Grocery Shop | Mehndi Shop | Spice Shop | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Chefs and Experts articles > مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV

مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV

مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV
مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala - Special talk of Shazia Anwar with cooking expert Chef Arif Shahab. Chef Arif Shahab get popularity through "Grill It" on Masala TV Channel.
Viewed: 4116
Source:  One-on-One with Chef Arif Shahab Intriguing Interview
3 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • محمد عارف شہاب " مصالحہ" سے وابستہ ایک ایسے کُوکنگ ایکسپرٹ (cooking expert) ہیں جو "گرل اِٹ" (grill it) کے ذریعے عوام میں مقبول ہیں۔ اپنے سادہ سے انداز میں ملکی اور غیر ملکی باربی کیو (BBQ) کھانے عوام تک پہنچانے والے عارف شہاب کا بطور کُوکنگ ایکسپرٹ سفر کب شروع ہوا اور وہ "مصالحہ" سے کیسے وابستہ ہوئے، جاننے کے لئے گزشتہ دنوں ہم نے ان سے گفتگو کی جو پیش خدمت ہے۔


  • اپنی تعلیم کے حوالے سے کچھ بتائیے؟

    عارف شہاب: بنیای طور پر میرا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ابتدائی تعلیم میں نے وہیں سے حاصل کی۔ میرا شمار اُن لوگوں میں کیا جا سکتا ہے جنہوں نے بہت سوچ سمجھ کر کُوکنگ ایکسپرٹ (cooking expert) بننے کی ٹھانی ہوگی بصورت دیگر اس شعبے میں آنے والے لوگ حادثاتی طور پر اس شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ میں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ (Pakistan institue of hotel management) سے فوڈ اینڈ بیوریج میں ڈپلومہ کرتے ہوئے کچن کے شعبے کا انتخاب کیا۔ بعدازاں میں نے کیٹ اکنامکس میں گریجویشن (graduation) کی جو کُوکنگ ایکسپرٹ (cooking expert) کے لئے انتہائی ضروری تعلیم ہے۔


  • کچن کے شعبے کے انتخاب کی کیا وجہ تھی؟

    عارف شہاب: اصل میں مجھے یہ چیلجنگ (challenge) کام لگا، اگر میں مینجمنٹ یا بیکری، وغیرہ کا انتخاب کرتا تو شاید یکسانیت کی وجہ سے اُکتا جاتا کیوں کہ میری فطرت میں مقابلہ کرنا اور ایسے کام کرنا شامل ہے جس میں مشکلات پیش آئیں اور کچن ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کا سامنا روزانہ نت نئے مسائل سے ہوتا ہے جنہیں آپ کو حل کرکے آگے بڑھنا ہوتا ہے۔


  • پھر آپ کیٹرنگ (catering) کی جانب بھی آئے؟

    عارف شہاب: ڈپلومہ کرنے کے بعد میں نے سب سے پہلے کراچی شیرٹن سے وابستگی اختیار کی۔ وہاں کچھ عرصہ کام کرنے کے بعد مجھے جاپان جانے کا موقع ملا۔ جاپان جا کر میں نے اپنے ایک دوست کے ریسٹورنٹ (restaurant) کی تین برانچوں کا افتتاح کیا جو آج نہایت کامیابی سے چل رہی ہیں۔ دو سال جاپان میں گزارنے کے بعد جب میں وطن واپس آیا تو میں نے کسی ریسٹورنٹ سے وابستگی سے قبل کیڑنگ (catering) کے شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کی ٹھانی اور پھر حنیف راجپوت کے ساتھ کیٹرنگ کا کام کرتا رہا۔


  • آپ نے انگلینڈ (England) میں پرتگیز فوڈ کے حوالے سے کام کیا ہے، اس حوالے سے کچھ بتائیے؟

    عارف شہاب: میں ایک پاکستانی ٹی وی چینل (tv channel) پر پروگرام کرتا تھا، وہیں مجھے دیکھ کر اُن کے لئے پرتگیز کھانے تیار کرنے تھے اور میرا اس حوالے سے کوئی تجربہ نہیں تھا۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ میں نے اسے اپنا امتحان سمجھتے ہوئے کام شروع کیا، ہر ممکن ذرائع سے پرتگیز کھانوں کی معلومات حاصل کیں اور انتہائی محنت کے بعد میں نے انہیں پرتگیز کھانوں میں شامل کئے جانے والے ساس، وغیرہ بنا کر بھیجے جو انہیں بہت پسند آئے اور یوں میں انگلینڈ (England) چلا گیا۔ وہاں مانچسٹر (Manchester) اور ماسکو (Masco) سمیت کچھ دیگر جگہوں پر فرنچائز (franchise) کھولیں۔ ہمیں لوگوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی۔


  • "مصالحہ" تک کیسے پینچے؟

    عارف شہاب: "مصالحہ" پر میں نے پہلے بھی کچھ کام کیا تھا لیکن انگلینڈ (England) جانے کی وجہ سے میرا اور "مصالحہ" کا ساتھ چھوٹ گیا۔ واپس آنے کے کچھ عرصے کے بعد تک کوئی سلسلہ نہیں بنا لیکن پھر "مصالحہ" والوں کو میری یاد آئی اور انہوں نے مجھے "گرل اٹ" (grill it)کے لئے بلایا تو میں نے فوراً رضا مندی ظاہر کردی۔ اس کی اہم وجہ اس ادارے کا گھریلو اور بے تکلف ماحول ہے۔ "مصالحہ" کا ماحول مجھے کبھی بھی اجنبی محسوس نہیں ہوا، یہاں رائے دینے کی اور کُھل کر کام کرنے کی آزادی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب میں یہاں آتا ہوں ایسا لگتا ہے کہ جیسے اپنے گھر پر ہی ہوں۔ پوری ٹیم کا بہت دوستانہ اور تعاون کرنے والا انداز ہے اس لئے یہاں کام کرکے بہت مزہ آتا ہے۔


  • "شیف" (chef) کی تعریف کیا ہے؟

    عارف شہاب: شیف (chef) بنیادی طور پر فرنچ (French) لفظ ہے جس کے معنی کھانا پکانا نہیں بلکہ پروڈکشن منیجر (production manager) ہے جسے کھانا پکانے کا پلان مرتب کرنا ہے۔ ہوٹل انڈسٹری (hotel industry) میں شیف (chef) ایک ایسی پوسٹ ہے جس کے بعد صرف جی ایم بنا جا سکتا ہے۔ ایک یورپی تحقیق کے مطابق شیف کی زندگی بہت کم ہوتی ہے۔ شیف کی نوکری انتہائی پریشان کن اور ذمہ داری کی ہوتی ہے جسے اخراجات کو قابو میں رکھ کر چلنا ہوتا ہے، اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھا ہے اور اگر کامیاب نہیں ہو پاتے تو سارا نزلہ آپ پر گرتا ہے۔ کسی چیز پر اگر ایک روپیہ بھی بڑھتا ہے تو سالانہ بنیادی پر کروڑوں روپے کا فرق آجاتا ہے اس کو کنٹرول (control) کرنا بنیادی طور پر شیف () کا کام ہوتا ہے لیکن ہمارے ہان صورتحال کچھ مختلف ہے یہاں ہر وہ شخص جو ایپرن پہن لیتا ہے وہ خود کو شیف سمجھنے لگتا ہے۔


  • ہمارے معاشرے میں کوکنگ ایکسپرٹس (cooking expert) یا شیفس (chefs) کا کیا مقام ہے؟

    عارف شہاب: جب تک چینل (channel) نہیں تھے اس وقت تک لوگوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ شیف (chefs) ہوتا کیا ہے۔ لوگوں میں کھانا پکانے والے کے حوالے سے صرف یہ تصور تھا کہ یہ بھٹیارہ یا باورچی ہے۔ جب سے ایشیاء کا پہلا فوڈ چینل (food channel) "مصالحہ" مارکیٹ میں آیا ہے لوگوں کو پتا چلا ہے کہ شیف کیا ہوتا ہے۔


  • آپ کی خصوصیت کیا ہے؟

    عارف شہاب: میری خصوصیت اٹالین (Italian) کھانے ہیں۔ میری فطرت میں بہت زیادہ صفائی ہے اور اٹالین (Italian) کھانے بناتے وقت کچن صاف ستھرا رہتا ہے، بہت زیادہ پھیلتا نہیں ہے۔ اٹالین کھانوں میں پنیر، ٹماٹر، لہسن اور پاستہ وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو اٹالین (Italian) کھانوں کو صحت مند بناتے ہیں۔ اس لئے مجھے یہ بہت زیادہ پسند ہے۔


  • جب آپ نے اٹالین فوڈ (Italian food) کے حوالے سے کام شروع کیا اُس وقت لوگوں کو اس حوالے سے زیادہ معلومات نہیں تھیں، کیا آپ کو اس ضمن میں مسائل کا سامنا رہا؟

    عارف شہاب: آپ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ 1992 میں جس وقت میں نے باقاعدہ کھانا پکانے کی ابتداء کی اُس وقت لوگوں کو پاستہ اور پیزا (pizza) کا نام بھی صحیح طرح سے لینا نہیں آتا تھا۔ مجھ سے لوگوں نے کہا کہ تم ایک ایسی فیلڈ (field) اختیار کر رہے ہو جس کے حوالے سے تمہیں نوکری تلاش کرنا بہت بڑا مسئلہ ہو جائے گا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ آج تو الحمداللہ جگہ جگہ اٹالین (Italian)، چائنیز اورتھائی ریسٹورنٹ (Chinese and Thai restaurant) کھل چکے ہیں اور لوگوں کو صرف اپنے ہی نہیں بلکہ دیگر کھانوں کی لذت اور ذائقہ بھی راس آچکا ہے۔ بہرکیف اُن دنوں بھی لوگ نئی چیز کو سراہتے ضرور تھے۔ شیرٹن نے اُس وقت اٹالین فوڈ کا ایک ہفتے کے لئے فیسٹول (festival) لگایا۔ لوگوں نے اسے اس قدر پسند کیا کہ ہمیں اس فیسٹول کو پندرہ دن پر لے جانا پڑا۔ فیسٹول (festival) کے لئے شیرٹن نے ایک اٹالین شیف (Italian chef) کو مدعو کیا تھا، وہ مجھ سے پوچھتا تھا کہ تم مجھ سے کچھ پوچھتے نہیں ہو کیا تم نے کہیں سے باقاعدہ تربیت لی ہے تو میں نے اس کو کہا کہ  نہیں میں نے جو بھی سیکھا ہے وہ کتابوں اور اپنے شوق سے سیکھا ہے۔


  • آپ اپنا ریسٹورنٹ (restaurant) بھی چلا رہے ہیں، کچھ اس تجربے کے حوالے سے بتائیے؟

    عارف شہاب: پاکستان واپسی کے بعد میں نے اپنا فاسٹ فوڈ (fast food) کا ریسٹورنٹ کھولا جس کی منصوبہ بندی میں گزشتہ دس سال سے کررہا تھا مگر ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے ایسا نہیں ہو پا رہا تھا۔ بہرکیف اب میں اپنا ریسٹورنٹ (restaurant) "کنگ اینڈ کوئن بروسٹ" (king and queen broast) کے نام سے کھول چکا ہوں اور الحمداللہ ہمارے ریسٹورنٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے اور میں بےحد مطمئن ہوں۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر ریسٹورنٹ (restaurant) کھولوں مگر میں اپنے وطن میں رہ کر کچھ کرنا چاہتا تھا، مجھے جو کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ میرے لوگوں کی وجہ سے ہے، اس لئے میں نے یہیں ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی۔ ابتداء میں کچھ مسائل آئے لیکن اب الحمداللہ مجھے تمام تکنیکی باتوں سے آگاہی ہو چکی ہے اور مجھے اس کام میں بہت مزہ آ رہا ہے۔


  • "مصالحہ" کی وجہ سے معاشرے میں کوئی تبدیلی دیکھتے ہیں؟

    عارف شہاب:"مصالحہ" کو یقینا یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی وجہ سے آج لوگوں کے دسترخوان دنیا بھر کے کھانوں سے سج گئے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آج وہ خواتین بھی شوق سے کوکنگ (cooking) کررہی ہیں جو کھانا پکانے کو بوجھ سمجھتی تھیں۔ آج وہ ایک گھنٹے کے پروگرام میں شیف (chef) کو کئی ڈشیں تیار کرتے ہوئے دیکھتی ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ایک اور بات جس کا میں تذکرہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس چینل (channel) کی وجہ سے خواتین کو کام کرنے کا سلیقہ آگیا ہے، باورچی خانے میں استعمال ہونے والی کون سی چیز کس طرح سے استعمال کرنی ہے یہ انہیں "مصالحہ" کی وجہ سے پتہ چلا ہے۔


  • اٹالین کھانوں میں کیا چیز بہت اچھی بناتے ہیں؟

    عارف شہاب: اٹالین (Italian) میں ہلکے پھلکے کھانے، لزانیہ اور پاستہ میں بہت اچھا بناتا ہوں۔ اٹالین (Italian) کھانوں میں "ساس" (sauce) بنیاد رکھتی ہے۔ اگر آپ اچھی ساس (sauce) بنانا جانتے ہیں تو سمجھیں کہ آپ بہترین اٹالین (Italian) کھانا بنا سکتے ہیں۔


  • کھانے کے لئے کون سے کھانوں کا انتخاب کرتے ہیں؟

    عارف شہاب: میں نے انگلش (English)، تھائی (Thai)، جاپانی (Japanese)، اٹالین (Italian) اور عربی (Arabic) ہر طرح کے کھانے کھائے ہیں مگر جب بات کھانے کی آتی ہے تو میں پاکستانی کھانوں کو ہر چیز پر فوقیت دیتا ہوں، جب تک روٹی نہ ہو اُس وقت تک مزہ نہیں آتا۔


  • فیوژن کوکنگ (fusion cooking) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    عارف شہاب: فیوژن (fusion) کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ کوئی بھی بنا سکتا ہے کیوں کہ اس میں کوئی ذائقے پر بات نہیں کی جا سکتی، آپ جو چاہیں بنالیں اور کہہ دیں کہ فیوژن کُوکنگ ہے۔


  • چینل (channel) سے وابستگی کا کیا فائدہ ہوا؟

    عارف شہاب: سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ لوگ مجھے پہچانتے ہیں۔ میرے ریسٹورنٹ میں آنے والوں سے لےکر سر راہ ملنے والے بھی مجھے بہت عزت دیتے ہیں۔

More related articles to مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV:

  • Thanks for reading our artilcle about "مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV" filed under Chefs and Experts articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for مصالحہ کی وجہ سے شیفس کو مقام ملا Chefs Achieved Great Status Through Masala TV

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping