Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Tips & Totkays articles > Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک

Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک

Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک
Beautiful hair is a one of beauty of a person. If you have dull and dry hair, it must give you a hard time when you are going some where because it is difficult to handle them. The purpose of this article is to give you some hair treatment mask so your hair look shiny and beautiful.
Viewed: 11555
Source:  Amber Saleem
6 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • بالوں کیلئے گھریلو ماسک

  • بازار اور شاپنگ مال میں خریداری کرتے ہوئے ہم کاسمیٹک کی دُکانوں پر بالوں کیلئے ماسک اور کنڈیشنر وغیرہ پڑے دیکھتے ہیں جو عام طور پر جار یا ٹیوب وغیرہ میں ہوتے ہیں یہ ایک گاڑھی قسم کی پیسٹ ہوتی ہے جو خشک اور روکھے بالوں کی نگہداشت کیلئے بالوں پر لگائی جاتی ہے۔ جیسے کہ ڈیپ کنڈیشنر کا مقصد خشک اور بے جان بالوں میں نمی پیدا کرکے اُن میں چمک پیدا کرنا اور گھنا کرنا ہے۔ اِسی طرح ہر ماسک کا کچھ نہ کچھ مقصد ہوتا ہے۔ ہیر ماسک کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ان کو گھر میں باآسانی بنا سکتے ہیں اور ان کیلئے کسی خاص چیز کی ضرورت نہیں ہے جس پر آپ کو زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑیں بلکہ ہیر ماسک کے سب اجزاء آپ کو اپنے کچن میں ہی مِل جائیں گے۔ گھریلو ہیر ماسک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ بازاری ماسک کی نسبت کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں اور یہ بالوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے۔

  • برصغیر میں بالوں کی افزائش اور نگہداشت کیلئے سب سے زیادہ دہی، انڈے اور تیل کا ہیر ماسک اکثیر سمجھا جاتا ہے۔ آپ اپنے بالوں کی ساخت کے مطابق اس میں زیتون، ناریل یا کوئی اور تیل ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ہلدی، صندل پاؤڈر، پھلوں کا گودہ جیسے اسٹرابیری، کیلا بھی ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ بالوں کا رنگ ہلکا کرنا چاہتے ہیں تو تین بنیادی اجزاء میں لیموں کا رس اور شہد وغیرہ ملاکر بالوں میں لگائیں۔ یہ ماسک نہ صرف بالوں میں چمک پیدا کرتے ہیں بلکہ اِن کو مضبوط بھی بناتے ہیں۔

  • آپ کی آسانی کیلئے یہاں پر تین بہترین ہیر ماسک بنانے کا طریقہ ہم بتارہے ہیں جن کو بنانا بالکل بھی مشکل نہیں اور آپ کو یہ اجزاء آسانی سے گھر ہی میں مل جائیں گے۔

  •  

  • انڈے اور دہی کا ماسک خشک اور بے جان بالوں کیلئے

  • آدھا کپ دہی میں ایک انڈا مکس کریں اور اس ماسک کو اپنے بالوں کی جڑوں میں گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ اس ماسک کا بالوں پر لگا رہنے کا دورانیہ عام ماسک سے زیادہ ہوتا ہے یعنی ایک گھنٹہ۔ آپ اِسے زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے اور کم ازکم بیس منٹ لگا سکتے ہیں اور پھر نارمل پانی سے بالوں کو شمپو کرکے دھولیں، خیال رہے کہ گرم پانی کا استعمال نہ کریں۔

  • انڈے اور دہی کا ماسک بالوں کو قدرتی نمی اور چمک دینے کے ساتھ ساتھ خشکی کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ آپ اس ماسک میں شہد، لیموں کا رس، پھلوں کا گودہ، مایونیز، زیتون یا بادام کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں۔ دہی سے بنے ہوئے ماسک گرمیوں میں خاص فائدہ دیتے ہیں کیونکہ دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

  •  

  • دودھ اور شہد کا ماسک بے جان بالوں کیلئے

  • بے جان اور روکھے بالوں کو سلکی اور مضبوط بنانے کیلئے یہ بہترین اور آسان ماسک ہے۔

  • ایک گلاس دودھ میں ایک کھانے کا چمچ شہد اچھی طرح مکس کریں اور اس ماسک کو بیس سے تیس منٹ تک بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ آپ آسانی کیلئے بالوں کو چند حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ماسک لگائیں تاکہ ماسک اچھی طرح جڑوں میں بھی لگ جائے۔ ماسک لگانے سے پہلے بالوں کو برش کرلیں تاکہ بالوں میں الجھنیں نہ رہیں۔ آپ اپنے بالوں کی لمبائی اور گھنے پن کے مطابق دودھ کی مقدار کو کم یا زیادہ کر سکتی ہیں۔ چھوٹے بالوں کیلئے دودھ کی مقدار کم کر دیں اور اگر لمیے اور گھنے ہیں تو مقدار بڑھا دیں اوراگر ماسک بناتے ہوئے آپ کے پاس دودھ کم ہے تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں۔

  •  

  • کیلے کا ماسک روکھے بالوں کیلئے

  • یہ ماسک اسمودی اور ملک شیک کی طرح ہی بنایا جاتا ہے اور یہ بالوں کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ ایک کیلا اور آدھا کپ دودھ اچھی طرح بلینڈ کر لیں کہ مکس ہوکر ایک ہموار آمیزہ بن جائے پھر اس میں تین کھانے کے چمچ بادام کا تیل ڈال کر مکس کریں۔ اس ماسک کے اجزاء میں آپ تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ اس میں آدھا ایوکیڈو بھی ڈالا جاسکتے ہے اور آپ دودھ کی جگہ آدھا کپ دہی یا بٹر ملک بھی لے سکتے ہیں۔ سلکی بالوں کیلئے اس میں شہد اور انڈے کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس ماسک کا آمیزہ گاڑھا ہو گا اور اِسے بیس سے تیس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر عام طریقے سے بالوں کو شمپو کرتے ہوئے دھولیں۔

  • جب بازار میں ماسک موجود ہیں تو گھر میں ماسک کیوں بنائیں یہ سوال بہت سے لوگوں کے ذہن میں آتا ہو گا اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ بازار کے ماسک جتنے بھی اچھے یا مہنگے ہوں اُن میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو بالوں کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں اُن ماسک کے استعمال سے وقتی طور پر بالوں پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے لیکن وہ بالوں کو کمزور بھی کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بال ڈائی کرنے، پرم اور اسٹریٹ کرنے کے نتیجے میں بالوں کو جو نقصان ہے اُس کے علاج کیلئے گھر میں کیمیکل سے پاک بنے ہیر ماسک بہترین ہوتے ہیں کیونکہ اِن سے بالوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

  • بالوں کی خفاظت کیلئے ہم آپ کو یہی مشورہ دئے گے کہ اِن کو سلکی، گھنا اور مضبوط کرنے کیلئے ان تین میں کوئی ایک ماسک ہفتہ میں ایک بار لگائیں کیونکہ یہ تینوں ماسک ہر قسم کے بالوں کیلئے موزوں ہیں۔

  • کوئی بھی ماسک لگانے سے پہلے بالوں میں کنگھی ضرور کریں اس سے بال دھونے کے بعد بالوں میں کم از کم اُلجھنیں ہوں گی اور اُن کو سُلجھانا آسان ہو گا۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be considered as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک:

  • Thanks for reading our artilcle about "Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک" filed under Tips & Totkays articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Homemade Hair Mask for Hair بالوں کے لئے گھریلو ماسک

  1. plz gide dry hair tips?

    on Jun 30 2015 4:04PM Report Abuse IQRA
  2. Thz mask is superb

    on Dec 7 2014 8:49AM Report Abuse ZOYANOOR
  3. Rani, white hair remedies have send on your provided email address.

    on Dec 6 2013 7:03AM Report Abuse KHANAPAKANA SUPPORT TEAM
  4. white ballo ke liye bataay r ye mery ball agy se bhot white he mery umar 30 he

    on Dec 6 2013 5:36AM Report Abuse RANI
  5. aoa baal bht girte hain kindly tell me any solution for this problem.

    on Jul 5 2013 6:37PM Report Abuse PRINCESS PARI

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping