Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Holidays and Celebrations articles > Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار

Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار

Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار
It's time to celebrate and rejoice in the glory and the graces of Allah!Reach out to your friends and loved ones on this special festival of Eid.
Viewed: 6260
Source:  Ifat Nissa
1 Ratings
1 out of 5 stars
 Rate It

  • عیدالفطر (Eid Ul Fitr) شُکر، احسان اور خوشی کا دن ہے۔ یہ تہوار بندگی اور شکرانے کا اظہار ہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں اس ماہ مبین میں روزے رکھنے اور اس کی رحمتیں اپنے دامن میں بھر لینے کی توفیق عطا فرمائی۔ اللہ تعالٰی نے عید کے تہوار کو خوشی کا دن قرار دیا اسی لیے پوری مسلم اُمہ عیدالفطر (Eid Ul Fitr) مناتی ہے اور ہمارے ہاں بھی عید خوشی اور مسرت کا استعارہ ہے لہٰذا خوشیوں بھرے اس تہوار کو بھر پور انداز میں منانے کے لیے عید سعیدکی آمد سے بہت پہلے تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے اور خواتین زور و شور سے عید (Eid) کی تیاریوں میں مَگن ہو جاتی ہیں۔

  • عید کی تیاری

  • عید (Eid) کو بھر پور انداز میں گزارنے کے لیے بہتر ہے کہ تمام کاموں کی ایک فہرست تیار کرلیں اور پھر اس کے مطابق کام مکمل کریں۔ کچن آئٹمز (kitchen items) مثلاً چکن (chicken)، گوشت، سبزی، چاول، مصالحہ جات ومیوہ جات وغیرہ کی خریداری پہلے کرلیں تاکہ تمام چیزوں کو دھوکر، صاف کرکے محفوظ کرلیا جائے۔ سویٹ ڈشز (sweet dishes) میں استعمال ہونے والے میوے کاٹ (cut) کر ڈبوں میں بند کرکے رکھ لیں، عید (Eid) کے نئے کپڑے پہن کر ضرور دیکھ لیں کہ کسی کمی بیشی یا تبدیلی کی ضرورت تو نہیں اور پھر استری کرکے لٹکا دیں گویا جس حد تک ممکن ہوسکے کام چاند رات سے پہلے نمٹا لیں بلکہ عید (Eid) کے دن کی بھی پیشگی منصوبہ بندی کرلیں۔ عید (Eid) کے موقع کو پُرلطف بنانے کے لیے وقت کی مناسب تقسیم کرنا بہت ضروری ہے کہ ایک مصروفیت کے بعد آپ کی اگلی مصروفیت کیا ہوگی اس طرح نہ صرف عید کے روز ان تمام کاموں پر صرف ہونے والا وقت بچے گا بلکہ آپ کام کی زیادتی کے باعث ہونے والی جھنجھلاہٹ اور غصے سے محفوظ رہ کر خوش دلی سے مہمان نوازی کریں گی۔

  • چاند رات

  • چاند رات کو خاص طور سے خواتین اور بچوں کی شاپنگ (shopping) عروج پر ہوتی ہے کیوں کہ یہ تو طے ہےکہ مہندی، چوڑیاں، جوتے وغیرہ چاند رات ہی کو خریدنے ہیں۔ رنگ برنگے ملبوسات کے ساتھ ہم رَنگ چوڑیاں خریدنا اور مہندی لگوانا خواتین کے بناؤ سنگھار کا اہم جزو ہے اور یہ کام بھی عموماً چاند رات کے لیے مخصوص ہوتا ہے لہٰذا خواتین کی ایکی بڑی تعداد بازاروں میں مہندی کے اسٹالز (stalls) پر مہندی لگواتی نظر آتی ہے دوسری طرف بیوٹی پارلرز (beauty parlors) میں ایکسپرٹس (experts) سے خوبصورت اور نفیس مہندی کے ڈیزائنز (designs) بنوانے کا شوق رکھنے والی خواتین کا رش دیدنی ہوتا ہے۔ مہندی کے مہکتے رنگوں کے علاوہ کھنکتی ہوئی رنگ برنگی چوڑیاں بھی چاند رات کے حُسن کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ چوڑیوں کا رنگ شخصیت پر بھی گہرا اثر رکھتا ہے لہٰذا عید کے موقع پر لڑکیاں خود کو مزید جاذب نظر اور پُر کشش بنانے کے لیے بڑے چاؤ سے چوڑیاں پہنتی ہیں۔ عید گِفٹ (Eid gift) کے طور پر بھی زیادہ تر چوڑیاں ہی دی جاتی ہیں۔

  • عید کا دن

  • عید کی حقیقی خوشی پانے کے لیے گھر کا ماحول خوشگوار ہونا بہت ضروری ہے اور یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ جب تمام اہل خانہ ایک دوسرے کی مصروفیات کا نہ صرف احترام کریں بلکہ خود ان میں شریک بھی ہوں۔ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ عید ضرور منائیں لیکن اپنے اہل خانہ کو ترجیح دیں اور ان کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔ اگر آپ کے گھر میں بزرگ موجود ہیں تو سب سے پہلے ان کو سلام اور عید مبارک کہہ کر ان کو اہمیت دیں۔ عید کا پورا دن مہمانوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے لہٰٰذا ان کی خاطر داری کا انتظام صبح ہی کرکے رکھ لیں تو بہتر ہوگا۔

  • عید ٹرالی

  • عید کا دن جہاں سب کے لیے خوشیوں کی نوید ہے وہیں خواتین کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا پیغام بھی ہے۔ یہ بات ہمیشہ مدِنظر رکھیں کہ عید سے آپ اُسی صورت میں بھر پور لطف اُٹھا سکتے ہیں جب ہر کام وقت پر اور خوش اسلوبی سے انجام پا جائے۔ عید کے دن مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے لہٰذا اُن کی خاطر تواضع کے لیے کوئی ایسا ذائقہ دار پکوان ضرور بنالیں جس کو ایک ہی بار تیار کرکے رکھا جاسکے اور مہمانوں کے سامنے فوراً پیش کر دیا جائے جیسے کہ دہی بڑے، چاٹ، کباب اور کٹلٹس (chat, kebab and cutlets) وغیرہ۔ عید کے دن مہمان نوازی کے لوازمات میں سویوں کا زردہ اور شیر خرما ضرور شامل کریں۔ عید ٹرالی میں سویوں کے ساتھ دیگر لوازمات میں ردوبدل کرکے مہمانوں کی تواضع کرتے رہیں۔

  • کوشش کریں کہ عید کے دن باہمی مشورے سے ایسے پروگرام ترتیب دیں جس میں سب شامل ہو سکیں اور اہل خانہ میں کسی قسم کا اختلاف پیدا نہ ہو تاکہ عید کی خوشیوں سے پوری طرح سے لُطف اندوز ہوا جاسکے۔ اگر کوئی دوست یا عزیز آپ سے ناراض ہے تو اس کو ضرور منالیں۔ عید کا دن پرانی رنجشوں اور کدورتوں کے خاتمے کا بہترین موقع ہے۔

More related articles to Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار:

  • Thanks for reading our artilcle about "Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار" filed under Holidays and Celebrations articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Eid Ul Fitr Filled With Happiness عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار

  1. very baaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddddd

    on Jul 20 2012 4:32AM Report Abuse GFEWHJF

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping