Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Diet articles > Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں

Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں

Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں
A healthy diet plan with varied and balanced meals to eat between fasts during Ramadan. A guide to healthy fasting advice us about healthy eating during this holy month. Check out these instruction about meal plan during Suhoor and Iftar.
Viewed: 6979
Source:  Aafia Ali
5 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • لوگ رمضان المبارک میں کمزروی، پیٹ اور معدے کی تکالیف کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ بے اعتدالی ہوتی ہے۔

  • رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ہر شخص کو اس بات کی فکر لگ جاتی ہے کہ سحر افطار کے وقت کیا کھایا جائے۔ ہم رمضان المبارک میں وہ چیزیں بھی کھالیتے ہیں جو روزمرہ زندگی میں نہیں کھا پاتے۔ اگر یوں کہا جائے کہ ہم دیگر مہینوں کے مقابلے میں ماہ رمضان میں کھانے پینے کی زیادہ بے قاعدگی کر بیٹھتے ہیں تو بےجا نہ ہو گا۔ پورے مہینے تلی ہوئی اشیاء، مرچ مصالحے، کھٹے میٹھے پکوانوں کی بہار آئی رہتی ہے۔

  • ہمارے ہاں لوگ ماہ صیام میں کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط اور اعتدال سے کام نہیں لیتے۔ سحری کے وقت انڈے، پراٹھے، چائے اور خوب بھاری غذائیں کھا کر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں دن بھر بھوک نہیں لگے گی، جب کہ افطاری کے وقت بھی دسترخوانوں کو انواع و اقسام کی چیزوں سے بھر لیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ رمضان المبارک میں کمزروی، پیٹ اور معدے کی تکالیف کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور اسے رمضان میں خالی پیٹ رہنے کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جب کہ اکثر اوقات اس کی وجہ غذائی بے اعتدالی ہوتی ہے۔

  • یہ بات ذہن میں ہونی چاہئے کہ کھانے میں طویل وقفہ معدے کو حساس بنا دیتا ہے، ایسے میں تلی موئی، مرغن اور مرچ مصالحوں والی غذائیں تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ اگر آپ ان سے گریز نہیں کرسکتے تو کم ازکم معیاری اشیاء کا انتخاب کریں کیوں کہ غیر معیاری اشیاء کا استعمال بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

  • اکثر لوگوں کو سحر و افطار میں نہایت شوق سے اچار اور چٹنیاں کھاتے دیکھا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں کے مختلف بازاروں میں جو کھلا اچار اور چٹنیاں بکتی ہیں وہ گلی سٹری سبزیوں اور غیر معیاری اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں جو منہ اور زبان کے علاوہ خوراک کی نالی اور معدے کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ ان میں استعمال ہونے والے مصنوعی رنگ سے مختلف ظاہری و باطنی حساسیت (allergies) وجود میں آتی ہیں جو ایک بار شروع ہو جائے تو بڑی مشکل سے پیچھا چھوڑتی ہیں، علاوہ ازیں یہ مصنوعی رنگ سرطان کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے خاص طور پر صرف معیاری اچار اور چٹنیاں خریدیں تاکہ آپ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچے رہیں۔

  • رمضان المبارک میں سموسے، پکوڑے، جلیبی اور دیگر اشیاء کی دکانوں پر انتہائی رش ہوتا ہے، لوگ افطاری کے وقت سے گھنٹوں پہلے یہ چیزیں خریدنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ بازار میں فروخت کی جانے والی زیادہ تر اشیاء غیر معیاری تیل یا چربی میں تیار کی جاتی ہے جو ایک جانب صحت کے لیے خطرناک ہیں تو دوسری جانب انتہائی مہنگی پڑتی ہیں۔ اگر تھکن اور وقت بچانے کا معاملہ ہے تو آج بازاروں میں پکوڑے اور دہی بڑے سمیت بے شمار چیزوں کے صفائی سے تیار کئے ہوئے پیکٹ دستیاب ہیں جن کی تیاری منٹوں میں ہو جاتی ہے۔ ان اشیاء میں آپ اپنی بسند کے مطابق تیل یا گھی استمعال کرسکتے ہیں۔

  • سحری اور افطاری میں پھلوں کے جوس، دہی اور دودھ کا انتخاب کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ افطاری سے لے کر سحری تک پانی کا کثرت سے استعمال کریں تاکہ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، سحری کے وقت بھی چائے کی بجائے پانی پینا بہتر ہے۔

More related articles to Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں" filed under Diet articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Ramadan Meal Plan رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کا انتخاب کریں

  1. This article is amazing have quit impressive things which we usually ignor in our daily life.

    on Jul 29 2013 4:48AM Report Abuse WASIM
  2. Is there an English translation for this??

    on Jul 13 2013 5:05PM Report Abuse NOMAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping