Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Tips & Totkays articles > Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات

Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات

Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات
Cold beverages are favourite during summer season and that is because everybody wants to drink something cold to counter the hot temperature. These drinks can protect the body and skin from the bad effects of summer season.
Viewed: 13949
Source:  Masfa
4 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات

  • گرمی کے موسم میں زیادہ پیاس لگتی ہے۔ پسینے (sweat) کی شکل میں پانی خارج ہو کر جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے مگر جسم کے اندر گرمی کی وجہ سے دورانِ خون میں کمی ہو کر سُستی اور کاہلی محسوس ہوتی ہے۔ پانی اور نمک کی جسم کو ضرورت ہے۔ اِن کی کمی سے بچے، بڑے بوڑھے پریشان ہوجاتے ہیں۔ اللّہ تعالٰی نے اِس موسم میں کھیرا، ککڑی، خربوزہ، تربوز، ٹماٹر، ٹینڈے، گھیا، بھنڈی، تُری، ادوی، پالک، کچے آم، پودینہ اور دھنیا وغیرہ پیدا کرکے ہم پر بڑا احسان کیا ہے چھاچھ (buttermilk)، نمک کی پتلی لسی اور جَو کے سَتو بھی گرمی سے بچاتے ہیں۔

  • بُھنے ہوئے جَو (grain) کے سَتو گرمی کی شدت کو ختم کرتے ہیں۔ یہ مروجہ مشروبات کا بہتر نعم البدل ہیں۔ سَتو پینے سے بُھوک بھی نہیں لگے گی اور بار بار پیاس لگنے کی شکایت بھی ختم ہو گی۔ چھٹانک بھر جَو پانی میں ہلکی آنچ (low flame) پر تقریباً تین پیالی پانی میں پکائیے۔ جَو پھٹ جائیں تو اُتار کر ٹھنڈا کرلیجیے۔ ایک گلاس جَو کا پانی حسبِ ذائقہ چینی اور تھوڑا سا ٹھنڈا دودھ ملا کر صبح شام پیجئے۔ جَو (grain) کے دانے چمچے سے کھا لیجیے۔ اِس سے آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا۔ سینے کی جلن (chest burning)، سَر کے چکر اور دماغ کی خُشکی دُور ہو گی۔ پیشاب کی جلن ختم ہو گی۔ یہ ایک بہترین مشروب ہے۔ جُو آپ کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھے گا۔ بُھنے ہوئے جَو کے سَتو شکر ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

  • کھانے میں آپ روزانہ رائتہ بنائیے۔ ایک پاؤ گھئے کا چِھلکا اُتار کر کدوکاش کر لیجیے۔ اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ (low flame) پر اُبالیے۔ ٹھنڈا ہونے پر آدھا کلو دہی پھینٹ کر اِس میں گھیا ڈالیے۔ نمک، مرچ، سفید زیرہ اور تھوڑا سا خشک پودینہ ملائیے۔ رائتہ دسترخوان (dastarkhwan) کے لیے تیار ہے۔ اِسی طرح آپ کچی ککڑی اور کھیرے کا رائتہ بھی بناسکتی ہیں۔ اُنہیں اُبالنے کی ضرورت نہیں۔ اُبلے ہوئے بینگن چِھلکا اُتار نے کے بعد ہاتھ سے مسّل کر دہی میں ڈالیں تو بینگن کا رائتہ بن جاتا ہے جو مزیدار ہوتا ہے۔ آپ کو اگر پیاز پسند ہو تو وہ بھی کاٹ کر ڈال سکتی ہیں۔

  • گرمی کا موسم ہے، آپ بازار سے تخم ریحان خریدیے جنہیں عام طور پر تخم ملنگاں کہا جاتا ہے۔ ایک بڑا چمچ تخم ایک بڑے گلاس میں بھگو (soak) دیجیے۔ وہ دو تین گھنٹے میں پُھول کر سُفیدی مائل ہوجائیں گے۔ ان میں ایک گلاس دودھ ملائیے اور برف کوٹ کر ڈالیے۔ چینی ملا کر بچوں کو پلائیے اور خود بھی پیجیے۔ اِن سے گرمی کی شدت دُور ہو گی۔ ہفتے میں ایک آدھ بار یہ مشروب ضرور پیجئے۔ موسم گرما کی آمد پر گوشت زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ سبزیاں اور تازہ پھل غذا میں شامل کرنا ضروری ہے۔

  • گرمیوں میں سکنجین خاص تحفہ ہے، چند لیموں لے کر اُن کا عرق اچھی طرح نکال لیں اور اس میں شکر ملا کر ٹھنڈے پانی میں ملائیں اور پیئیں جسم میں گرمی کی شدت ختم ہو جائے گی اور ٹھنڈک کا احساس ہونے لگے گا۔ گرمی کے موسم میں بار بار پانی پینے کی طلب ہوتی ہے لیکن بار بار پانی پینے سے مُنہ کا ذائقہ خراب ہونے لگتا ہے ایسے میں جُوس یا کچّی لسّی بہت مُفید ہے۔ خاص طور پر جب سخت گرمی کا موسم ہو ایسے میں کچی لسّی نہ صرف جسم کی گرمی کو ختم کرتی ہے بلکہ جِگر (liver) کو  بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ جو لوگ کچّی لسّی کا مُستقل اِستعمال رکھتے ہیں ان کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی رہتی ہے۔

  • گرمی کے موسم میں دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور پیاس (thirst) کی شدت کو کم کرتی ہے۔ گنے کا رَس موسم گرما میں صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بازاروں میں مِلنے والے گنّے کے رَس میں اکثر صفائی سُتھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا جس سے صحت کے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے بہتر یہ ہے کہ اگر بازار سے گنّا یا گنڈیریاں باآسانی دستیاب ہوں تو ان کا استعمال کیا جائے، تاکہ صحت بھی برقرار رہے اور گنے کے فوائد بھی حاصل ہوسکیں۔

More related articles to Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات:

  • Thanks for reading our artilcle about "Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات" filed under Tips & Totkays articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Tips for Cold Beverages In Summer گرمیوں کی سوغات، ٹھنڈے مشروبات

  1. I give in English

    on Jun 13 2015 12:01AM Report Abuse NILIMA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping