Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Health articles > پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep

پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep

پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep
پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep - Peaceful sleep is a sign of good health. If you want to be creative, mentally sharp, psychologically balanced, and filled energy all day long then take care for your comfortable sleep. Read on and learn how to sleep better every night.
Viewed: 10653
Source:  Asma Malik
2 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It
  • پر سکون نیند اچھی صحت کی علامت ہے۔ دنیا بھر کی بے آرامی، محنت و مشقت کے بعد ہونے والی جسمانی تھکاٹ کو جس قدر نیند بحال کر سکتی ہے کوئی اور چیز نہیں کر سکتی۔ جدید دور کی مشینی اور تیز رفتار زندگی نے جہاں انسانوں کے لئے کئی مسائل پیدا کیے وہاں نیند کا اچھی طرح نہ آنا، بے خوابی، غنودگی جیسے مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق ہر چھٹا یا ساتواں آدمی نیند کے مسئلہ سے دو چار ہے۔ خاص طور پر ایسے لوگ جو دن اور رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں انہیں زیادہ سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں امراض قلب، بد ہضمی، چڑ چڑے پن، ضرورت سے زائد غصہ اور ہر دم بیزاری کی کیفیات کا سامنا رہتا ہے۔ اس ضمن میں ہم چند ایسے رہنما اصول بیان کر رہے ہیں جن پر عمل کرکے نیند کے مسائل سے کسی حد تک چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    تفکرات سے آزادی
    بے شک زندگی کبھی مسائل اور تفکرات سے مکمل آزاد نہیں ہوتی اور انسان کو طرح طرح کے مسائل اور فکر میں پریشان کیے رکھتی ہیں لیکن ہمہ وقت انہیں سر پر سوار نہ کریں۔ خاص طور پر کام سے فراغت کے بعد گھر جاتے ہوئے تمام پریشانیاں اور تفکرات باہر ہی چھوڑ جائیں اور جب بستر پر سونے کا ارادہ کریں تو اپنے اعصاب کو پرسکون رکھیں۔ ہر بات کا ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور نہ دوسروں کی چھوٹی موٹی باتوں سے رنجیدہ ہو جایا کریں۔ زندگی کو گزارنے کے لئے اختلاف رائے کو برداشت کرنا سیکھیں۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ ہر چیز وہی ہوگی جیسا اپ چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں۔ آپ زندگی کو جتنا سہل اور آسان خیال کریں گے یہ اتنی ہی آسان ہو جائے گی لیکن اگر اسے بوجھ اور مشکل خیال کریں گے تو آپ کا دن رات کا سکون تباہ ہو جائے گا پھر آپ رات کو سو نہیں سکیں گے لہذا بستر پر دراز ہوتے وقت ذہن کو تفکرات سے آزاد چھوڑ دیں۔

    خود کو منظم کریں
    اپنی زندگی کو غیر منظم اور عدم توازن میں نہ گزاریں بلکہ نظام الاوقات کی پابندی کرنے کی عادت ڈالیں۔ کبھی دیر سے سونا، کبھی کھانا جلدی کھا لینا اور کبھی کھائے بغیر ہی کام کرتے رہنا جیسی عادتوں سے گریز کریں۔ یہ چیزیں نیند کی دشمن ثابت ہوتی ہیں۔ ہمیشہ مقرر وقت پر سونے جاگنے اور کام کرنے کو  ترجیح دیں اگر آرام کرنا چاہتے ہیں تو پہلے غسل اور ناشتہ وغیرہ اپنے مقررہ وقت پر کرلیں پھر آرام کریں۔

    مشروبات کے معاملے میں احتیاط کریں
    چائے، کافی، کولڈ ڈرنک یا اس قسم کی دیگر اشیاء کا استعمال بھی اعتدال میں رہ کر کریں۔ کافی کے اثرات کئی گھنٹے جسم میں باقی رہتے ہیں۔ ان چیزوں کا کثرت سے استعمال زیادہ پیشاب کا سبب بنے گا اور سونے کے دوران نیند ٹوٹنے کا باعث بنے گا پھر ممکن ہے ایک بار کچی نیند سے اٹھ جانے کے بعد آپ کو دوبارہ نیند کی آغوش میں جانے کے لئے کافی دیر انتظار کرنا پڑے۔

    نیند کی گولیوں پر انحصار ختم کریں
    اگر کسی شخص کو نیند کی گولیاں کھانے سے ہی نیند آتی ہے تو یہ چیز آگے چل کر اس کے لئے نئے اور سنگین مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔ اپنے معالج کے مشورے سے اس کا استعمال آہستہ آہستہ کم کر دیں اور پھر بالکل چھوڑ دیں۔ سونے اور جاگنے کا فطری نظام ہی بہتر اور اچھی صحت کا ضامن ہوتا ہے ۔

    سونے کا کمرہ پر سکون بنائیں
    جس کمرے کو سونے کے لئے منتخب کریں اسے ہر لحاظ سے پر سکون ہونا چاہئے۔ یہ نہ زیادہ گرم ہو اور نہ ٹھنڈا اسے کمپیوٹر اور دوسرے آلات سے پاک رکھیں۔ شور شرابا نہیں ہونا چاہئے۔ دفتر کا کام سونے کے کمرے میں نہ کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

    ورزش کریں
    سہل پسندی، سستی اور کاہلی نیند کو متاثر کرتی ہے۔ خصوصاً ایسے افراد جو دفاتر میں لکھنے پڑھنے کا کام کرتے ہیں انہیں جسمانی مشقت کی عادت نہیں پیدل چلنے کا تصور بھی تقریباً ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا بہتر علاج یہ ہے کہ آپ ورزش کریں یا کم از کم
    20 یا  یا 25 منٹ تک پیدل چلا کریں۔ اس سے پسینہ آئے گا مسام کھلیں گے اور رات کو بستر پر لیٹتے ہی نیند آپ پر مہربان ہو جائے گی۔

    نیند کے بغیر بستر پر نہ جائیں
    دو تین گھنٹے بستر پر لیٹ کر جاگنے سے اختراز کریں۔ آپ کی کوشش ہونی چاہئے کہ بستر پر اس وقت جایا جائے جب نیند کا وقت ہو چکا ہو یا نیند آتی محسوس ہو رہی ہو۔

  • More related articles to پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep:

    • Thanks for reading our artilcle about "پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep" filed under Health articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

    Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

    Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

    Name:
    Email:

     
    Submit your comments

    Comments posted by users for پُرسکون نیند کے چند اصول Principles of Peaceful Sleep

    1. good

      on Oct 13 2011 7:02AM Report Abuse ASIFA HASHMI

    Featured Brands


    Payment Methods
    Secure Online Shopping