Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Beauty articles > Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ

Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ

Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ
Orange is a winter fruit that we like to eat and we throw its peel. Do you know how much orange peel is beneficial for our skin? You can make orange peel powder and use it as face mask for a beautiful and glowing skin. Homemade beauty remedies are remarkable due to use of natural ingredients. Read our article and get benefit from orange peel powder.
Viewed: 38467
Source:  Amber Saleem
82 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کر شماتی پاؤڈر ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر گھر میں تیار کرکے مخفوظ کرنا بہت آسان ہے جب کینو کا موسم آئے آپ اس کو بنا کر رکھ لیں اور سارا سال استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خشک پاؤڈر ہوتا ہے تو اس کے خراب ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوتا۔

  • کینو کے چھلکے کے بے شمار فائدے ہیں جن کو ہم نہیں جانتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس بارے میں تھوڑی سی معلومات دی جا رہی ہیں تاکہ آپ بھی اس قدرتی چیز سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا مشکل نہیں ہے۔ آپ جب بھی کینو کھائیں اس کے چھلکے محفوظ کر لیں اور اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہو کر سخت ہو جایئں۔ اب ان کو گرائنڈ کر لیں کہ پاؤڈر بن جائے۔ اور اس پاؤڈر کو کسی بوتل میں مخفوظ کر لیں۔

  • رنگ گورا کرنے کیلئے

  • کینو کے چھلکے کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے سکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے۔

  • کیا آپ کے چہرے پر چھائیاں یا کسی قسم کے نشانات ہیں؟ ان کے لئے کینو کا چھلکا فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔

  • چکنی جلد کا علاج

  • اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور مسام کھلے ہیں یا چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں ان سب مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے۔ پاؤڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے میں مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار استعمال فائدہ مند ہے۔

  • دانے ختم کرنے کےلئے

  • جب چہرے پر گندگی کی وجہ سے مسامات بند ہو جائیں تو دانے بن جاتے ہیں جو چہرے کی ساری خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔ اِن دانوں کو ختم کرنے کےلیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے کیونکہ وہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے۔ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اِسے پورے چہرے پر لیپ کر لیں پھر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے نا صرف دانے ختم ہوں گے بلکہ چہرے سے چکنائی کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

  • چہرے سے کیل ختم کرنا

  • چہرے سے کیل ختم کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں۔ ایک سادہ ماسک بنانے کےلئے ایک حصہ دہی میں دو حصے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر ملا کر گاڑھی پیسٹ بنا لیں۔ اُنگلیوں کو گولائی میں حرکت دیتے ہوئے نرمی سے چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے نا صرف قدرتی طور پر اور بغیر درد کے کیل نکل جائیں گے بلکہ چہرے کی اچھے طریقے سے صفائی بھی ہو جائے گی جو مسامات کو بند کرنے کا باعث بنتی ہے۔

  • چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں مکس کرکے ہموار پیسٹ بنا لیں اور اِس فیس ماسک کو بیس منٹ کےلئے چہرے پر لگا لیں۔ نیم گرم پانی کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اُتار دیں۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو تروتازہ محسوس کریں گے۔

  • دانتوں کو سفید کرنا

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ختم کرکے اُن کو سفید کرنے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے۔ آپ پاؤڈر کی پیسٹ بنا کر یا پاؤڈر کو دانتوں پر ملیں، روزانہ استعمال سے دانت سفید ہو جائیں گے۔

  • بڑھتی عمر کےلئے

  • کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کرکے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ جلد کی صفائی ہوتی ہے اور یہ داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے۔

  • جسمانی سوزش

  • اگر جسم پر کوئی کیڑا کاٹ جائے یا کسی قسم کی سوزش ہو جائے تو زہریلا اثر ختم کرنے میں بھی کینو کا چھلکہ بہترین ہے۔

  • جسمانی تھکاوٹ دور کرنا

  • غسل کرتے ہوئے اگر پانی میں کینو کے چھلکے ڈال لئے جائیں تو ان کی خوشبو جسمانی تھکائوٹ دور کرکے جلد کو تازگی اور فرحت کا احساس دیتی ہے۔

More related articles to Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ" filed under Beauty articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Benefits of Orange Peel Powder کینو کے چھلکا کے پاؤڈر کا فائدہ

  1. great idea..!!!!

    on Nov 24 2015 11:24AM Report Abuse MAHAM
  2. bht hi achy or asan hal hain skin k liay

    on Nov 29 2014 8:46AM Report Abuse SAFYA
  3. bohaaaat zabrdasat haaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa.............

    on Jan 31 2014 11:43PM Report Abuse IQRA
  4. Could u please tell me all the above methods for orange peel powder in english.ThankyouSamina [England]

    on Jan 31 2014 12:16PM Report Abuse SAMINA IQBAL
  5. I wanted to know that we dont get much sunshine so how we to dry the orange peel? can it be done in microwave? if yes then how? please advise.many thanks

    on Jan 30 2014 6:50AM Report Abuse AMINA AHMAD
  6. Very nice..

    on Jan 29 2014 10:37PM Report Abuse JOVERIA KHAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping