Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Islamic Articles articles > Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں

Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں

Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں
Fasting in the holy month of Ramadan affects cholesterol levels positively. The changes in the eating schedule increase level of HDL that is beneficial for heart. Read the rest of story from the below article.
Viewed: 5521
Source:  Madiha
5 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • روزوں کے دوران ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھ جاتی ہے جسے دل کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے

  • رمضان المبارک کے دوران غذائی عادات بدل جاتی ہیں۔ روزے کے جسم پر جو مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ان میں خون کے روغنی مادوں میں ہونے والی تبدیلیاں قابل ذکر ہیں خاص طور پر دل کے لیے مفید چکنائی ایچ ڈی ایل کی سطح میں تبدیلی بڑی اہم ہوتی ہے کیوں کہ اس سے دل اور شریانوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

    بڑھے ہوئے کولیسٹرول کے مریض عام طور پر نباتاتی تیل استعمال کرتےہیں اور رمضان المبارک کے دوران نباتی تیل کے استعمال کے فوإئد و اثرات بھی ثابت ہو چکے ہیں، خاص طور پر سورج مکھی کے تیل کے استعمال سے خون میں ایچ ڈی ایل کی سطح میں مفید اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔ اسی طرح زیتون کے تیل کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول میں کمی بھی ثابت ہو چکی ہے۔ روزوں کے دوران ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اور یہ بات آپ کے علم میں ہے کہ ایل ڈی ایل دل کے لیے مضر اور ایچ ڈی ایل دل کے لیے مفید چکنائی ہوتی ہے۔

  •  اس بات کی مزید توثیق کے لیے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیاتی کیمیا ﴿بائیو کیمسٹری﴾ میں 10 مردوں اور 10 خواتین کے خون کے نمونوں کا رمضان المبارک کی ابتدا، درمیان اور آخر میں مطالعہ کیا گیا۔ ان افراد کے خون میں رمضان المبارک کے وسط میں ایچ ڈی ایل کو لیسٹرول اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان نمونوں کا مطالعہ بڑا دلچسپ رہا۔ رمضان کے آغاز اور اختتام پر تمام افراد میں سے 65 سے 90 فیصد کے خون میں کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائڈ، ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطحیں معمول کے مطابق پائی گئیں، جبکہ ان میں سے 5 سے 20 فیصد میں یہ روغنی مادے خطرے کی سطح کے قریب پائے گئے، تاہم رمضان کے وسط میں ان مادوں کی سطح میں کمی بیشی دیکھی گئی۔ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کی نارمل سطح والوں میں ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل میں 10 سے 25 فیصد اضافہ پایا گیا۔ رمضان کی ابتدا اور اختتام پر 25 سے 70 فیصد میں کولیسٹرول ایک ہی سطح پر برقرار رہی لیکن خطرے کی سطح سے قریب والوں کے خون میں کو لیسٹرول کی سطح رمضان کے اختتام کے وقت کم ہو گئی اور ان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کا تناسب زیادہ رہا۔

  • پورے روزوں میں ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح بھی کولیسٹرول کی طرح معمول کی سطح پر رہی، لیکن خواتین کا تناسب اس سلسلے میں بھی مردوں سے زیادہ رہا۔ اسی طرح ایچ ڈی ایل کے معاملے میں بھی خواتین کے خون میں اس کی نارمل سطح کا تناسب مردوں سے زیادہ تھا۔ ان تینوں چکنائیوں کی سطح میں کمی سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں غذائی بے احتیاطیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور اس میں روزوں کی وجہ سے چکنائیوں کے استحالے ﴿میٹا بولزم﴾ کی شرح بھی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be considered as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں" filed under Islamic Articles articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Reduce Cholesterol During Fasting in Ramadan روزہ رکھیں، کولیسٹرول گھٹائیں

  1. muzik 24 kuraan

    on Jul 21 2012 1:13PM Report Abuse ADELA SECIC

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping