Grocery Shop | Mehndi Shop | Spice Shop | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Beauty articles > Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں

Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں

Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں
No matter how you think of it, your lips protection is very important. Always buy a good company's product for your lips protection. Here are some natural ways for your lips protection.
Viewed: 6386
Source:  Beenish Saleem
4 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں

  • نکھرے چہرے کے ساتھ گلابی اور نرم ہونٹ کی خواہش کِسے نہیں ہوتی۔ سچ تو یہ ہے کہ ہونٹوں کا سیاہ پن چہرے کی مجموعی خُوبصورتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ ہونٹوں کے سیاہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ مُناسب دیکھ بھال نہ ہونے، گھٹیا (cheap) اور سستی لِپ اسٹک کا استعمال، ایلو پیتھک (allopathic) دواؤں کے منفی اثرات، موروثی اور چُھوت کی بیماری، پیٹ کے کیڑے ، دل کی بیماری، آلودگی وغیرہ کی وجہ سے ہونٹ سیاہ ہوکر اپنی کشش کھو بیٹھتے ہیں۔

  • آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے ہونٹوں کو کس طرح گلابی کر سکتے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ہونٹوں پر لگائی جانے والی مصنوعات ہمیشہ اچھی کمپنی کی خریدیں، سستی اور غیر معیاری مصنوعات ہونٹوں کو خراب کر دیتی ہے۔ رات کو سونے سے قبل ہونٹوں کو صاف کرکے سوئیں۔

  • ·         رات کو سونے سے قبل ویسلین (vaseline) ہونٹوں پر لگا کر سوئیں۔

  • ·         سونے سے پہلے زعفران کے پانی میں بھیگے ہوئے پتے ہونٹوں پر لگائیں اور 10 منٹ کے بعد دھو لیں۔

  • ·         پسی ہوئی پِھٹکری (alum)، گلاب کا عرق اور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔

  • ·         تھوڑی سی بالائی چند قطرے لیموں کا عرق ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔

  • ·         پھٹکری اور گلیسرین ملاکر لگائیں۔

  • ·         سردیوں میں پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگائیں۔

  • ·         ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر مَلنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔

  • ·         لیموں کے چِھلکے ہونٹوں پر رگڑیں۔

  • ·         گلاب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں مِلائیں اور اچھی طرح سے مَسّل کر ہونٹوں پر لگالیں۔

  • ·     کسی وجہ سے ہونٹ سیاہ پڑ گئے ہوں تو کچے دودھ میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر ہونٹوں پر نرمی سے دن میں تین سے چار بار لگائیں۔ کچھ دنوں کے باقاعدہ استعمال سے ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔

  • ·     کھیرے، سنگترے یا مُوسمبی کی قاش کو ہونٹوں پر مَلنے سے نہ صرف ہونٹوں کی جِلد خوبصورت اور ملائم رہتی ہے بلکہ یہ عمل ہونٹوں کو ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔

  • ·     ایک چمچ دودھ کی ملائی میں تین قطرے لِیموں کا رَس مِلا کر نرمی سے ہونٹوں پر لگائیں۔ دودھ کی ملائی بہترین کلنزر (cleanser) ہے، اس کا موئسچرائزر (moisturizer) ہونٹوں کو نرم و ملائم بناتا ہے۔

  • ·         گلاب کی تازہ پتیوں کو پیس کر مکھن میں ملائیں اور اس مرکب کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے ہونٹ چِکنے اور تروتازہ رہتے ہیں۔

  • احتیاط

  • پُرانی لِپ اسٹک (lipstick) کا استعمال ہونٹوں کو سیاہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔ خریدی گئی لِپ اسٹک کو تین یا چار ماہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ برفیلی اور گرم ہوائیں یا تیز دھوپ بھی ہونٹوں کی سیاہی کا سبب بنتے ہیں۔ برفیلی ہواؤں سے ہونٹوں کو بچانے کے لئے مکھن یا ملائی کا استعمال کریں اور ہونٹوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ تیز دھوپ سے ہونٹوں کو محفوظ رکھنے کے لئے چَھتری کا استعمال کریں تاکہ گرم ہواؤں کا اثر ہونٹوں پر نہ پڑے۔

More related articles to Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں" filed under Beauty articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Protect Your Lips with Natural Methods قدرتی طریقے سے اپنے ہونٹوں کی حفاظت کریں

  1. I CAN NOT ND URDU PLS CAN U CONVERT IT I HINDI AUR ENGLISH

    on Jan 31 2012 11:53PM Report Abuse VIJAY1971

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping