سالن کی چکنائی
سالن میں تیل یا گھی کسی وجہ سے اوپر نہ آ رہا ہو تو دم پر ایک کیوب برف کا ڈال دیں چکنائی فوراً اوپر آ جائے گی سالن کا رنگ بھی اچھا ہو جائے گا۔
سوپ میں چکنائی کم کرنا
· اگر سوپ میں زیادہ چکنائی آ گئی ہو تو ایک سلاد کا پتہ ڈال دیں چکنائی کم ہو جائے گی اور اگر نمک زیادہ ہو گیا ہو تو ایک کچا آلو ڈال دیں تھوڑی دیر پکائیں پھر آلو نکال دیں نمک کم ہو جائے گا۔
· سوپ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں صبح تک چکنائی سوپ کی سطح پر جم جائے گی اس کے بعد اس کو ہٹا لیں۔
سوپ کی چکنائی جذب کرنا
· ایک پیپر ٹاول لے کر اُس کو سوپ کی سطح پر ڈال دیں۔ پیپر ٹاول چکنائی جذب کر لے گا۔ اس کے بعد اس کو نکال کر پھینک دیں۔
· ایک پیپر ٹاول کو گول موڑیں۔ رول کا آخری حصہ سوپ میں ڈال کر اُس میں چکنائی جذب کریں جب اس میں چکنائی جذب ہو جائے تو اس کو نکال کر وہ حصہ قینچی سے کاٹ کر پھینک دیں اور یہ عمل دوبارہ کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.