Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Chefs and Experts articles > Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں

Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں

Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں
Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں - Special talk of Shazia Anwar with Masala cooking expert Chef Irfan Wasti.
Viewed: 5868
Source:  Interview of Chef Irfan Wasti of Masala Food TV
5 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • "مصالحہ" نے جن نوجوان کوکُنگ ایکسپرٹ (cooking expert) کو متعارف کرایا ہے ان میں ایک نام شیخ عرفان واسطی کا بھی ہے۔ عرفان واسطی گزشتہ چندسالوں سے مصالحہ سے وابستہ ہیں۔ ناظرین ان کو پسند کرتے ہیں اور ان کے پکائے ہوئے کھانے شوق سے پکاتے ہیں۔

  • عرفان واسطی اس جانب کیسے آئے جاننے کے لئے ہم نے اُن سے جو بات چیت کی وہ آپ کی نذر ہے۔


  • آپ اپنے کیرئیر (career) کے حوالے سے کچھ بتائیے؟

  • شیخ عرفان واسطی: میں نے گریجویشن (graduation) کرنے کے بعد پیتھم (پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف ٹورزیم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ Pakistan institute of tourism and hotel management) سے ایک سال کا ایڈوانس فوڈ پروڈکشن (food production) کا ڈپلومہ کیا ہے جو بنیادی طور پر شیف ڈپلومہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد میں نے لال قلعہ ریسٹورنٹ میں دو سال کی ٹریننگ کی علاوہ ازیں میں مختلف کیڑنگز جس میں حنیف راجپوت کیڑنگ بھی شامل ہے کے ساتھ کام کرتارہا۔ اس دوران میں نے فروزن فوڈ (frozen food) کے حوالے سے بھی کافی کام کیا۔ میں نے حبیب والوں کی پروڈکٹ "تازہ" میں کام کرنے کے ساتھ کچھ بیکریز (bakeries) کو بھی وقت دیا۔ ان دنوں میں ٹپٹن (Tipton) بیکرز اینڈ کنفیکیشنرز (bakers and confectioners) میں کام کر رہا ہوں۔


  • کھانا پکانے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟

  • شیخ عرفان واسطی: بچپن ہی سے مجھے کھانا پکانے کا شوق تھا جس کی وجہ سے آئے دن کچھ نہ کچھ تجربہ کرنا میرے معمولات میں شامل تھا۔ کچھ اچھا بنا کر گھر والوں کو کھلاتا اور وہ تعریف کردیتے تو میں خوش ہو جاتا۔ وقت گزرنے کے ساتھ میں نے جب بی بی سی فوڈ (BBC food) پر سینئر شیفس کو کھانا پکاتے ہوئے دیکھا تو مجھے بھی شیف بننے کی دُھن سوار ہوگئی۔میں نے اسی وجہ سے ڈپلومہ لیا اور ٹریننگ (training) بھی حاصل کی۔ بہت کم لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ اُن کا شوق اُن کا پروفیشن (profession) بن جائے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ جو میں چاہتا تھا میں نے وہ بن دکھایا اور آج اپنی منزل پاچکا ہوں۔


  • ٹی وی چینل (TV channel) تک کا سفر کیسے کیا؟

  • شیخ عرفان واسطی: جن دنوں میں نے اپنا ڈپلومہ مکمل کیا اُن ہی دنوں مجھے پتھ چلا کہ ایک نجی اسٹو ڈیو (studio) پر شیفس کے لئے آڈیشنز ہورہے ہیں۔ میں نے آڈیشن دیا اور میرا انتخاب ہوگیا۔ اُن لوگوں نے مجھے بلایایوں یہ سفر شروع ہوا۔ ان ہی دنوں مجھے "مصالحہ"پر بلایا گیا جہاں میں نے سب سے پہلے "کُک آؤٹ" (cook out) پھر "کرب دی کارب" (curb the carb) کیا اور اس کے بعد "مرچ مصالحہ" کے شوز کئے۔


  • آپ کی پکائی ہوئی کون سی ڈش سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے؟

  • شیخ عرفان واسطی:میرا خیال ہے کہ میں کڑاہی مرغی بہت اچھی بناتا ہوں کیوں کہ میرے گھر والے اور دوست احباب مجھ سے اکثر و بیشتر اس ڈش کی فرمائش کرتے ہیں۔


  • اس کے علاوہ آپ اور کیا کچھ اچھا بنا لیتے ہیں؟

  • شیخ عرفان واسطی:گوکہ میں چائینز (Chinese)،میٹھے،اٹالین (Italian) ہر طرح کے کھانے پکالیتا ہوں لیکن میرا ذاتی رُجحان پاکستانی کھانوں کی طرف ہے۔ مجھے پاکستانی کھانے پکانے میں بہت مزہ آتا ہے اور میں بریانی، کڑاہی، نہاری، حلیم، کھیر، مختلف طرح حلوؤں سمیت ہر چیز بہت شوق سے بناتا ہوں۔ چائنیز میں منچورین اور فرائیڈ رائس (fried rice) جب کہ اٹالین میں پاستا بنانے میں مجھے بہت لطف آتا ہے۔


  • آپ پاکستانی کھانے کیوں پسند کرتے ہیں ؟

  • شیخ عرفان واسطی: باقی کھانوں کی پسندیدگی موسموں کی مانند ہوتی ہے۔ لوگ انہیں مزاج اور موسم کے مطابق کھانا پسند کرتے ہیں جب کہ پاکستانی کھانے ہر موسم میں اور ہروقت کھائے جاتے ہیں۔


  • ہمارے ہاں جو چائنیز اور اٹالین کھانے کھائے جاتے ہیں ان میں دیسی مصالحے شامل ہوتے ہیں' کیا یہ دُرست طریقہ ہے؟

  • شیخ عرفان واسطی: میں ایسے کھانوں کو دیسی چائنیز یادیسی اٹالین کہتا ہوں۔ دیکھئے ہم پاکستان میں جتنے بھی چائنیز کھانے پکاتے ہیں وہ دیسی چائنیز کھانے ہی کہلائے جانے چاہئیں کیوں کہ ان میں ہم اپنے ماحول کے اعتبار سے تبدیلیاں کردیتے ہیں۔ چائنیز (Chinese) کھانوں میں لال مرچوں کا گزرہی نہیں ہے  لیکن ہم بہت دھڑلے سے لال مرچوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ویسے جو خالص چائنیز کھانے ہیں وہ ہمارے حلق سے ہی نہیں اُتریں گے کیوں کہ ان کے کھانے نہایت سادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے بعض اٹالین (Italian) ڈشوں میں بھی ہم اپنے حساب سے تبدیلیاں کرلیتے ہیں۔


  • آپ کے خیال میں پاکستانی کھانوں کے نزدیک ترین کوزین (cuisine) کون سی ہے؟

  • شیخ عرفان واسطی: ہمارے کھانوں سے زیادہ قریب میکسیکن کھانے ہیں۔ کیوں کہ ہمارے دیسی کھانوں کی طرح سے اس میں بھی مرچ مصالحے بہت تیز ہوتے ہیں۔


  • ہمارے ہاں پاکستانی کھانوں کے علاوہ کون سے کھانے زیادہ پسند کئے جاتے ہیں؟

  • شیخ عرفان واسطی: پاکستانی کھانوں کا رواج شادی بیاہ کی تقریبات تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ ریسٹورنٹس (restaurants) میں چائنیز اور اٹالین کھانوں کا رُجحان بہت تیزی سے فروغ پا چکا ہے۔ اب لوگ میکسیکن (Mexican) کھانوں کی جانب بھی راغب ہو رہے ہیں تاہم یہ ابھی بہت زیادہ معروف نہیں ہوئے ہیں۔ لوگ شادی بیاہ میں بھی کچھ نہ کچھ چائنیز اور اٹالین رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی بات سے روایات کی تبدیلی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔


  • اس عوامی شعور کی بیداری کے ذمہ دار کون لوگ ہیں؟

  • شیخ عرفان واسطی: دیگر کوزینز کے عوام میں معروف ہونے کا سہرا تومیں "مصالحہ"کے سر ہی باندھنا چاہوں گا جو پاکستان میں فوڈ چینلوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ ان چینلوں کے ذریعے عوام ہیں یہ شعور بیدار ہوا ہے کہ انہیں کچھ مختلف کھانا چاہئے' لوگوں کو آگہی ملی ہے جو بہت بڑی بات ہے۔ جب ہمارے شیفس (chefs) مختلف طرح کے کھانے بناتے ہیں تو لوگوں میں نہ صرف انہیں کھانے بلکہ بنانے کا تجسس بھی بیدار ہوتا ہے۔ کچھ یوں بھی ہے کہ لوگ دیسی کھانے کھا'کھا کر بیزار ہو چکے تھے اس لئے جب چینلوں پر مختلف طرح کی ڈشیں بنانا سکھائی گئیں تو لوگوں نے اس بات کا خیر مقدم کیا اور آج تو یہ سب کچھ بہت عام ہو چکاہے۔


  • کیا کبھی بیرونی ممالک کا سفر بھی کیا؟

  • شیخ عرفان واسطی: میں دوبئی اور تھائی لینڈ گیا ہوں اور وہاں کے ہوٹلوں میں جاکر میں نے بہت کچھ دیکھا ہے' تاہم میں نے یہاں باقاعدہ کوئی تربیتی کورس نہیں کیا۔ میرا ارادہ جلدہی بیرونی ممالک جاکر معروف ریسٹورنٹ (restaurants) سے کورسز (courses) کرنے کا ہے


  • ان دنوں کن منصوبوں پر کام ہورہا ہے؟

  • شیخ عرفان واسطی: ان دنوں میں مصالحہ کے ساتھ ایک پروگرام جوسی فوڈ کے حوالے سے ہے'پر کام کررہا ہوں۔ یہ سارا پروگرام ہم آؤٹ ڈور کریں گے۔ اُمید ہے کہ یہ پروگرام بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔ میرا پہلا شو بھی اسی فوڈ پر تھا اور اس کی ریکارڈنگ آؤٹ ڈور ہوئی تھی۔ گوکہ آؤٹ ڈور شُوٹ کرنا ان ڈور کی نسبت مشکل کام ہے تاہم مجھے اس پروگرام کو کرنے میں بے حد مزہ آیا اور لوگوں نے بھی اس کو بہت پسند کیا۔


  • آپ نے براہ راست شو کاتجربہ کیوں نہیں کیا؟

  • شیخ عرفان واسطی: آپ اسے اتفاق ہی کہہ لیں کہ میں نے اب تک لائیوشوز نہیں کئے لیکن اب ہم لائیو شو کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ ناظرین سے براہ راست نات ہوسکے۔


  • ٹی وی پر کام کرنے کاتجربہ کیسا لگا؟

  • شیخ عرفان واسطی: بہت اچھا تجربہ ہے۔ مجھے مصالحہ کے ساتھ ڈھائی سے تین سال کا عرصہ ہوگیا ہے کام کرتے ہوئے۔ یہاں کی انتظامیہ بہت اچھی ہے' لوگ بہت معاون ہیں اس لئے الحمدالّلہ بہت ہی اچھا تجربہ رہا۔ اس چینل (channel) کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اتنا پر لُطف ہے کہ میں نے کبھی سو چاہی نہیں کسی اور جگہ جانے کا۔ یہ ہی بہترین پلیت فارم ہے۔ یہاں کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔


  • کیا یہ بات درست ہے کہ پاکستانی کھا نے مضرِ صحت ہوتے ہیں؟

  • شیخ عرفان واسطی: میرا تو خیال یہ ہے کہ پاکستانی کھانے صحت کے لئے بے حد مفید ہیں کیوں کہ دیگر کھانوں کی نسبت پاکستانی کھانوں کے پکنے کا وقت زیادہ ہے۔ پاکستانی کھانے پکانے میں جتنا وقت لگتا ہے  اس دوران سارے جراثیم مر جاتے ہیں اور کھانے صحت کے لئے نقصان دہ نہیں رہ جاتے۔ البتہ تیل اور مصالحوں کا معاملہ کچھ خراب ہے لیکن اگر آپ نمک ، مرچ اور تیل کم کردیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ ہمارے کھانے دوسروں کی نسبتا صحت بخش ہیں۔


  • گھر سے باہر کیا کھانا پسند کرتے ہیں؟

  • شیخ عرفان واسطی: باہر میں بہت زیادہ کھاتا ہوں اور باہر جاکر فاسٹ فوڈز (fast foods) کھانا ہی پسند کرتا ہوں۔ باقی میرا جو بھی کھانے کا دل چاہتا ہے وہ میں گھر پر بنا کر مزے لیتا ہوں۔

More related articles to Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں :

  • Thanks for reading our artilcle about "Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں " filed under Chefs and Experts articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Indigenous Foods Are Healthy دیسی کھانے زیادہ صحت بخش ہیں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping