SHOP  |  Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Beauty Recipes > Natural Resources Of Beauty خوبصورتی کا حصول قدرتی ذرائع سے

Natural Resources Of Beauty خوبصورتی کا حصول قدرتی ذرائع سے

Natural Resources Of Beauty خوبصورتی کا حصول قدرتی ذرائع سے
Natural ingredients are not only safe but also an easy way to get beauty. So get benefit from this article to enhance your beauty.
Viewed: 6819
Source:  Charles Silverman
3 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے۔

  • ہر کوئی دلکش نظر آنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہزاروں روپے خرچ بھی کئے جاتے ہیں تاہم قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے۔ آیئے ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح سے گھر میں موجود اشیاء سے اپنی خوبصورتی کی حفاظت اور آرائش کی جاسکتی ہے۔

  • ·     ایک لیموں کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور ایک چمچ عرق گلاب ملا کر کریم تیار کرلیں۔ رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھولیں۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔

  • ·     چکنی جلد کی صفائی کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ عرق گلاب ملد کر ماسک بنالیں۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد دھو لیں۔

  • ·     ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک بنالیں اور گرمی کے موسم میں دھوپ سے پڑ جانے والے نشانوں پر لگائیں۔ تھوڑے دنوں میں دھوپ سے جلنے کے نشان مٹ جائیں گے۔

  • ·     لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس میں بادام کا تیل یا پیٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے صاف کرلیں۔ آنکھوں کے گرد پڑی ہوئی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔

  • ·     گرمیوں میں چہرے کی چکنائی ختم کرنے کے لیے تھوڑے سے بیسن میں لیموں کا رس ملا کر ماسک بنالیں اور میک اپ کرنے سے پندرہ منٹ پہلے لگا لیں۔ چہرے کو عرق گلاب سے دھو کر میک اپ کرلیں۔ اس طرح سے میک اپ زیادہ دیر تک قائم رہے گا۔

  • ·     ناک سے سیاہ کِیلوں کی صفائی کے لیے کسی بھی کولڈ کریم سے مساج کریں اور پھر روئی سے صاف کرلیں۔ اب لیموں کے رس دار چھلکے کو ناک پر آہستہ آہستہ رگڑیں، کیلیں نرم پڑ جائیں گی، انہیں دبا کر نکال لیں۔

  • ·         چہرے کا رنگ صاف کرنے کے لیے لیموں، کینو کا رس اور شہد ہم وزن ملا کر صبح و شام لگائیں۔

  • ·     ثابت ہلدی کو چکنے پتھر پر پانی کے ساتھ رگڑیں اور دن میں تین بار داغوں پر لگائیں۔ اس عمل سے چہرے کے داغ بالکل غائب ہو جائیں گے۔

  • ·     لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملائیں اور رات کو چہرے پر لگا کر سوئیں۔ صبح اُٹھ کر چہرہ دھو لیں۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔

  • ·     چہرے کو دھو کر دہی لگائیں اور بیس منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چکنی اور دھبے دار جلد کے لیے بہترین ہے۔

  • ·         جگمگاتا ہوا چہرہ پانے کے لیے پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد چہرہ دھو لیں۔

  • ·         اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی میں شہد ملا کر لگائیں جب کہ خشک جلد والی خواتین دودھ کی بالائی میں شہد ملا کر لگائیں۔


  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Natural Resources Of Beauty خوبصورتی کا حصول قدرتی ذرائع سے

  1. hello

    on Jul 25 2012 1:02AM Report Abuse S.ALI

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping