Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Restaurant Reviews articles > Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ

Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ

Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ
Port Grand is new attractive world class place in Karachi that offers outclass dining, shopping and entertainment. Port grand has been designed and built in collaboration with International architects. So enjoy the seaport dining and entertainment at Port Grand Food Street Karachi with your family.
Viewed: 8325
Source:  Jia Mehwish Alamdar
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • کراچی میں پورٹ گرینڈ (Port Grand) جیسی کوئی اور جگہ نہیں!

  • کراچی ہی کیا پورے ملک میں پورٹ گرینڈ جیسا کوئی دوسرا مقام نہیں ہے۔ پورٹ گرینڈ میں کھانے پینے کا اعلیٰ سامان موجود ہے جس کی بنا پر اسے اشیا کی بڑی فوڈ اسٹریٹس (Food Streets) میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اعلیٰ معیار کی شاپنگ اور تفریح کا بھی بندوبست ہے۔ پورٹ گرینڈ کی تعمیر کے لیے خصوصی طور پر بین الاقوامی ڈیزائنرز اور انجینیئرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  • تیرہ ایکڑ پر محیط ’’پورٹ گرینڈ‘‘ کو کراچی کے ساحل سمندر پر اس طرز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کی فوڈ اسٹریٹ سمندر کے پانی کے اوپر ہی واقعہ ہے۔ شام میں غروب ہوتے ہوئے سورج کا منظر اس سے خوبصورت کہیں اور نظر نہیں آتا۔ سمندر کا پانی، ٹھنڈی ہوا، سمندر میں ہچکولے کھاتے سمندری جہاز اور پورٹ گرینڈ کی خوبصورتی آپ کو مسحور کر دیتی ہے۔ پورٹ گرینڈ کی تعمیر جدید و قدیم طرز کا امتزاج لیے ہوئے ہے۔ کہیں تاریخی پرانے قلعے کا احساس ہوتا ہے تو کہیں اس کی جدید خوبصورتی دیکھ کر کسی بیرون ملک میں موجود ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

  • پورٹ گرینڈ میں صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے۔ ٹکٹ کی قیمت تین سو روپے ہے لیکن ایک ٹکٹ کے ساتھ دو سو روپے کے واوچرز (Vouchers) مفت دیے جاتے ہیں، جن کو پورٹ گرینڈ کے اندر کسی بھی چیز کی خریداری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ بچوں کا داخلہ مفت ہے۔

  • پورٹ گرینڈ میں داخل ہوتے ہی ڈیڑھ سو سال پرانا برگد کا درخت آپ کا استقبال کرتا ہےجسے بہت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اگر صرف کھانے کی بات کریں تو پورٹ گرینڈ میں آپ کو دنیا بھر کے ذائقے ایک ہی مقام پر میسر ہیں۔ پاکستانی روایتی کھانوں سے لے کر دنیا بھر کے مشہور نام یہاں موجود ہیں، مثال کے طور پر: Tavern, Skewers, Chairman Mao, Baywatch, Ghafar, Chainak , Babujees, Malbarees, Mr. Cod The Dip shop

  • پورٹ گرینڈ کی خوبصورتی، ہرا بھرا ماحول اور صفائی کا اعلیٰ انتظام تو دلکش ہے ہی لیکن ریسٹورینٹس (Restaurants) کی خصوصی تعمیر آپ کا دل موہ لیتی ہے۔ ریسٹورینٹ اس طرز پر بنائے گئے ہیں کہ ان میں کھانا کھاتے ہوئے ایسا گماں ہوتا ہے جیسے آپ کسی شپ (Ship) میں بیٹھے ہوں۔ یہاں آئس کریم، کافی، سوپ اور چاکلیٹ کے مشہور ذائقے بھی موجود ہیں۔ جبکہ ہماری روایتی اور عام پسندیدہ چیزیں یعنی چاٹ، گول گپے اور گولا گنڈا وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔

  • پورٹ گرینڈ میں بہت خوبصورت شاپنگ سینٹر بنایا گیا ہے۔ جہاں مختلف گفٹس (Gifts) اور نوادرات (Antiques) دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ بک اسٹور (Book store) بھی موجود ہے۔ بچوں کے لیے خاص طور پر پلے ایریا (Play area) بنایا گیا ہے۔ جہاں مختلف کھیلوں کے سامان موجود ہیں۔ بچوں کی پسندیدہ ترین چیز یعنی جمپنگ (Jumping) اور کلرنگ (Colouring) کا خاص بندوبست ہے۔

  • پورٹ گرینڈ میں مفت ویلے کار پارکنگ سروس (valet service) موجود ہے جبکہ پارکنگ میں لگ بھگ آٹھ سو گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ جبکہ اے ٹی ایم (ATM) کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہی نہیں وسیع و عریض پورٹ گرینڈ میں وائی فائی (Wi-Fi) کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

  • اس کے علاوہ پورٹ گرینڈ میں مختلف کانسرٹس (Concerts) اور فیشن شوز (Fashion shows) بھی منعقد ہوتے رہتے ہیں جن میں ملک کی نامور شخصیت حصہ لیتی ہیں۔

  • مزید تفصیلات کے لیے پورٹ گرینڈ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:

  • www.portgrand.com

More related articles to Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ" filed under Restaurant Reviews articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Port Grand - Food Street, Karachi پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping