Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Fashion & Style articles > Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں

Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں

Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں
It is a basic desire of women and girls to wear stylish and comfortable clothes. We mostly buy ready to wear dresses on high prizes. Do you ever think that you can design your clothes as well in a unique style? Get some ideas from our below article.
Viewed: 49280
Source:  Amber Saleem
43 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں

  • پاکستان میں فیشن انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اُسی رفتار سے کپڑوں کی قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں جو عام اِنسان کی پہنچ سے دور ہیں۔ اگر ہم اپنی ذہنی صلاحیت کو بروئے کار لائیں تو بہت اچھے کپڑے مناسب قیمت میں خود ڈیزائن کر سکتے ہیں جو نا صرف دیکھنے میں منفرد لگتے ہیں۔ بلکہ لوگوں کو چوکنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کو کپڑے سلائی کرنے نہیں آتے تو اپنا مطلوبہ ڈیزائن درزی سے بنوا لیں لیکن خیال رہے درزی آپ کا ڈیزائن رول بھی کر سکتا ہے۔ اس کیلئے گھریلو سطح پر جو خواتین سلائی کرتی ہیں آپ اُن سے سلوا سکتی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کپڑے ڈیزائن کیسے کئے جائیں؟ خود ڈیزائن بنانے کیلئے آپ کسی کاغذ پر چوکور، ترچھا یا کسی اور شیپ کا ڈیزائن بنا کے اْسے کاٹیں پھر اْسے استر پر رکھ کے استر کاٹ لیں اور جس کپڑے سے ڈیزائنگ کرنی ہو اُس پر استری کی مدد سے چسپاں کرلیں۔ اب اس کٹے ہوئے ڈیزائن کو اپنی قمیض کے گلے، دامن اور بازوں پر پائپنگ کی مدد سے لگا لیں۔ آپ ڈیزائنگ کیلئے نیٹ بھی استعمال کر سکتی ہیں اس سے بنے ہوئے ڈیزائن بھی دیدہ زیب لگتے ہیں۔ نیٹ کے اوپر سٹون بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ آجکل کلیوں کا فیشن ہے نیٹ کی کلیاں بھی خوبصورت لگتی ہیں۔

  • لیس سے قمیض پر ڈیزائنگ کریں۔ اس کے علاوہ سادہ قمیض پر باریک پینل بنا کے اُن کے درمیان میں لیس لگا لیں۔

  • کپڑوں پر دو تین رنگوں کا فیتا، لیس یا ڈوری لگائیں اور اْنہی رنگوں کا دوپٹہ ڈائی کروائیں۔

  • فیشن میگزین اور انٹرنیٹ پر ڈریسز دیکھیں عام طور پر فیشن میگزین اور انٹرنیٹ پر مشینی کڑھائی اور زری سے بنے ہوئے ڈریس ہوتے ہیں۔ آپ بالکل ویسا بنانے کی بجائے اْس میں اپنی پسند سے ردو بدل کر لیں۔ اْس ڈیزائن کی طرز پر ہاتھ سے کڑھائی کروا لیں یا لیس اور فیتا لگا لیں۔ آجکل کے دور میں تو اتنی سہولتیں میسر ہیں کہ اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ اگر آپ پرانے کپڑوں کو کارآمد بنانا چاہتی ہیں تو قمیض میں مختلف ڈیزائن کی کلیوں کا اضافہ کرلیں جیسے کلیاں کندھے، چیسٹ اور قمیض کے درمیان سے شروع کی جا سکتی ہیں۔ کلیاں نہیں ڈالنی تو چیسٹ یا دامن پر پیچ کا اضافہ کرلیں اور اْس کے جوڑ پر لیس یا فیتا لگا لیں۔ سیلف پرنٹ کپڑے پر تین،چار رنگوں کی پٹیاں لگائیں اور اْن پٹیوں کو موتی ستاروں سے سجائیں۔ اْمید ہے اس آرٹیکل کو پڑھ کے آپ کے ذہن میں بھی کپڑوں کی ڈیزائنگ کے حوالے سے اچھوتے خیالات آئیں گے۔

More related articles to Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں" filed under Fashion & Style articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Design Your Own Clothes اپنے کپڑے خود ڈیزائن کریں

  1. ???? ?? ??

    on Nov 6 2016 5:45AM Report Abuse Guest
  2. i realy lik it

    on Oct 11 2012 3:34AM Report Abuse QIRAT LARAIB

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping