لیموں اور سنترے کے چھلکے
· لیموں، سنترے یا کینو کے چھلکے کا سفید حصّہ نکال کر پھینک دیں اور باہر کے چھلکے کو باریک کاٹ کر اس پر پسی ہوئی چینی چھڑک کر ایک ہوا بند مرتبان میں بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ سلاد، سینڈوچ یا سوپ میں استعمال کریں بے حد مزیدار ہوں گے۔
· استعمال کے بعد لیموں اور مالٹے کا چھلکا مت پھینکیں اس کو کدوکش کرکے فریز کر لیں۔ اس کو کیک اور مفن بنانے میں استمعال کریں۔
· سنترے کو چھیلنے اور پھانکیں آسانی سے الگ کرنے کے لیے، سنترے کو پہلے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ بعد پانی سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور چھیل لیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.