جدید تحقیق کے مطابق کم نشاستے والی غذا کھانے سے ہڈیوں کی مضبوطی متاثر نہیں ہوتی۔ یہ ایک عام تاثر ہے کہ غذا میں نشاستے کی موجودگی جسمانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور فشارِ خون کو قابو میں رکھنے کے لیے نشاستہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ جب یہ تحقیق سامنے آئی کہ سرخ گوشت فشار خون (blood pressure) میں کمی کرتا ہے تو لوگوں کو اس پر بہت حیرت ہوئی۔ ایک آسٹریلوی تحقیق کے مطابق اگر خوراک میں نشاستہ دار غذاؤں (carbohydrate) کا کچھ حصہ کم کرکے اس کی جگہ بغیر چربی والا سرخ گوست کھایا جائے تو اس سے فشار خون میں کمی آسکتی ہے، تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ مختلف وجود کی بناء پر سرخ گوشت تھوڑا ہی کھانا چاہئے اور پیٹ زیادہ تر پھل، سبزی، لوبیا، ریشے اور چوکر والے اناج سے بھرنا چاہئے۔ حالیہ تحقیق میں ساٹھ ایسے افراد پر تجربے کئے گئے جن کا فشار خون زیادہ رہتا تھا۔ آٹھ ہفتوں کے بعد یہ مشاہدہ کیا گیا کہ جن لوگوں نے غذا میں نشاستہ دار اشیاء کم کرکے اس کی جگہ بغیر چربی والا سرخ گوشت کھایا تھا اُن کے فشار خون میں اوسطاً 4 mmHg کی کمی ہوئی۔ نشاستہ دار غذاؤں میں یہ لوگ چوکر نکلی روٹی، پاستہ اور چاول کھا رہے تھے۔
اکثر تحقیقی مطالعوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سبزیاں کھانے سے بھی فشار خون میں کمی ہوتی ہے اس لیے اگر غذا میں سبزیوں کا استعمال بڑھا دیا جائے تو غذا میں نشاستے کی کمی معنی نہیں رکھے گی۔ امریکا میں ہونے والی ایک اور تحقیق جس کا تعلق نشاستہ دار غذاؤں سے ہے، کا یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ عام خیال کے برعکس ان لوگوں کی ہڈیوں کو کمزوری کا خطرہ نہیں ہوتا جو نشاستہ دار غذا کھاتے ہیں۔ پہلے سائنس دانوں کا خیال تھا کہ ایسی غذائیں کھانے سے گرُدوں سے زیادہ تیزاب خارج ہوتا ہے اور ہڈیوں سے کیلشیم ضائع ہو جاتی ہے۔ جانوروں پر جو تحقیق ہو چکی ہے وہ بھی اس خیال کو تقویت پہنچاتی ہے لیکن اب فلوریڈا یونیورسٹی میں اس سلسلے میں تین ماہ تک جو تحقیق ہوئی ہے اس کے مطابق کم نشاستے والی غذا کھانے سے ہڈیوں کی مضبوطی متاثر نہیں ہوتی۔
Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.