Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور

Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور

Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور
A grape is a non-climacteric fruit, specifically a berry and this is full of energy. Grapes are small round or oval berries that feature semi-translucent flesh encased by a smooth skin.
Viewed: 5221
Source:  Irum Shafiq
2 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • انگور (grape) ایک بہایت خوش ذائقہ پھل (fruit) ہے اور اس کی بہت سی اقسام ہیں، جن میں سے زیادہ مشہور سرخ، کالے، سبز اور بغیر بیج کے انگور (grape) ہیں۔ لذیذ ہونے کے ساتھ یہ بے شمار غذائی اجزاء سے مالا مال پھل (fruit) ہے۔ اس میں کیلشیئم (calcium)، پروٹین (protein)، فاسفورس (phosphorus)، فولاد، وٹامن سی (vitamin C)، اے اور بی 6 گلوکوز پوٹاشیم (glucose potassium)، میگنیشم (magnesium)، سوڈیم (sodium)، فلیونائیڈز اور فائبر (fibre) شامل ہیں۔

  • ایک روایت کے مطابق انگور کا آبائی وطن فرانس (france) ہے اور وہیں سے فرانسیسی (french) تاجروں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا۔ بعض ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چوتھی صدی سے اطباء اور حکماء اسے مختلف ادویات میں استعمال کر رہے ہیں۔ انگور کو تازہ اور خشک دونوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ منقہ، عناب، میوے وغیرہ سب انگور کی ہی مختلف اقسام کو خشک کرکے بنائے جاتے ہیں۔ اس طرح ان کی غذائیت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے اور ان کی طبی افادیت کو میڈیکل سائنس (medical science) بھی تسلیم کرتی ہے۔

  • انگور (grape) میں موجود فولاد خون (blood) کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ انیمیا (anemia) میں اس کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے حاملہ خواتین کے لیے بھی انگور کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ اپنے گائنا کو لوجسٹ (gynecologist) یا ماہر غذائیت سے مقدار کا تعین کروالیا جائے۔

  • دل کی تکالیف میں انگور کا استعمال انتہائی نافع ثابت ہوتا ہے۔ یہ کولیسٹرول (cholesterol) بڑھنے نہیں دیتا اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے۔ اسی طرح یہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ میگرین یعنی درد شقیقہ میں بھی انگور کا استعمال شفا بخشتا ہے۔ اس میں موجود گلوکوز (glucose) جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور ستسی کو دور کرتا ہے۔

  • یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔ انگور کا استعمال پھیپٹروں کو بھی طاقت بخشتا ہے اور اطباء دمہ (asthma) کے مریضوں کو انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، تاکہ اس کی تاثیر سرد ہونے کی وجہ سے پرانے نزلے کے مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے (vitamin A) بینائی کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے، یعنی کمزور بصارت کو قوت بخشتا ہے۔

  • سرخ انگوروں میں اینٹی بیکٹریل (antibacterial) اور اینٹی وائرل (antiviral) خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مختلف بخاروں میں ان کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ کالے انگوروں میں کینسر اور ٹیومر (cancer and tumor) کے خلاف لڑنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں خصوصاً بریسٹ کینسر (breast cancer) میں ان کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کو طاقت بخشتا ہے اور اس طرح یہ نظام انہضام (digestive) کو ٹھیک کرتاہے۔ اس میں فائبر (fibre) موجود ہوتاہے۔، لہٰذا قبض کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

  • کالے انگور ہائی بلڈ پریشر (high blood pressure) میں بے حد مفید ہوتے ہیں اور ہیجان انگیز حالتوں میں جسم کو نارمل (normal) کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انگوروں میں موجود فلیوٹائیڈز مختلف اقسام کے سرطانوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے روکتا ہے اور دل کے پٹھوں کو لچک بخشتا ہے۔ انگوروں میں موجود میکنیز قوت حافظہ کو بڑھاتی ہے اور الزائم کی بیماری کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔

  • انگور میں پوٹاشیم (potassium) بھی موجود ہوتا ہے، جو گُردوں کے افعال کو درست رکھتا ہے اور بورک ایسڈ (boric acid) وغیرہ کے مسائل سے بچاؤ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تازہ پکے ہوئے انگور اگر خوب چباچبا کر کھائے جائیں تو یہ گردے کی پتھری کا موثر علاج ہیں۔

  • انگور کے پتے بھی مختلف امراض میں اطباء کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ گردے اور مثانے کی پتھری انگور کے پتوں کا رس پینے یا انہیں پکاکر کھانے سے نکل جاتی ہے۔

  • گوخشک میوہ جات (dry fruits) کے شکل میں انگور کی مختلف اقسام سارا سال دستیاب رہتی ہے۔ مگر تازہ انگور جون، جولائی (june and july) میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہی انگور کا موسم ہے۔ ہر رنگ کے انگور کھائیں اور صحت مند رہیں۔



  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور:

  • Thanks for reading our artilcle about "Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Grapes Full Of Energy من بھاتے انگور، توانائی سے بھر پور

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping