چنے کی دال
چنے کی دال جلدی اُبالنا یا گلانا ہوتو اُبالتے وقت چٹکی بھر ہلدی ڈال دیں۔
گیہوں
حلیم کے گیہوں کو جلدی گلانے کے لیے جب ان میں اُبال آجائے تو چٹکی بھر میٹھا سوڈا ڈال دیں۔ اس طرح ان کو گھوٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
دیسی مرغی اور گوشت
· دیسی مرغی دیر سے گلتی ہے۔ جلدی گلانے کے لیے ایک ثابت چھالیہ ڈال دیں جلدی گل جائے گی۔ پکانے کے بعد چھالیہ نکال کر پھینک دیں۔
· دیگچی کے ڈھکن کے اوپر کھانے والا چونا لگا کر اوپر سے وزن رکھ دیں گوشت جلدی گل جائے گا۔
· خربوزے کے چھلکے سکھا کر پیس کر رکھ لیں۔ گوشت جلدی گلانا ہو تو دو تین چٹکی ڈال دیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.