Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Tips & Totkays articles > Carpet Cleaning Tips

Carpet Cleaning Tips

Carpet Cleaning Tips
Most of us have carpets in our home. They look beautiful, cozy and colorful and we want to take care of them so that they last as long as possible. If uncertainly your carpet gets some satin. You need not to worry; here are several options for getting the stain out of the carpet.
Viewed: 9414
Source:  Amber Saleem
3 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • Carpet is a popular floor fitting that provides excellent warmth and soft surface underfoot. Regular vacuuming and cleaning provides the first hand of defense against dirt and grit that damages carpet fibers. But carpets also need regular cleaning to keep them looking their best. If a carpet gets some stain, there is nothing more panic then to see the stain. But there are some easy ways that might help you to remove stains from the carpet.

  • Homemade Spot Remover for General Stains

  • Make a paste with 2 tbsp white distilled vinegar and 1/4 cup salt or baking soda. Rub into the carpet stain with an old toothbrush and allow drying. Vacuum up baking soda, and the stain should be gone.

  • Mix 1 tsp dish washing liquid, 1 tbsp vinegar, 1 tsp baking powder, and 1 cup warm water. Pour liquid in a spray bottle and spray on the stain. Clean gently with sponge and dry stain with absorbent towel. 

  • Combine ½ cup baking soda with ¼ cup borax powder and water to make a paste. Blot stain with cloth, removing as much moisture as possible. Spread cleaning paste on stain. Allow 30-60 minutes and then clean with vacuum.

  • Removing Blood Stains from Carpet

  • Treat blood stain as soon as possible. Always use cold water to remove stain. For this, add liquid dish detergent in cold water. Wet cloth or sponge with mixture and blot blood as much as possible until stain disappears. On the other hand spray mixture on the stain. Freely moisten it so that the carpet stain is entirely soaked. Then use a paper towel or a dry white cloth to blot the spot so that the blood is transferred to the cloth. Rinse with cold water and repeat if necessary.

  • Removing Ink Stains from Carpet

  • Damp a clean white cloth with alcohol and blot excess ink, being careful doesn’t rub or scrub the stain. This could cause the ink spot to spread. Repeat until stain removes then clean with water and dry carpet. You can also use hair spray, nail polish remover, and other things that contain high contents of alcohols to remove ink stain.

  • Removing Coffee Stains from Carpet

  • For removing coffee stain from carpet the first thing you need to do is blot up with clean towel as much of the dropped coffee as possible. Next flush the area with normal cool water. Now in a bowl mix 2 cups of lukewarm water and 1/4 cup of lemon juice and a squirt of liquid dish detergent. Then dip a sponge in the solution. Squeeze it so that it doesn't drip but still keep wet. Rub gently beginning at the outside of the stain and working towards the center. Continue until the whole stain has come in contact with the cleaning solution. At the end sponge with cold water and blot dry to remove the solution.

  • Removing Oil, Fat, and Wax Stain from Carpet

  • Place a paper towel over the carpet and iron on warm setting. The oil, fat, or wax should come up off the carpet and stick to the paper towel.

  • Removing Cigarette Burns from Carpet

  • Such stain can be removed by gently rubbing the pile with the edge of a hard and flat surface, such as a dull knife.

  • Removing Glue from Carpet

  • Glue not only sticks with carpet but it also damage fabric. So in order to remove glue from carpet wipe away excess glue immediately from carpet then wet a cloth with white vinegar and press it on the affected area. Once the glue residue is thoroughly moistened, gently wipe it off and repeat until the carpet is clean.

  • If the glue has already dried on the carpet, try trimming the top layer of the carpet with scissors.

  • Removing Gum from Carpet

  • One of the easiest ways to remove gum from carpet involves applying ice to the spot. After the ice has hardened the gum, then shatters it with a blunt object, such as a spoon. Vacuum before the pieces soften, and blot the carpet with a white towel.

  • Another method to remove gum from carpet involves using a hair dryer. Warm air softened gum that should stick to a cleaning rag or plastic bag and release the carpet fibers as you lift it away from the floor. Reapply heat as the gum starts to harden. Be careful while doing this.

  • Removing Nail Polish from Carpet

  • Dip a white cloth in nail polish remover. Blot the white cloth on the stained area. Blot carefully. Don't rub it. Keep going till the stain is gone. Another way is, spray the stained area with hairspray. Dab with a paper towel or wash cloth until carpet clear.

  • Water-Soluble Stains

  • Alcoholic beverages, berries, colas, excrement, food dyes, gravy, ice cream, jelly, milk, mud, washable ink, wet or latex paint stains can be removed by a simple cleaning solution made up of 1/4 teaspoon of non bleach detergent (or white vinegar) mixed with 32 ounces of water. Apply on sponge or cloth and clean the stain.

  • Special Water-Soluble Stains

  • For removing blood, chocolate, coffee, mustard, tea, vomit and wine stains do the following procedure. Try 1 tablespoon of ammonia mixed with 1 cup of water

  • Bring out Carpet Color

  • If your carpet color is fed out, you can bring out the color in carpet with this homemade solution.  Mix 1 cup white distilled vinegar for every gallon of water and brush carpet with this solution.

  • Homemade Carpet Shampoo

  • Mix 1/4 cup vinegar and ¼ cup washing liquid and add into carpet cleaning machine. Clean the carpet with shampoo as usual. For spot remover, add this solution in spray bottle and spray on spot then clean off. 

  • Homemade Carpet Deodorizer

  • Mix 2 cups baking soda with 12 drops essential oil. Sprinkle on carpet and leave for 30-60 minutes then clean up with vacuum.

  • Note: do not vacuum carpet with powder on regular basis because it can damage the vacuum.

  • Just remember no matter what you decide to use to clean your carpet always test it first on an out-of-sight part of the carpet to prevent reactions.

  • قالین کی صفائی اور قالین کے داغ دھبے دور کرنا

  • گھروں میں فرش کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے قالین بچھائے جاتے ہیں جو بہت خوبصورت لگتے ہیں قالین چونکہ مہنگے داموں ہوتے ہیں اس لئے ان کی مناسب صفائی بھی ضروری ہے لیکن بعض اوقات بھر پور احتیاط کے باوجود کوئی چیز گرنے سے قالین پر دھبے پڑ جاتے ہیں جو نہ صرف قالین کی خوبصورتی کو ماند کرتے ہیں بلکہ پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں اس لئے ان نشانات کو دور کرنا ازحد ضروری ہوتا ہے اس کیلئے بازار سے مہنگے داموں کلینزر خریدنا ضروری نہیں بلکہ آپ گھر پر بھی ایسے کلینزر بنا سکتے ہیں۔

  • قالین سے عام دھبے صاف کرنا

  • دو کھانے کے چمچ سرکہ میں ایک چوتھائی کپ نمک یا بیکنگ سوڈا ملا کے پیسٹ بنالیں اسے قالین کے دھبے پر لگا کر پُرانے برش سے رگڑیں اور خشک ہونے دیں پھر ویکیوم سے بیکنگ سوڈا صاف کر دیں داغ ختم ہو جائے گا۔

  • ایک چائے کا چمچ کپڑے دھونے کا لیکوڈ، ایک چائے کا چمچ سرکہ، ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں اور اسپرے بوتل میں ڈال کر قالین کے داغوں پر اسپرے کریں۔ نرم اسفنج سے صاف کرکے جاذب تولیے سے خشک کرلیں۔

  • آدھا کپ بیکنگ سوڈا، چوتھائی کپ بورکس پاؤڈر کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ جتنا ہو سکے دھبے کو کپڑے سے صاف کریں پھر اس پر تیار پیسٹ لگا دیں اور تیس سے ساٹھ منٹ بعد ویکیوم سے صاف کریں۔

  • قالین سے خون کے نشان صاف کرنا

  • خون کا نشان قالین سے جتنی جلدی ممکن ہو صاف کر لیں۔ ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے نشان صاف کریں۔ اس کیلئے ڈش واش لیکوڈ ڈرجنٹ کو ٹھنڈے پانی میں ملائیں۔ کپڑا یا اسفنج مکسچر سے گیلا کرکے نشان کو بار بار صاف کریں کہ وہ آہستہ آہستہ نظر آنا ختم ہو جائے۔

  • اس کے علاوہ مکسچر کو اسپرے بوتل میں ڈال کر نشان کے اوپر اسپرے کریں کہ قالین پر داغ والا حصہ اچھی طرح گیلا ہو جائے پھر پیپر ٹاؤل یا سفید کپڑے سے داغ کو جذب کریں کہ سارا خون پیپر ٹاؤل یا سفید کپڑے پر مُنتقل ہو جائے۔ دوبارہ ٹھنڈے پانی سے نشان صاف کریں اور اگر ضرورت ہو تو یہی عمل دوہرائیں۔

  • قالین سے سیاہی کے نشان صاف کرنا

  • سفید کپڑے کو الکوحل یا نیل پالش ریمور میں بھگو کر سیاہی کے نشان کو صاف کریں لیکن اُسے رگڑیں نہیں کیونکہ اس سے سیاہی پھیل بھی سکتی ہے۔ یہی عمل دوہرائیں یہاں تک کہ سیاہی کا نشان مِٹ جائے پھر پانی سے قالین صاف کرکے اُسے خشک کر لیں۔

  • سیاہی کا نشان صاف کرنے کیلئے آپ ہیر اسپرے، نیل پالش ریمور یا دوسری ایسی اشیاء استعمال کر سکتے ہیں جس میں الکوحل موجود ہو۔

  • قالین سے کافی کے نشان صاف کرنا

  • قالین سے کافی کے نشان صاف کرنے کیلئے سب سے پہلے آپ کو چاہیے کہ کافی کو تولیے پر جذب کریں پھر پانی سے  صاف کریں۔ اس کے بعد باؤل میں دو کپ نیم گرم پانی، چوتھائی کپ لیموں کا رس اور تھوڑا سا ڈش واش لیکوڈ مکس کریں۔ اسفنج کو اس محلول میں ڈبو کے نچوڑ لیں کہ یہ گیلا تو رہے لیکن پانی نہ ٹپکے۔ نرم ہاتھوں سے نشان کے کنارے سے اندر کی جانب رگڑتے ہوئے صاف کریں۔ صاف کرنے کا عمل تب تک دُہرائیں جب تک سارا دھبہ مکمل طور پر صاف نہ ہو جائے۔ آخر میں ٹھنڈے پانی سے گیلے اسفنج سے صاف کریں اور پھر خشک کر لیں۔

  • قالین سے تیل، چکنائی اور ویکس کے نشان صاف کرنا

  • پیپر ٹاؤل کو قالین پر تیل، چکنائی یا ویکس کے داغ پر رکھیں اور اوپر گرم استری پھیریں۔ قالین سے تیل، چکنائی یا ویکس پیپر پاؤل پر مُنتقل ہو جائے گی اور قالین صاف ہو جائے گا۔

  • قالین سے جلے سگریٹ کے داغ صاف کرنا

  • قالین سے جلے سگریٹ کے داغ صاف کرنا بہت آسان ہے کسی کم تیز چُھری سے داغ کو آہستہ آہستہ کُھرچیں، جلے کا نشان مِٹ جائے گا۔

  • قالین سے گلو اُتارنا

  • گلو نہ صرف قالین کے ساتھ جُڑ جاتا ہے بلکہ کپڑا بھی خراب کر دیتا ہے اس کیلئے اس کو اُتارنے کیلئے اختیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے جب گلو قالین پر گِرے تو اِسے فوری طور پر اُتار دیں پھر سرکہ میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے جب گلو قالین پر گِرے تو اِسے فوری طور پر اُتار دیں پھر سرکہ میں بھیگے کپڑے کو اس حصے پر زور سے دبائیں، رگڑنا نہیں، جیسے ہی گلو پوری طرح نرم ہو گا وہ قالین کو چھوڑ دے گا اور اُسے آرام سے کپڑے کی مدد سے صاف کر دیں۔ یہ عمل تب تک دُہرائیں جب تک سارا گلو اُتر نہ جائے۔

  • اگر گلو خشک ہو چُکا ہو تو قالین کی اُوپری تہہ احتیاط کے ساتھ قینچی سے کاٹ دیں کہ نیچے سے قالین کو نقصان نہ پہنچے۔

  • قالین سے گم اُتارنا

  • قالین سے گم اُتارنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اُس کے اوپر برف رگڑیں اس سے گم سخت ہو کر قالین کی سطح کو چھوڑ دے گی پھر گم کو کسی کُند چیز سے اُتار دیں جیسے چُھری کی اُلٹی سائیڈ یا چمچ۔ پھر ویکیوم کرکے سفید کپڑے سے داغ صاف کر لیں۔

  • گم اُتارنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گم کو ہیر ڈرائیر سے ہوا دیں اس سے گم نرم ہو جائے گی اور پلاسٹک بیگ کی مدد سے کھنچنے سے با آسانی قالین کی سطح کو چھوڑ دے گی۔ اگر گم سخت ہونے لگے تو دوبارہ ہیر ڈرائیر سے ہوا دے کہ نرم کر لیں۔ ہیر ڈرائیر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

  • قالین سے نیل پالش کو صاف کرنا

  • قالین سے نیل پالش کو صاف کرنے کیلئے سفید کپڑے پر نیل پالش ریمور لگا کے قالین کے داغ کو صاف کریں۔ اِسے رگڑیں نہیں بلکہ احتیاط سے نیل پالش کے داغ پر رکھیں اور صاف کریں۔

  • اس کے علاوہ نیل پالش کے داغ پر ہیر اسپرے کریں پھر پیپر ٹاؤل یا سفید کپڑے سے داغ کو صاف کریں یہاں تک کہ قالین صاف ہو جائے۔

  • پانی سے اُترنے والے قالین کے داغ

  • الکوحل والے مشروبات، بیریز، کولا، کھانے، سالن، آئس کریم، جیلی، دودھ، مٹی، گیلے روغن کے نشانات کو ایک سادہ محلول سے صاف کیا جا سکتا ہے اس کیلئے چوتھائی چمچ نان بلیچ ڈٹرجنٹ یا سفید سرکہ کو بتیس اونس پانی میں مکس کریں۔ اسفنج یا کپڑے کو محلول میں ڈبو کے داغ کو صاف کریں۔

  • خاص پانی سے اُترنے والے قالین کے داغ

  • خون، چاکلیٹ، کافی، رائی، چائے اور قے کے داغ دور کرنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ امونیا کو ایک کپ پانی میں ملائیں اور اسفنج یا کپڑے کو اس میں ڈبو کے داغ کو صاف کریں۔

  • قالین کی رنگت بحال کرنا

  • اگر قالین کی رنگت مسلسل استعمال سے ماند پڑ گئی ہو تو اُس کی رنگت صاف کرنے کیلئے یہ محلول بنائیں۔ ایک گیلن پانی میں ایک کپ سرکہ مکس کریں اور اس سے قالین کی صفائی کریں۔

  • قالین کی صفائی کیلئے گھریلو شیمپو

  • ایک چوتھائی کپ سرکہ اور ایک چوتھائی کپ واشنگ لیکوڈ کو قالین صاف کرنے والی مشین میں ڈالیں اور قالین کو صاف کریں۔ اور اگر قالین سے کوئی داغ صاف کرنا ہو تو یہ محلول اسپرے بوتل میں ڈال کے داغ پر اسپرے کریں اور کپڑے سے نشان کو صاف کریں۔

  • قالین کی بو دور کرنا

  • قالین کی بو دور کرنے کیلئے دو کپ بیکنگ سوڈا میں بارہ قطرے ایسنشیل آئل کے مکس کریں اور اِسے قالین پر چھڑک کے تیس سے ساٹھ منٹ کیلئے چھوڑ دیں پھر ویکیوم سے صاف کر لیں۔

  • (نوٹ) قالین کو روزانہ پاؤڈر سے ویکیوم نہ کریں کیونکہ اس سے قالین خراب ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ ایک بات کا ہمیشہ خیال رکھیں آپ نے جو بھی محلول قالین پر استعمال کرنا ہو اُسے پہلے قالین کے ایک طرف تھوڑے سے حصے پر لگا کے دیکھ لیں کہ قالین کی رنگت تو خراب نہیں ہوتی پھر قالین پر داغ صاف کریں۔

More related articles to Carpet Cleaning Tips:

  • Thanks for reading our artilcle about "Carpet Cleaning Tips" filed under Tips & Totkays articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Carpet Cleaning Tips

  1. good tips.....:)

    on Apr 16 2013 9:51AM Report Abuse JSID

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping