Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Health articles > How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے روزے رکھیں؟

How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے روزے رکھیں؟

How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے  روزے رکھیں؟
Fasting of the month of Ramadan is a pillar of Islam. Fasting Ramadan with disease is difficult but if you do little care then you can cover it. So you need to take care of your health with the help of doctors and consultants suggestions.
Viewed: 3480
Source:  Kalsoom
Not yet rated!
 Rate It

  • تھوڑی سی احتیاط اور معالجوں کے مشورے کے نتیجے میں بیمار افراد بھی سہولت اور تکلیف کے بغیر روزے رکھ سکتے ہیں۔

  • ایسا کون ہے جو رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ رکھنے کی سعادت سے محروم رہنا چاہے گا؟ لیکن صحت کے مسائل سے دو چار مسلمان اس حوالے سے بےبسی کا شکار نظر آتے ہیں جب کہ بلند فشار خون، ذیابیطس، معدے، جگر کی بیماری، سانس یا گُردے کی تکلیف میں مبتلا افراد بھی تھوڑی سی احتیاط کے نتیجے میں با آسانی سے روزے رکھ سکتے ہیں۔

  • معدے کا السر روزے داروں کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آج السر کے مریضوں کے لیے ایسی دوائیں دستیاب ہیں جن کا اثر دیر تک قائم رہتا ہے، یہ دوائیں سحری اور افطاری میں لینا کافی ہیں، تاہم کوئی بھی دوا اپنے ڈاکڑ کے مشورے کے بغیر نہ لیں۔ جن لوگوں کے سینے میں کھانے کے بعد جلن ہوتی ہے وہ اگر تھوڑی سی جلن برداشت کر سکتے ہیں تو ضرور روزہ رکھیں البتہ مرغن اور چٹپٹی چیزوں سے حتٰی الامکان پرہیز کریں۔ سینے کی جلن کے لیے بہت سی مفید دوائیں بھی عام ہیں جو ڈاکڑ کے مشورے کے بعد لی جا سکتی ہیں۔

  • بہت سے لوگوں کے معدے میں بھوکا رہنے سے درد ہونے لگتا ہے۔ ایسے افراد ماہ رمضان میں اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے بعد ہا آسانی روزے رکھتے دیکھے گئے ہیں۔

  • پتے کی پتھری میں مبتلا افراد تکلیف میں اضافے کے خوف سے روزے نہیں رکھتے جب کہ روزے سے مرض کی شدت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں، البتہ افطار کے وقت چکنی غذاؤں کی جانب سے آنکھیں بند کرنی ہوں گی۔

  • روزے میں بعض اوقات معدے کے تیزاب میں زیادتی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بھاری پن، منہ میں پانی اور سینے میں جلن ہو جاتی ہے۔ ایسے میں سحری کے وقت بُھوسی والے آٹے کی روٹی، پھلیاں ﴿سیم، سویا بین، مٹر وغیرہ﴾ سلاد، اور دیگر سبزیاں چھلکے سمیت استعمال کریں، ان غذاؤں سے علامات میں افاقہ ہوتا ہے۔ سینے کی جلن میں کمی کے لیے کھانے میں چٹپٹی اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں، تاہم انفرادی طور پر مریض کو اپنے معالج سے رمضان سے قبل مشورہ کرنا چاہئے اور رمضان میں بھی مسلسل رابطہ رکھنا چاہئے تاکہ تکلیف کی صورت میں بروقت مشورہ کیا جاسکے۔

  • بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کے مریض اگر اپنی دوا باقدگی سے لیں تو انہیں روزہ رکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ اب بلند فشار خون کی دوائیں کثرت سے موجود ہیں جو جسم پر 12 گھنٹوں سے زائد وقت تک اثر رکھتی ہیں۔ ان دواؤں کو دن میں ایک یا دو مرتبہ لینا کافی ہے۔ بلند فشار خون، انجائنا اور دل کے دورے کی بیماری کے مریض سحری اور افطاری کے بعد آرام کریں، پیٹ بھرا ہو تو جسم کے تمام حصوں سے زیادہ تر خون آنتوں کی طرف آجاتا ہے، اس لیے معالج کھانا کھا کر چلنے کے لیے منع کرتے ہیں۔ ایسے مریض یا تو مغرب کی نماز اسی جگہ ادا کریں جہاں روزہ افطار کیا ہے اور اگر مسجد میں نماز ادا کرنی ہے تو مسجد میں ہی افطار کرلیں۔ دل کے مریض جنہیں تراویح ادا کرنی ہے مغرب کی نماز کے فوراً بعد کھانا کھالیں تاکہ ایک گھنٹہ آرام کرکے تراویح ادا کرنے جائیں۔

  • فجر کی نماز مسجد میں ادا کرنی ہے تو سحری اتنی پہلے کریں کہ سحری کے بعد آرام کریں، پھر نماز ادا کرنے جائیں۔

More related articles to How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے روزے رکھیں؟:

  • Thanks for reading our artilcle about "How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے روزے رکھیں؟" filed under Health articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for How Patient Fast in Ramadan? مریض کیسے روزے رکھیں؟

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping