Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Health articles > Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟

Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟

Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟
Research has proved that excess use of energy drinks is harmful for health. Specially for teenagers and children. Educate yourself about the dangers of energy drinks and save yourself from their harmful side effects.
Viewed: 12807
Source:  Zulaikha
4 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • ٹین ایجرز یعنی نوجوان نسل سوڈا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس کی وجہ سے ان میں ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس (Osteoprosis) ہونے لگتی ہے جس میں ہڈیاں اندر ہی اندر کمزور ہو کر بُھر بُھری ہونے لگتی ہیں اور یہ عام لوگوں کے مقابلہ میں ان نوجوانوں میں زیادہ ہوتی ہے جو سوڈا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

  • 40 سے پچاس فی صد ہڈیوں کی تعمیر نوجوانی کے ابتدائی دور کے دوران ہوتی ہے۔ سوڈا کا استعمال لڑکے اور لڑکیوں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ سوفٹ ڈرنکس میں فاسفورس ایسڈ (Phosphorous Acid) ہوتا ہے۔ اس ایسڈ کے بداثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہڈیوں میں موجود کیلشیم(Calcium)  کو باہر آنا پڑتا ہے جس سے کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے جو ہڈیوں کو کمزور کردیتا ہے۔ بہت سے ٹین ایجر (Teenager) اسپورٹس میں سرگرم ہوتے ہیں اس میں نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ ان میں سے کتنے ہیں جو سوفٹ ڈرنکس(Soft Drinks)  پیتے ہیں اور ان کا فریکچر بھی ہوا ہو؟ تیس سے پچاس فی صد؟ کیا آپ کا بچہ اسپورٹس مین ہے اور سوفٹ ڈرنکس بھی پیتا ہے؟

  • ٹین ایجر کے حوالے سے یہ نوٹ کیا جارہا ہے کہ یہ پھل اور سبزیاں بہت ہی کم لیتے ہیں۔ یہی تو وہ اشیاء ہیں جو ان کو وہ معدنیات فراہم کرتے ہیں۔ جن سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ بچے سوڈا کا زیادہ استعمال کریں گے اور پھل اور سبزیوں سے دور رہیں گے تو لازمی آسٹیوپروسس کا شکار ہو جائیں گے۔ آسٹیوپروسس ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیاں ضرورت سے زیادہ مسام دار ہوجاتی ہیں اور یوں وہ آسانی سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتی ہیں۔ اب سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ بوڑھے لوگوں میں ہی ہوتا ہے مگر اب مطالعہ سے ثابت ہو چکا ہے کہ اس کا شکار ہونے والے ٹین ایجر بھی ہیں۔

  • آپ کا بچہ کس قدر سوڈا لیتا ہے کیا وہ معقول مقدار میں سبزیاں کھاتا ہے۔ دیگر غذاؤں میں مثلاً دہی، پنیر کی تھوڑی مقدار، پھلیاں، سالن مچھلی اور ایسی ہی دوسری اشیاء لیتا ہے جن میں کیلشیم اور معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے؟ دن بھر میں پانی کتنا پیتا ہے جب وہ ڈرنکس لے گا تو ظاہر ہے کہ اس قدر پانی نہیں پیئے گا جس قدر کہ پینا چاہیے اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال صحت اور انسانی جسم کی فعالیت کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ اگر آپ کے بچے کا وزن سو پونڈ ہے تو اُسے ایک دن میں آدھا گیلن پانی پینا چاہیے۔ ان کو یہ بات بھی بتائیں کہ اس عمل سے ان کی جلد صحت مند رہے گی اور اگر کوئی جلدی مسئلہ ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گا۔ خود بھی بات کو سمجھیں اور بچے کو بھی سمجھائیں کہ سوفٹ ڈرنکس کا ہر وقت استعمال اچھا نہیں ہوتا ہے۔ اس کے مضر اثرات سے ان کو آگاہ کریں۔ ان کو متوازی غذا کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔ ابتداء میں یہ سب ہوجائے تو ان کی یہ عادت ساری زندگی رہے گی جو ان کی صحت اور ایک خوش گوار زنگی کے لیے بہت اہمیت والی بات ہے۔ ذیل میں اس حوالے سے کچھ کارآمد باتیں بتائی جارہی ہیں۔

  • یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے بچوں کو بتائیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے اور سادہ پانی پینے کے کس قدر فوائد ہیں۔ اس طرح سے آپ ان کو آسٹیوپروسس میں مبتلا ہونے سے بچا سکیں گے۔ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ 14سال سے 24 سال کی عمروں کے دوران کے نوجوان ایک تہائی انرجی ڈرنکس خریدتے ہیں۔ حالیہ ریسرچ سے یہ پتہ چلا ہے کہ جو بچے اور بڑے انرجی ڈرنکس لیتے ہیں ان کو نیند لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ رات کو بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں اور بے سکونی کا شکار رہتے ہیں۔ ایسے افراد جو روزانہ دو یا اس سے زیادہ تعداد میں انرجی ڈرنکس لیتے ہیں وہ زیادہ بے چینی اور بےسکونی کا شکار رہتے ہیں۔

  • ایک آسٹریلوی کنزیومر ایسوسی ایشن نے تنبیہ کی ہے کہ جو لوگ انرجی ڈرنکس لیتے ہیں ان کو ان میں شامل اجزاء کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے اور اس ڈرنکس کے ضمنی اثرات کو بھی نوٹ کرنا چاہیے۔ ماہرین کے خیال میں انرجی ڈرنکس صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ بچے کو اس سے توانائی کے معاملہ میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ان کے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے جو کہ خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اکثر انرجی ڈرنکس پینا، ایک کپ اسٹرونگ کافی پینے کے مترادف ہے جس میں کافی یعنی کیفین کی مقدار انرجی ڈرنکس سے تین گناہ زیادہ ہوتی ہے۔

  • انرجی ڈرنکس کے حوالے سے جو رپورٹس دستیاب ہیں ان کے مطابق اس کے استعمال کرنے والے بے خوابی، دل کی دھٹرکن میں بے قاعدگی اور بار بار واش روم بھاگتے ہیں۔ اس کے استعمال سے غشی بھی طاری ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے اس کے استعمال کے بعد ایک دم سے انرجی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کچھ انرجی ڈرنکس میں پانچ ٹی اسپون(Five Teaspoon)  کے برابر شوگر(Sugar)  ہوتی ہے۔ اس طرح کی انرجی ڈرنکس کو فرانس میں خطرناک قراردے کر ان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • دیگر ممالک میں جرمنی اور ڈنمارک نے انرجی ڈرنکس پر پابندی لگا دی ہے جبکہ انگلینڈ میں اس حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے کیفین کے اثرات کے حوالے سے جان کاری بہت محدود ہے۔ خاص کر ان بچوں پر اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں جو دس سال یا اس سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔

  • اس بارے میں کچھ زیادہ پتہ نہیں ہے۔ یہ باور کیا جاتا ہے کہ انسانی دماغ 16 سے 21 سال تک نشوونما پاتا رہتا ہے۔ یہ تو پتہ ہے کہ کیفین کے استعمال سے دماغ کی افزائش متاثر ہوتی ہے مگر کس قدر؟ اس حوالے سے سائنس دان ابھی تک کسی خاص نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور تحقیق اور مطالعہ اب بھی جاری ہے۔

  • یہ تاکید کی گئی ہے کہ کم عمر بچے اور عمر دراز لوگ انرجی ڈرنکس لیتے وقت اعتدال سے کام لیں۔ انرجی ڈرنکس کے اہم اجزاء کیفین، ٹورین (Taurine) اور گلوکورونولیکٹون (Glucuronolactone) ہیں بازار میں کچھ ایسی نئی ڈرنکس بھی آئی ہیں جن میں افیڈرین (Ephedrine) کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے جوکہ خشخاش کے بیج کا تیل ہوتا ہے۔ جس کیلئے اب تو یہی کیا جارہا ہے کہ انرجی ڈرنکس اچھی ہیں اگر ان کو اعتدال میں رہ کر استعمال کیا جائے۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟:

  • Thanks for reading our artilcle about "Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟" filed under Health articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Are Energy Drinks Dangerous? کیا انرجی ڈرنکس خطرناک ہیں؟

  1. thanks it is very helpfull thank for posting it,s

    on Sep 19 2012 12:53AM Report Abuse AAMIR JHELUM

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping