Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Holidays and Celebrations articles > Eid And Henna عید اور مہندی

Eid And Henna عید اور مہندی

Eid And Henna عید اور مہندی
Eid ul Fitr is celebrated by Muslims after fasting the month of Ramadan (Ramazan) as a matter of thanks and gratitude to Almighty Allah. As Eid approaches the world goes into a frenzy and the ladies queue up for their Henna or Mehndi preparations. People of all ages especially youngsters are busy with their preparations to mark the religious festival of Eid-ul-Fitr with traditional fervor.
Viewed: 14417
Source:  Amber Saleem
8 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • لہلہا تے آنچل، خوش رنگ ملبوسات لڑکیوں کے حنائی ہاتھوں میں چو ڑیوں کی کھنک، چہروں پر مسکراہٹوں کی چمک، بچوں کی قلقاریاں اور قہقہے، نوجوانوں کی سلام و آداب کی صدائیں، بزرگوں کی دعائیں، زندگی کی چہل پہل، ان سب کو یکجا کریں تو عید(eid)  کی قوسِ قزاح بنتی ہے۔ عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس کو منانے کی تیاری بھر پور جوش وخروش سے کی جاتی ہے خاص طور پر لڑکیوں کی تیاریاں ماہِ رمضان(ramadan)  کے آخر میں اپنے عروج پر ہوتیں ہیں کہ کہیں کچھ رہ نہ جائے۔

  •  

  • سولہ سنگھار ایک خالصتا مشرقی لفظ ہے جس میں سنگھار کے وہ سولہ لوازمات شامل ہیں جنہیں ہر عورت اپناتی آئی ہے ان میں چند ایک ایسے بھی ہیں جو آج بھی سنگھار کا جز ہیں باقی وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو چْکے ہیں۔ کاجل، سْرمہ، صندل، تیل، پھول اور مہندی وغیرہ آج بھی ذوق شوق سے استعمال ہوتے ہیں۔ مہندی ان میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور عید(eid) ، شادی بیاہ اس کے بغیر ادھورے ہیں۔ زمانہ قدیم سے یہ استعمال ہو رہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اٍس میں جدت پیدا ہو رہی ہے۔ ایک دور تھا کہ مہندی کے پتے توڑ کر اور پیس کر مہندی کو ہاتھوں پر لگایا جاتا تھا اْس وقت یہ تصور بھی نہیں ہو گا کہ کبھی مہندی کون(cone)  کی صورت میں بھی ہو گی۔ اس کے بعد مہندی گھول کے تنکے کے ساتھ لگانے کا رواج آ گیا اور اب مہندی کون(cone)  میں ملتی ہے جس کو لگانا نہایت سہل ہے۔ آجکل کے دور میں تو مہندی نے باقاعدہ آرٹ(art)  کی شکل اختیار کر لی ہے مختلف اٍداروں میں مہندی لگانا سیکھایا جاتا ہے۔ کون اور ٹیوب(cone and tube)  مہندی سے ہاتھوں پر دلکش ڈیزائن(design)  بنائے جاتے ہیں جن میں عربک اور سوڈانی ڈیزائن(Arabic and Sweden design)  زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ کچھ ڈیزائن(design)  ایسے ہوتے ہیں جن کی آؤٹ لائن(outline)  بنا کے گلیٹر سے فلنگ(filling)  کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لڑکیاں اسٹون لگانا بھی پسند کرتیں ہیں جو بہت منفرد لگتے ہیں۔ مہندی اْتارتے ہوئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں، مہندی جب سوکھ جائے تو اسے پانی سے دھو کر اْتارنے کی بجائے ہاتھ کے ناخن سے کھرچتے ہو ئے اْتاریں۔

  •  

  • رنگلی مہندی گھر بنانا

  • ڈیڑھ کپ(1 ½ cup)  پانی میں دو انسٹنٹ کافی(instant coffee)  کے پیکٹ(packet)  شامل کرکے اتنا اْبالیں کہ وہ چوتھائی کپ(cup)  رہ جائے۔ اس پانی کو ڈیڑھ کپ(1 ½ cup)  مہندی میں اتنا ڈالیں کہ گاڑھی ہموار پیسٹ(paste)  بن جائے پھر اس میں دو کھانے کے چمچ(2 tbsp)  لیموں کا رس، پانچ قطرے لونگ، زیتون یا سرسوں کا تیل ملا کے مکس(mix)  کریں۔ اب یہ ہموار پیسٹ(paste)  بن جائے گی۔ زیادہ پتلی ہو جائے تو مہندی ڈال دیں اور اگر سخت ہو تو کافی(coffee)  کا پانی شامل کریں۔ اسے دو گھنٹے(2 hours)  کیلئے رکھ دیں۔

  •  

  • کون بنانے کا طریقہ
    فریز بیگ(freeze bag)  یا پولی پیک فوائل(poly pack foil)  کو چوکور کاٹ(cut in cubes)  لیں۔
    اس کے اوپر والے حصے کو فولڈ(fold)  کرتے ہو ئے نیچے لائیں جب سارا فولڈ(fold)  ہو جائے تو اختتامی حصے کو ٹیپ سے جوڑ دیں۔
    مہندی اس میں ڈال کے کھلے حصے کو فولڈ(fold)  کرکے ٹیپ(tape)  سے بند کر دیں۔ آپ کی کون(cone)  مہندی تیار ہے۔

  •  

  • مہندی کا رنگ گاڑھا کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے

  • مہندی سوکھ جائے تو اس پر چینی کے شیرے میں لیموں کا رس ملا کے روئی کی مدد سے لگائیں۔

  • پانچ، چھ لونگ توے پر گرم کریں اوپر ڈھکن دے دیں کہ بھاپ بن جائے ہاتھ دھو کے لونگ کی بھاپ لیں اور بعد میں ڈیزائن(design)  کے اوپر وٍکس(vicks)  لگا لیں۔

  • مہندی اْتارنے کے بعد ہاتھوں پر تیل لگائیں اور کم از کم ایک گھنٹہ(1 hour)  تک پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

  •  

More related articles to Eid And Henna عید اور مہندی:

  • Thanks for reading our artilcle about "Eid And Henna عید اور مہندی" filed under Holidays and Celebrations articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Eid And Henna عید اور مہندی

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping