Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Islamic Articles articles > Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت

Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت

Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت
It is a tradition to invite guests to breaking fast dinners and celebrate Iftar (ending of a daily fast). There's also guidance for proper invitation so for further information read this article.
Viewed: 10381
Source:  Noor Ul Haq
1 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • مہمانوں کی دعوت سے رمضان کی رونق بڑھائیں

  • صرف چند ضروری باتوں کا خیال رکھ کر اپنی دعوت کو کامیاب اور دوسروں کے لیے یادگار بنایا جاسکتا ہے۔

  • مہمانوں کو خدا کی رحمت کہا اور سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک، عید(eid)  اور دوسرے تہواروں پر دعوتوں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے  جس کا بنیادی مقصد مل بیٹھنا اور رشتے کی مضبوطی ہوتا ہے، تاہم دیکھا یہ گیا ہے کہ لوگ دعوت پر مہمانوں(guests)  کو مدعو کر لیتے ہیں لیکن ان کی دعوت مہمانوں پر کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑ پاتی، بعض چھوٹی چھوٹی لاپرواہیاں اُن کی دعوت کی ناکامی کا سبب بن جاتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی دعوت کو سالہا سال تک یاد رکھیں تو صرف چند باتوں کی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • ·         دعوت میں جو بھی پکائیں اس میں مہمانوں کی پسند و ناپسند کو مد نظر رکھیں۔

  • ·     ڈشوں(dishes)  کے انتخاب میں بجٹ کو نظر میں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی پسند کا خاص خیال رکھیں۔ اکثر اوقات مہمانوں سے ان کی پسند و ناپسند پوچھنا ممکن نہیں ہوتا، ایسے میں بہتر یہی ہے کہ ایسی منفرد اور مزیدار ڈشوں(tasty dishes)  کا انتخاب کریں جو سب کو پسند آئیں۔

  • ·     افطار میں تلے ہوئے پکوانوں کےساتھ ایسے پکوان بھی اپنی فہرست میں شامل کریں جو مختلف افراد کے لیے موزوں ہوں کیوں کہ بہت سے لوگ تَلی ہوئی(fried)  چیزوں سے گریز کرتے ہیں۔ اسی طرح سے مشروبات(beverages)  میں بھی ورائٹی(variety)  ہوتو زیادہ بہتر ہے۔

  • ·     عام خیال ہے کہ مہمانوں کو صرف گوشت سے بنی ہوئی ڈشیں(dishes)  پسند آئیں گی جب کہ اگر سبزی اور دالوں کو مزیدار بناکر پیش کریں تو مہمان انہیں رغبت سے کھاتے ہیں۔

  • ·         ڈش(dish)  بناتے وقت اس بات کو اہمیت دینا ضروری ہے کہ کھانوں میں مصالحوں کی بھرمار نہ ہو، اگر ایک ڈش(dish)  تیز مصالحے کی ہوتو دوسری کے مصالحے ہلکے ہونے چاہئے  کیوں کہ ضروری نہیں کہ آنے والے تمام مہمان چٹ پٹے کھانے، کھانے کے عادی ہوں۔

  • ·     کھانوں میں دہی، سلاد(salad) ، رائتے، چٹنیاں بھی رکھیں اور انہیں بناتے اور سجاتے وقت خصوصی اہتمام کریں کیوں کہ ایسی چیزیں ایک جانب دسترخوان(dastarkhwan)  کی زینت بڑھاتی ہیں تو دوسری جانب بھوک کی انتہا بڑھاتی ہیں۔ سلاد کی دستیاب بے شمار اقسام کی وجہ سے انتخاب اب بہت مشکل نہیں، ہر دعوت میں سلاد کی ورائٹی(variety of salad) دینے کی کوشش کریں۔

  • ·     دسترخوان(dastarkhwan)  پر چاٹ مصالحہ(chat masala) ، پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ضرور ساتھ رکھیں تاکہ مہمان کھانے کو اپنے ذائقے کے مطابق بناسکیں۔

  • ·     کھانے کی میز سجاتے ہوئے چُھری، کانٹے اور چمچے ضرور ساتھ رکھیں کیوں کہ ہر شخص کے کھانے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں لیکن کچھ لوگ چُھری(knife)  اور کانٹے کے بغیر کھانا نہیں کھا پاتے۔

  • ·         سالن کے ساتھ چپاتی کے علاوہ نان(naan) ، شیرمال یا تندور کی روٹی(bread)  کا بھی اہتمام کریں۔

  • ·         کھانے میں روٹی(bread)  کے علاوہ چاول(rice)  کی کوئی نہ کوئی ڈش(dish)  ضرور رکھیں۔

  • ·     کھانے کے بعد میٹھے کا اہتمام ضرور کریں۔ گرمیوں میں آئس کریم(ice cream in summer) ، کھیر یا رس ملائی(kheer or rasmalai)  جب کہ سردیوں میں گاجر یا انڈوں کا حلوہ(carrot or eggs halwa)  بنایا جا سکتا ہے۔

  • ·     کھانے کے بعد چائے(tea)  بنانے میں کاہلی سے کام نہ لیں۔ چائے میں سبز چائے یا کشمیری چائے(green tea or Kashmiri tea) کھانے کا لطف دُوبالا کر دیتی ہے۔

  • یاد رکھیں کہ دعوت کے دوران آپ کا اچھا اخلاق سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ مہمانوں کا خاص خیال اور کھانے کے دوران ہر چیز کے لینے کے لیے ان سے اصرار کریں۔ صرف چند ضروری باتوں کا خیال رکھ کر اپنی دعوت کو اپنے لیے کامیاب اور دوسروں کے لیے یادگار بنایا جاسکتا ہے۔

More related articles to Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت:

  • Thanks for reading our artilcle about "Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت" filed under Islamic Articles articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Guests Invitation In Ramadan رمضان میں مہمانوں کی دعوت

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping