Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Beauty articles > Oily Skin چکنی جلد

Oily Skin چکنی جلد

Oily Skin چکنی جلد
Oily skin requires a lot of care because it is very prone to acne and breakouts, makeup doesn't stay long on oily skin and it burns quickly. Learn all about oily skin and how to care for it.
Viewed: 23900
Source:  Umari
15 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • چکنی جلد

  • سب سے زیادہ پریشان کرنے والی جلد کی دوسری قسم ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر اس جلد کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

  • پہچان

  • آئلی جلد کی پہچان یہ ہے کہ اکثر اس جلد پر دانے ہوتے ہیں۔ اگر دانے نہ بھی ہوں تو بلیک ہیڈز یا ہلکے ہلکے سوراخ سے جلد کے اندر ضرور نظر آئیں گے۔ آپ کسی ٹشو کو منہ پر رکھ کر دبائیں ٹشو کے ساتھ آئل سا لگ جائے گا اس کا مطلب ہے کہ یہ آئلی سکن ہے۔ گرمیوں میں یہ جلد خاص طور پر زیادہ آئلی رہتی ہے جسے دیکھنے سے ہی منہ پر آئل نظر آتا ہے۔

  • وجہ

  • کچھ لوگوں کی جلد پیدائشی ہی آئلی ہوتی ہے۔ مگر زیادہ تر لڑکیوں میں تیرہ اور چودہ سال کی عمر میں اس طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ہارمونز کی تبدیلی سے بھی جلد چکنی ہوجاتی ہے۔ پھر جب احتیاط نہیں کی جائی تو اس جلد کے مسائل بڑھ کے pimples کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

  • چکنی جلد کے مسائل

  • چکنی جلد کو ویسے سارا سال ہی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ مگر گرمیوں میں خصوصاً اس جلد کو Handle کرنا بہت مشکل ہے۔ سب سے پہلے تیرہ چودہ سال کی عمر میں ہار مونز Active ہو کر اس جلد کو متاثر کرتے ہیں اس پر دانے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ کھلے مسام بھی اس جلد کے مسائل میں سے ایک ہے۔ ان کھلے مساموں کے اندر جب دن بھر کی دھول مٹی یا پسینہ جاتا ہے تو infaction ہونے کا سبب بنتا ہے۔ پھر سب سے زیادہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ انفکیشن بڑھ کر سارے چہرے پر آجاتا ہے اور اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ چکنی چیزیں اور کھٹی چیزیں کھانے سے بھی چکنائی زیادہ ہو جاتی ہے۔ بہت زیادہ دھوپ اور گرمی جلد کو بہت خراب کر دیتی ہے۔

  • چکنی جلد کے لیے حفاظتی اقدامات

  • جن لوگوں کی جلد تیرہ چودہ سال کی عمر سے چکنی ہو جائے اور مسائل پیدا ہونے لگیں تو اگر وہ اسی وقت احتیاط کرنا شروع کردیں تو پھر اس جلد کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ہم آپ کو چند تدابیر بتاتے ہیں۔

  • ·         اگر Acne شروع ہو جائے تو سب سے اہم احتیاط ہے جلد کو Acne سے پاک کرنا اور اس کے لیے ضروری ہے روزانہ دوٹائم کسی بھی اچھے ٹونر سے چہرے کو صاف کرنا۔ اس کے لیے ٹونر کا آگے ذکر کریں گے۔

  • ·         دھوپ س اس جلد کو بچانے کے لیے sun block استعمال کریں۔

  • ·         زیادہ تر Acne صابن استعمال کریں

  • ·         دن میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ اگر پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں تو بہت فائدہ ہوگا۔

  • ·         کم از کم چار سے پانچ مرتبہ منہ دھوئیں خاص طور پر صبح اور سونے سے پہلے۔

  • ·         اگر دھول (مٹی) میں جانا ہو جیسا کہ آج کل تو یہ عام چیز ہے تو باہر سے آکر ٹونر کے ساتھ منہ ضرور صاف کریں۔

  • ·         گرمیوں میں روزانہ ایک یا دو مرتبہ آئسنگ ضرور کریں۔

  • ·         بلیچ Face  ویکس۔ وغیرہ میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

  • ·         اگر بلیک ہیڈز ہو جائیں تو انھیں دباکر ہاتھوں سے نہ نکالیں اس طرح یہ نشان چھوڑ جائیں گے اور انفکیشن بھی ہو جائے گی۔

  • ·         سٹیم لے کر بلیک ہیڈز ریموو کریں مگر احتیاط ضروری ہے۔

  • یہاں آپ کی سہولت کے لیے ایک دن کا چارٹ دیا گیا ہے۔

  • ناشتہ                 دو سلائس سیک کر زردی کے بغیر انڈہ

  • صبح                   آٹھ بجے چائے کا کپ (کم پتی والا)

  • دس بجے            ایک سیب یا کوئی سا پھل

  • بارہ بجے             ایک پیالہ سلاد کا بھر کے

  • دو بجے               ایک چپاتی سالن کے ساتھ

  • شام چار بجے      جوس کا گلاس

  • شام سات بجے    روٹین کے مطابق کھانا کھائیں

  • سونے سے پہلے  دو گلاس دودھ

  • چکنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سُرخ گوشت کی بجائے چکن کا استعمال کریں۔ سبزیاں اور فروٹ زیادہ کھائیں۔ پانی زیادہ پئیں اور سونے سے پہلے دودھ کے گلاس ضرور پئیں۔

  • چکنی جلد والے لوگ کھانے میں سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ ان سبزیوں کو کچا سلاد کی شکل میں کھائیں یا اُبال کر استعمال کریں دونوں طرح مفید ہے۔ چکنی جلد کے لیے پانی میں لیموں ڈال کر پینا بہت مفید ہے اور جوسز میں مالٹے کا جوس، مسمی کا جوس اور اسٹابیری کا جوس بہت مفید ہیں۔ گرمیوں میں تربوز زیادہ کھائیں۔ گاجر کھانا یا گاجر کا جوس پینا بھی بہت مفید ہے۔ کبھی کبھار نیم کی پھکی یا نیم کا پانی پی لیا کریں۔

  • چکنی جلد اور چند گھریلو نسخے

  • چکنائی دور کرنے کے لیے سب سے پہلے صابن کا انتخاب ہے۔ ہربل میں نیم کا صابن تلسی Tulsi اور نیم کا صابن بازار میں عام مل جاتے ہیں جو کہ بہت مفید ہیں۔

  • ایک چمچ بیسن، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ کچا دودھ مکس کرکے منہ پر لگائیں اور صابن کی طرح مل کے منہ دھو لیں۔ پورا دن منہ چکنا نہیں ہو گا۔

  • پھٹکری کو پانی میں اُبال لیں۔ اس پانی میں اتنا ہی گلاب کا عرق شامل کریں اور تین سے چار لیموں نچوڑ لیں۔ اس عرق کو فریج میں رکھیں اور روزانہ صبح شام روئی پہ لگا کر منہ صاف کریں یہ بہترین ٹونر ہے۔

  • بورک پاؤڈر دو چمچ
    سفید پھٹکری دو چمچ (پسی ہوئی)
    نیم کے پتے دو چمچ (پسے ہوئے)

  • سب کو پانی میں ڈال کر ابال لیں (گلاب کے عرق میں بھی ابال سکتے ہیں) پھر یہ ٹونر کیوبز میں ڈال کر برف بنالیں۔ اس برف کو روزانہ سونے سے پہلے منہ پر ملیں اتنا کہ چہرہ ٹھنڈا ہو جائے (برف کو ململ کے صاف کپڑے میں لپٹیں)

  • آئسنگ کرنے کے لیے خالی گلاب کے عرق کو بھی فریز کرسکتے ہیں۔

  • آئسنگ خالی برف سے بھی کی جا سکتی ہے۔

  • جو کا آٹا کھانے کا ایک چمچ
    پھٹکری چائے کا آدھا چمچ (پسی ہوئی)
    لیموں ایک عدد
    ہلدی دو چٹکی

  • مکس کرکے منہ پر لیپ کریں۔ پندرہ منٹ بعد دھولیں چکنائی ختم کرے گا اور مسام بھی بند کر دے گا۔ اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ جب فائدہ ہو جائے تو چھوڑ دیں ورنہ جلد زیادہ خشک ہو جائے گی۔

  • مالٹے کے چھلکے پیس لیں ایک چمچ (سوکھے ہوئے)
    بیسن یا جو کا آٹا ایک چمچ

  • گلاب کے عرق میں مکس کرکے منہ پر لگائیں۔

  • انڈے کی سفیدی میں لیموں مکس کرکے لگانے سے بھی جلد خشک ہوگی اور مسام بند ہوں گے۔

  • مالٹے کے چھلکے گلاب کے عرق میں مکس کرکے بیسن بھی ڈال لیں اور نیم کے پتے بھی ابٹن کی طرح ملیں چکنائی اور داغ ختم کردیں گے۔

  • چکنی جلد اور پروڈکٹ کا انتخاب

  • کوشش کریں کہ چکنی جلد پر زیادہ گھریلو اور ہر بل نسخے استعمال کریں کیونکہ وہ زیادہ مفید اور کار آمد ہیں مگر یہاں چند ٹونر اور ماسک کے بارے بھی لکھا ہوا ہے۔

  • 1.       چکنی جلد کے لیے کولڈ کریم کبھی استعمال نہ کریں بلکہ Milk Cleanser استعمال کریں۔

  • 2.       Medicated Toner استعمال کریں۔

  • 3.       Medicated مسام کریم بھی بازار میں دستیاب ہیں۔

  • 4.       Acne control ماسک استمعال کریں۔ یہ ماسک Medicated  بھی ہوتے ہیں۔

  • 5.       زیادہ تر اس جلد پر Egg white mask- Orange mask یا پھر Clay mask استعمال کیے جاتے ہیں۔ (یہ ماسک کسی بھی برانڈ کے ہو سکتے ہیں۔)

  • 6.       سٹیم لیتے ہوئے اگر سٹمیر میں ہائیڈروجن کے چند قطرے ڈال لیں یا ڈیٹول تو بھی بہتر نتائج ملیں گے۔

  • بیوٹی سیلون اور چکنی جلد

    جلد میں بے احتیاطی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ احتیاط کرنے سے آپ کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ سیلون پہ بھی اکثر کچھ باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا اور اُلٹا فائدے کی بجائے نقصان ہو جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ جب آپ پارلر میں فیشل لینے جائیں تو آپ خود چند باتوں کو مد نظر رکھیں۔

  • 1.       بیوٹیشن نے ڈیٹول سوپ سے ہاتھ دھوئے ہیں کہ نہیں۔

  • 2.       کیا وہ ہاتھوں پہ اسٹرلائزنگ Asterlizing لوشن لگاتی ہے۔

  • 3.       کیا اس نے بلیک ہیڈز پن وغیرہ کو Starliz کیا ہے۔ اگر نہیں تو آپ اسکو یاد کروائیں۔

  • 4.       کیا اس کے سٹیمر میں پانی بدلا گیا ہے اگر نہیں تو آپ خود کہہ کر بدلوا لیں اور اس میں ڈیٹول بھی ڈلوالیں۔

  • 5.       آپ کا چہرہ جس Spang سے صاف کیا جارہا ہے وہ صاف ہے کہ نہیں بہتر ہے کہ Hand Towl سے چہرہ صاف کروائیں اور آپ اپنا ٹاول ساتھ لے کر جائیں۔

  • 6.       پروڈکٹ تمام Medicated استعمال ہو رہی ہے کہ نہیں ورنہ آپ کو اُلٹا نقصان ہو گا۔

  • 7.       فیشل اور Bleach ایک ہی دن میں مت کروائیں بے شک آپ کی بیوٹیشن کہتی ہے۔

  • 8.       فیشل کروانے کے بعد دھوپ میں فوراً جانے سے پرہیز کریں۔

  • اگر آپ ان باتوں کو مدنظر رکھیں گے تو یقیناً آپ مکمل طور پر اپنی جلد کے مسائل پر قابو پالیں گی۔ کیونکہ چکنی جلد دراصل ایک بیماری ہے۔ اسے آپ چھوتی بیماری بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس لیے ان احتیاطی تدابیر سے اگر آپ بچ جائیں تو سمجھیں آپ کو یہ بیماری نہیں ہوگی۔

    اپنی جلد کی اس چارٹ کے مطابق روزانہ حفاظت کریں

  • پروڈکٹ

  • چکنی جلد

  • خشک جلد

  • حساس جلد

  • نارمل جلد

  • فیشل سکرپ

  • ہفتے میں ایک بار

  • ہفتے میں ایک بار

  • سکرب استعمال نہ کریں

  • ہفتے میں ایک بار

  • ماسک

  • ہر پانچ دن بعد

  •  ہفتے میں ایک بار

  •  مہینے میں دو بار

  • ہفتے میں ایک بار

  • کلینزنگ ملک

  • ہرروز دو بار

  •  ہرروز دو بار

  • کلینزنگ مت لگائیں

  • ہفتے میں دوبار

  • سٹیم

  • دو ہفتے بعد

  • ہفتے میں ایک بار

  • دو ہفتے بعد

  • ہفتے بعد

  • کلینزنگ مساج

  • دو ہفتے بعد

  • ہفتے بعد

  • دو ہفتے بعد

  • ہفتے بعد

  • ٹونر

  • ہر روز دو مرتبہ خاص کر سونے سے پہلے

  • روزانہ ایک بار

  • روزانہ ایک بار

  • روزانہ ایک بار


  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

  • More related articles to Oily Skin چکنی جلد:

    • Thanks for reading our artilcle about "Oily Skin چکنی جلد" filed under Beauty articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

    Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

    Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

    Name:
    Email:

     
    Submit your comments

    Comments posted by users for Oily Skin چکنی جلد

    1. good tip's

      on Oct 24 2014 1:54AM Report Abuse TIP HOW CAN REDUCE URIN AICD
    2. Eram, kindly provide us your valid email id to send link of tips.

      on Jun 22 2012 1:25PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
    3. can u plsss mail me the same above tips in english

      on Jun 22 2012 9:00AM Report Abuse ERAM MERCHANT
    4. it wud be pleased if the article cud be in english...thnx

      on Jun 16 2012 1:33PM Report Abuse SANA
    5. Rafia Haideri, link to Tips for Oily Skin in English is emailed to you.

      on May 16 2012 1:10PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
    6. I have oily skin and need to know tips for its caring. Would u pls translate the article into English so that I can follow the valuable advises?Thanks and regards.

      on May 13 2012 3:07AM Report Abuse RAFIA HAIDERI
    7. Nazya, we are regularly providing articles in English and Urdu. Stay tuned for more articles on Oily Skin in English.

      on Dec 12 2011 4:51AM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
    8. Pls write in EnGLISH!!

      on Dec 12 2011 4:27AM Report Abuse NAZYA

    Featured Brands


    Payment Methods
    Secure Online Shopping