Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Diet articles > Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں

Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں

Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں
Looking slim and smart is very attractive these days especially in teenagers. Therefore they do dieting to get their goal. In race of dieting teenagers often skip healthy and essential diet that results harmful on health. Read this article and get information how you can stay healthy with losing weight.
Viewed: 7182
Source:  Amber Saleem
1 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں

  •  

  • آپ نے اپنے اردگرد اکثر یہ جملے سنے ہوں گے کہ میں ڈائیٹنگ کر رہی ہوں یا ڈائیٹنگ پر ہوں۔ ڈائیٹنگ کا لفظ انگریزی زبان میں روزمرہ کھائی جانے والی خوراک کےلئے کیا جاتا ہے لیکن یہی لفظ وزن میں کمی کےلئے جب غذا میں کمی  کی جاتی ہے تو استعمال کیا جاتا ہے۔ آجکل تو یوں لگتا ہے جیسے ہر کوئی ڈائیٹنگ کر ریا یے خاص طور پر نوجوان۔ اپنے آپ کو دبلا پتلا کرکے سب اپنے پسندیدہ اداکار کی طرح نظر آنا چاہتے ہیں۔ لوگوں پر وزن کم کرنے کا اتنا خبط سوار ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جلدی سے کسی بھی طریقے سے بس وزن کم ہو جائے یہ جانے بغیر کہ اس کے منفی اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔

  • ڈائیٹنگ کے بارے میں بنیادی علم نا رکھنے کی ویہ سے نوجوان طبقہ اپنی خوراک میں سے ضروری اور صحت مند غذا کو ہٹا دیتے ہیں۔ صحت مند غذا ہماری جسمانی نشونما کےلئے ضروری ہے جس میں کمی بہت سی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے جیسے کیلشیم کی کمی، قوت معدافعت میں کمی اور جلد میں پیلاہٹ شامل ہے۔

  • ڈائیٹنگ کے نتیجے میں جب ہمارے جسم میں غذا کی کمی ہو جاتی ہے تو اس سے انیمیا کا خدشہ ہوتا ہے جو کہ خون میں کمی کی بیماری ہے۔ یہ بیماری بعد میں دوسری بیماریوں کو جنم دیتی ہے جیسے حیض اور حمل میں پچیدگی وغیرہ۔

  • جسم میں متوازن غذا کی کمی سے ضروری پروٹین اور وٹامن کی کمی ہو جاتی ہے جو نظام ہضم میں بے قاعدگی کا سبب بنتی ہے۔ اس کے علاوہ متوازن غذا کی کمی جسمانی توانائی میں کمی، خون میں کمی اور نیند میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔

  • جب لوگ ڈائیٹنگ سے اپنا وزن کم کر لیتے ہیں تو جب دوبارہ سب کچھ کھانا شروع کر دیتے ہیں تو ان کا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگ جاتا ہے اور وہ پھر موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں لمبے عرصے تک ڈائیٹنگ کے بعد جب لوگ دوبارہ کھانا پینا شروع کرتے ہیں تو ان کا جسم یہ تبدیلی قبول نہیں کرتا جس کی وجہ سے معدے میں گرانی، سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

  • اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائیٹنگ ہرگز نا کریں کیونکہ کچھ دنوں مہں وزن کم کرنا کوئی جادوئی عمل نہیں ہے۔ وزن تیزی سے کم کرنے کا خیال بہت خوش آئند لگتا ہے لیکن اس سے ہونے والے نقصان کو بھی نظر انداز نا کریں۔ اس لئے سب سے بیتر یہی ہے کہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کریں۔ ورزش کےلئے کسی جم میں جانا ضروری نہیں بلکہ آپ گھر میں بھی باقاعدگی سے یہ کام کر سکتی ہیں۔ روزانہ پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا لیں اگر پیدل چلنے کےلئے کوئی مناسب جگہ نہیں ہے تو اپنے گھر کی سیڑھیاں اتریں اور چڑھیں۔ اس معمول کو اپنانے سے آپ تین سے چار ہفتوں میں فرق محسوس کریں گے۔ کامیابی سے وزن کم کرنے کا مطلب ہے کہ خود کو بھی صحت مند محسوس کریں۔

  • اس ضمن میں طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ آپ جو چاہے کھائیں لیکن خود کو زیادہ سے زیادہ فعال رکھیں گی تو خود کو چست اور سمازٹ محسوس کرین گی۔ کیونکہ زیادہ مقدار میں جمع ہوئی کیلوریز چھوٹی موٹی سرگرمیوں سے جل جائیں گی۔ اور اگر آپ خود کو فعال نہیں رکھین گی تو یہ کیلوریز جسم میں جمع ہو کر موٹاپے کو جنم دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ سب کچھ کھا پی کر بھی کسی مسئلے کا شکار نہں ہوتے کیونکہ وہ خود کو چست اور متحرک رکھتے ہیں۔  

  • وزن کم کرنے کےلئے ایک وقت کا کھانا چھوڑنا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ جب آپ دوپیر میں کھانا نہیں کھائو گے تو لازمی بات یے آپ کو رات میں زیادہ بھوک محسوس ہو گی اور بھوک مٹانے کےلئے آپ رات میں زیادہ مقدار میں کھانا کھا لو گے جو کسی بھی طرح جسمانی صحت کےلئے بہتر نہیں ہے اس لئے ضروری ہے کہ صبح، دوپہر اور شام میں کھانا کھائیں۔

  • دبلا پتلا رہنے کے لیے کار آمد باتیں

  • ·         دن کے آغاز پر ناشتہ غذائیت سے بھر پور کریں تاکہ آپ کے جسم کو توانائی مل سکے اور دن بھر کے کاموں کے دوران کیلوریز حل ہو سکیں۔

  • ·         کھائیں صرف اتنا جو آپ کی بھوک ختم کر دے۔

  • ·         اگر آپ کا دل سنیک یا کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو چاہ رہا ہے تو کوئی فروٹ یا کچی سبزی کھالیں۔

  • ·         وزن کم کرنے کے لیے کبھی بھی ادویات کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ادویات جسمانی نظام میں خرابی کا باعث بنتی ہیں۔

  • ·         ورزش باقاعدگی سے کریں کیونکہ یہ کیلوریز کو جلاتی ہے۔

  • باہر سے کھائیں اور صحت مند رہیں

  • وزن کم کرنے کے دوران مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سب کے ساتھ باہر جائیں اور کچھ چکنائی سے بھر پور نا کھانا ہو۔ آپ کسی کی بھی نظر میں آئے بغیر اس صورت حال سے نمٹ سکتے ہیں۔

  • ·         سلاد کا آرڈر دیں۔

  • ·         گارلک بریڈ یا بریڈ سٹیک کی بجائے مکھن کے بغیر بریڈ کا آرڈر دیں۔

  • ·         سافٹ ڈرنک کی جگہ سادہ پانی پیئں۔

  • ·         سادہ میں کورس کا انتخاب کریں جیسے گرل مچھلی یا چکن وغیرہ۔ ایسی چیز کھانے سے گزیز کریں جس میں کوئی ساس یا مکھن کا استعمال کیا گیا ہو۔

  • ·         کسی لوفیٹ ڈیزرٹ کا انتخاب کریں۔

  • ·         ہربل چائے سے کھانے کا اختتام کریں اگر آپ کافی پینا چاہتے ہیں تو بلیک کافی لیں۔

  • ان اشیاء سے اجتناب کریں

  • چاکلیٹ، بسکٹ، ڈونٹ، فیزی ڈرنک، کیک، آئس کریم سے مکمل پرہیز کریں۔ جن اشیاء میں ریفائنڈ چینی ڈالی جاتی ہے ان میں کوئی کیلوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ غذائیت سے خالی ہوتی ہیں سو ان چیزوں سے ہر ممکن حد تک دور رہیں۔

  • ماہرین کی متفقہ رائے میں وزن میں زیادتی یا کھانے پینے سے پیدا شدہ صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ورزش سے زیادہ کوئی چیز سود مند نہیں۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be considered as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں" filed under Diet articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Dieting In Teenage کم عمری میں ڈائیٹنگ سے گریز کریں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping