SHOP  |  Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Beauty Recipes > Skin Care Before Eid عید سے پہلے جلد کی خفاظت

Skin Care Before Eid عید سے پہلے جلد کی خفاظت

Skin Care Before Eid   عید سے پہلے جلد کی خفاظت
Eid is an Important festival of Muslims which arrangements starts before the month of Ramadan. When it comes to face care, most of get lazy because it is quite difficult to rush in beauty clinic. But you can also take care of your skin at home with easy remedies.
Viewed: 7092
Source:  Laiba
8 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • گھر میں بنائے ہوئے اُبٹن سے چہرہ نکھارئیں اور عید کے دن خوبصورت نظر آئیں.

  • رمضان المبارک میں گھر سے نکلنے اور بیوٹی پارلر جانے کا وقت نہیں ملتا لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے عید کے دن آپ کا چہرہ بے رونق نظر آئے۔ عید کے دن تروتازہ اور نکھرے ہوئے چہرے کے لیے رمضان کے مہینے میں گھر میں بنایا ہوا اُبٹن استعمال کریں اور عید کے دن خوبصورت نظر آئیں۔

  • چاول سے تیار کردہ اُبٹن

  • آدھی پیالی دودھ میں چار چائے کے چمچے چاول بھگوئیں۔ بیس منٹ کے بعد ان چاولوں کو پیس لیں۔ اس آمیزے میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل شامل کرکے گردن اور چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کی جھریاں دور ہوں گی اور گردن کا سیاہ پن بھی دور ہو جائے گا۔

  • مسور کی دال کا اُبٹن

  • آدھی پیالی دودھ میں تین کھانے کے چمچے مسور کی دال اور ایک بادام ڈال کر رات بھر  بھگو دیں۔ صبح انہیں پیس کر چہرے گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔

  • جو کا اُبٹن

  • چار چائے کے چمچے جَو کے آٹے میں لَسی ملا کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ اسے چہرے، ہاتھوں، پاؤں اور گردن پر باقاعدہ لگانے سے جِلد صاف ستھری اور نکھری محسوس ہوتی ہے۔

  • شہد اور بادام کا اُبٹن

  • چہرے کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کیلئے رات بھر پانچ بادام دودھ میں بھگو کر رکھیں۔ صبح ان باداموں کے چھلکے اُتار کر پیس لیں۔ باداموں کے سفوف میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ سُوکھا ہوا دودھ ملاکر ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کریں۔

  • دالوں کا اُبٹن

  • دو کھانے کے چمچ چنے کی دال اور دو کھانے کے چمچ مونگ کی دال کو آدھے گھنٹے تک پانی میں بھگونے کے بعد پیس لیں۔ اس آمیزے میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی، بادام کے تیل کے چند قطرے ملا کر ہاتھوں اور چہرے پر لگانے سے نکھار پیدا ہو گا۔

    ان کے علاوہ سرسوں، گلاب کی پتیوں، نیم اور صندل وغیرہ کے اُبٹن سے بھی چہرے کی جِلد پر اچھے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

    کسی بھی قسم کا اُبٹن چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح سے صاف کرلیں، پھر  ملائی یا مکھن سے چہرے کی مالش کریں اور بھاپ لیں تاکہ مسام اچھی طرح کُھل جائیں، اس کے بعد اُبٹن لگائیں۔ اُبٹن لگانے کے بعد بات چیت یا کوئی اور کام نہ کریں۔ اُبٹن لگانے کے ایک گھنٹے بعد تک دھوپ میں نہ جائیں۔ اُبٹن اُتار نے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے اور تازہ پانی سے دھوئیں۔ صابن وغیرہ استعمال نہ کریں۔ ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ اُبٹن ضرور استعمال کریں۔

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Skin Care Before Eid عید سے پہلے جلد کی خفاظت

  1. I like it per mera ik sawal hai k,mere face per acne hain to us k liye muje kya karna ho ga plzz btay muje shukriya

    on Jul 21 2012 11:33AM Report Abuse KIRAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping