Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Restaurant Reviews articles > Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ

Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ

Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ
Salt n Pepper Village Restaurant is one of best restaurant in Pakistan that offers best meal. Location of restaurant is best especially there is no place like village. Visit Salt n Pepper Village Restaurant to enjoy food & service both.
Viewed: 4978
Source:  Amber Saleem
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ

  • اچھا اور بہترین کھانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اس خواہش کی تسکین اور منہ کا ذائقہ بدلنے کیلئے اکثر لوگ ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں تاکہ روزمرہ کھانوں سے ہٹ کے کچھ نیا کھایا جائے۔ اس سلسلے میں اْسی ریسٹورنٹ کو ترجیح دی جاتی ہے جو ذائقہ دار کھانے کے ساتھ پْر لطف ماحول بھی فراہم کرئے۔ سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ ایک ایسا ہی ریسٹورنٹ ہے جہاں پر ملنے والی کھانے کی ورائٹی آپ کو کہیں اور نہیں ملے گی۔ شہر لاہور میں رہنے والے خوش خوراک لوگوں کیلئے یہ نیا نام نہیں ہو گا لیکن وہ لوگ جو باہر کھانا کھانے سے ہچکچاتے ہیں اْن کیلئے یہ بہترین انتخاب ہے جو ہو شرْبا مہنگائی کے دور میں بھی آپ کو مناسب قیمت میں عمدہ کھانے دیتے ہیں۔

  • سالٹ این پیپر ریسٹورنٹ

  • لبرٹی گلبرگ کے قریب واقع سالٹ این پیپر ریسٹورنٹ لاہور کا مشہور ریسٹورنٹ ہے جو ایک بار کھانے والوں کو دوبارہ آنے کی ضرور ترغیب دیتا ہے۔ جہاں دیسی، کانٹی نینٹل سے چائنیز تک کھانے ہیں۔ ان کے کھانوں کی کوالٹی اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے آپ جب بھی جائیں آپ کو پہلے انتظار کرنا پڑے گا۔ آپ جب بھی سالٹ اینڈ پیپر ریسٹورنٹ جائیں تو اسٹفڈ چکن بریسٹ ود پائن ایپل ساس، چکن اسٹک ود بلیک پیپر ساس، اسٹفڈ چکن نگٹس، چکن ہانڈی، چکن کٹلٹس، ملائی بوٹی، مٹن مصالحہ رائس، چکن بلیک پیپر میں سے ضرور کچھ کھائیں۔ اس ریسٹورنٹ میں انفرادی طور پر آرڈر دینے کی بجائے کسی ڈیل کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں جن میں انتہائی مناسب قیمت میں چار سے پانچ کھانے کی ورائٹی ہیں جو ایک سے دو افراد باآسانی کھا سکتے ہیں۔ ان ڈیلز میں ڈیلیکس، سْپیریر، وی آئی پی، پاکستانی وی آئی پی، پاکستانی باربی کیو اور پاپولر شامل ہیں۔

  • بچوں کیلئے برگر، چکن نگٹس، فش، فرنچ فرائز کا مینیو ہے اور ان کی تفریح کیلئے ایک ایریا مخصوص ہے جہاں وہ فری ویڈیو گیمز اور جھولوں سے لطف لے سکتے ہیں۔

  • اس ریسٹورنٹ کی سب سے اچھی بات جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے ہو یہ کہ اگر آپ کو کوئی کھانا پسند نہیں آیا تو وہ آپ واپس کرکے کچھ اور بھی منگوا سکتے ہیں۔

  • ولیج ریسٹورنٹ

  • ولیج ریسٹورنٹ پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے رنگین پایوں والی کرسیاں اور بانسری کی مدھم آواز ایک سماں باندھ دیتی ہے اور ایسے ماحول میں کھانے کا اپنا ہی ایک لْطف ہوتا ہے۔ ولیج ریسٹورنٹ میں آپ کو خوش ذائقہ لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی بوفے کی ورائٹی ملے گی جو کسی اور ریسٹورنٹ میں مشکل ہے۔

  • ہائی ٹی میں چٹپٹے اور مزیدار لوازمات ہیں جن میں کچن ونگز، فرائیڈ چکن، پیزا، لزانیہ، سینڈوچ، فرائیڈ سینڈوچ، فرنچ فرائز، آلو چنا چاٹ، پیسٹری، ڈونٹس، جیلی، پوڈنگ، سپرنگ رول، پکوڑے اور بے شمار دوسری چیزیں شامل ہیں۔

  • لنچ اور ڈنر بوفے میں دیسی کھانوں میں ساگ، مکئی کی روٹی اور مکھن کے ساتھ، نہاری، پائے، حلیم، ہریسہ، حلوہ پوری، کالے چنے کا پلاؤ، پکوڑے، بٹیر، دہی بھلے، گول گپے، اس کے علاوہ چکن شاشلک ود ایگ فرائڈ رائس، چکن بریانی، چکن کڑاہی، کوفتے، مٹن کڑاہی، فرائیڈ فش، تکے، کباب اور سپرنگ رول شامل ہیں۔ میٹھے میں فروٹ چاٹ، گرما گرم لچھا، فرنی، کھیر، زردہ، جلیبی، گلاب جامن، قْلفی، گاجر اور پیٹھے کا حلوہ ہیں اور اگر سلاد کا جائزہ لیا جائے تو اس میں آپ کو کچومر سلاد، فروٹ سلاد، لوبیا اور کھیرے کا سلاد ملے گا۔ کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلئے پودینہ کی چٹنی، رائتہ، کیچپ، چلی ساس بھی ہیں۔ کھانے کا اختتام فروٹ اور پان سے ہوتا ہے۔ سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ کی چند برانچیں آپ کو فوڈ ڈلیوری کی سہولت بھی دیتی ہیں۔

  • سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فریش از بیسٹ۔ ایم ڈی کے مطابق انیس سو تراسی میں پہلے ریسٹورنٹ سے لیکر آج تک روزانہ صبح تازہ اشیاء خریدی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے ہمارے گیسٹ یہاں کے کھانوں کو معیاری اور مختلف ذائقہ سمھجتے ہوئے بار بار آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کسی ریسٹورنٹ کو کامیابی سے چلانا کوئی راکٹ سائنس نہیں، اس کی سادہ سی وجہ تازہ اشیاء، اچھی سروس، بہترین ماحول اور مناسب قیمت ہے۔ یہی وجہ ہے اب اس کی لاہور میں آٹھ برانچیں ہیں جو مال روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ ٹو، گلبرگ تھری، لبرٹی مارکیٹ، ڈی ایچ اے اور فیصل ٹاؤن میں واقع ہیں۔

  • سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ لاہور

  •  103-B2 ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھری لاہور

  • سالٹ این پیپر مال روڈ لاہور

  • 26 دی مال روڈ لاہور

  • سالٹ این پیپر لبرٹی مارکیٹ

  • 48 کمرشل زون لبرٹی مارکیٹ گلبرگ تھری لاہور

  • سالٹ این پیپر فیصل ٹاؤن لاہور

  • 25 D فیصل ٹاؤن لاہور

  • سالٹ این پیپر بینکوئٹ ہال

  • 25 H گلبرگ ٹو لاہور

More related articles to Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ" filed under Restaurant Reviews articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Salt n Pepper Village Restaurant سالٹ این پیپر ولیج ریسٹورنٹ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping