کر اْس کا گودہ نکال دیں اور خالی خول میں اسی طریقہ سے بوکے سیٹ کر لیں۔ کہیے کیسے لگے یہ تخفے آپ کو؟ اور ہاں ان پھلوں کو کھایا جا سکتا ہے.
نوٹ: ایسے پھل لیں جو تھوڑے سخت ہوں اور پوری طرح پکے نہ ہوں۔ ایسے پھل نہ لیں جو کاٹنے بعد کالے ہو جاتے ہوں جیسے سیب، کیلا وغیرہ۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
i like it