Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Culture & Society articles > Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے

Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے

Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے
چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے Face Shows Your Character - Human face shapes can differ in categories. Each shape have it's own qualities, character and properties. Here are few different human shapes are: square, triangular and round. In this article we will discuss on each particular face.
Viewed: 16074
Source:  Farheen Kausar
4 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • فیزیوگونومی (Physiognomy) ایک بہت قدیم فن ہے۔ اس میں آدمی کے سر کی بناوٹ اور چہرے کے نقوش سے اس کے کردار کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اپنی زبان میں اسے علم قیافہ شناسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ چہرہ ہمارے جسم کا وہ حصہ ہے جو ہمارے اندرونی جذبات، موڈ اور احساسات کو سب سے پہلے ریکارڈ کرتا ہے۔ جہاں تک سر کی شکل کا معاملہ ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے کریں کہ علم  بشریات زمانہ قدیم کے آدمیوں کے ملنے والے سروں کے ڈھانچوں پر ہی استوار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سر کی بناوٹ سے بھی آدمی کی باطنی نشوونما اور کردار کا بڑی حد تک اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس علم کے ابتدائی پرچار کاروں میں سوئز باشندے جان کیپر کا نام نمایاں ہے۔ اس نے اپنی قوت مشاہدہ کی بنیاد پر اس علم کی عمارت کھڑی کی تھی۔ علم قیافہ پر 1900کے بعد خاصا کام ہوا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ چہرے کی بناوٹ سے کیا کچھ بتایا جا سکتا ہے۔

    گول چہرہ (
    (Circular

  • یہ تقریباً دائرہ نما ہوتا ہے۔ ایسے چہرے والے آسانی پسند ہوتے ہیں۔ یہ آرام دہ ماحول چاہتے ہیں۔ عیاشانہ زندگی پسند کرتے ہیں، زیادہ محنتی نہیں ہوتے مگر یہ لوگ سست یا کاہل بھی نہیں ہوتے۔

    بزنس میں ایسے لوگ کامیاب رہتے ہیں۔ سودے بازی بھی اچھی کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دولت کے شائق ہوتے ہیں۔ ان میں دوست بنانے کی اہلیت ہوتی ہے۔ کیونکہ ان کے ذریعے انہیں مادی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے اندر افادیت پسندی ہوتی ہے اور اس ضمن میں ان کی قوت فیصلہ بھی اچھی ہوتی ہے۔ یہ لوگ دوسروں کو دیکھ کر عمدگی سے ان کے بارے میں رائے قائم کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔ بطور مڈل مین یہ بہت بہتر ہوتے ہیں، چونکہ ان کے اندر ایک نوع کی انصاف پسندی ہوتی ہے۔ یہ دوسروں کی خواہشات کا عمدہ اندازہ لگا سکتے ہیں، یہ بہت اچھے مشیر بھی ہوتے ہیں اور معاملات طے کرنے اور کرانے میں ملکہ رکھتے ہیں۔

    بزنس اور سماجی میدانوں میں یہ لوگ اکثر بہت بلند منصوبوں پر پہنچتے ہیں۔ ان کے اندر اکثر یہ خرابی ہوتی ہے کہ خود بیٹھے رہتے ہیں اور دوسروں کے سر سہرے بندھنے دیتے ہیں۔


    اس قسم کے چہرے والی خواتین ایک اچھی ہاؤس اور بچے دوستانہ مزاج کے ہوتے ہیں۔ دوسروں سے تعاون کرتے ہیں۔ انہیں کبھی کھلی فضا میں جانے سے نہیں روکنا چاہئے۔ ان کے اندر زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی بری عادت ہوتی ہے۔ انہیں بتانا چاہئے کہ یہ ان چیزوں پر قناعت کرنا سیکھیں جو انہیں حاصل ہیں۔

    تکونا چہرہ (Triangular)

    یہ مثلث سے مشابہ ہوتا ہے۔ آسانی سے پہنچانا جا سکتا ہے۔ یہ چہرہ ذہانت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ عموماً ایسے افراد گہری سوچ والے ہوتے ہیں۔ ان کے ذہن میں آنے والے خیالات حقائق کی مانند ہوتے ہیں۔ یہ اپنے خوابوں کو تعبیر کا جامہ پہنانے کی زبردست کوشش کرتے ہیں۔

    دانشور طبقے میں آپ ایسے چہرے کثرت سے دیکھیں گے۔ وہ تمام کام خواہ دانش سے متعلق ہوں یا کسی اور موضوع سے جن میں ذہنی اور دماغی محنت کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں پسند ہوتے ہیں۔ ان کے دماغ احتراعی بھی ہو سکتے ہیں، سائنسی بھی یا قانونی بھی۔ مجموعی طور پر یہ ایک چہرہ ایک تجزیہ پسند دماغ کا عکاس ہوتا ہے۔

    ویسے یہ کوئی سا کام کریں اسے بہرحال ایسا ہونا چاہئے جو ان کی دلچسپی کا ہو۔ اگر انہیں کام دلچسپ لگ جائے تو ان کا ذہن چل پڑتا ہے۔ یہ اپنی کامابیوں ہی کو اپنا انجام سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے لوگوں میں خاصی "بے عملی" بھی نظر آتی ہے۔ بزنس میں خصوصاً اچھے ذہن کے مالک ہونے کی وجہ سے یہ خاصے موڈی ہوتے ہیں۔

    ان کی سب سے اہم احتیاج یا ضرورت "مقصد" کی ہوتی ہے۔ انہیں دیکھ کر اکثر خوش گمانی ہو سکتی ہے۔ حقیقت میں بہت سے معاملات میں یہی لگتا ہے کہ انہیں یہ بات بہت پسند ہے مگر باطنی طور پر اکثر یہ لوگ مضبوط قسم کی لیاقت نہیں رکھتے۔ صرف سطحی معلومات تک رہتے ہیں۔ دراصل یہی لوگ کسی بھی علم یا فن کو جڑوں تک اتر کر نہیں سیکھتے۔ جو کچھ سطحی طور پر یہ سیکھ لیتے ہیں اسی کو بہت سمجھنے لگتے ہیں۔ اگر کوئی چیز انہیں بور کر دے یا یہ اس سے اکتاہٹ محسوس کریں تو فوراً یہ کسی اور سمت نکل جاتے ہیں۔ ان کی ذہنی نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ یہ لوگ ذاتی نظم و ضبط پر توجہ دیں۔ انہیں ذہنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عملی یا جسمانی سرگرمیاں بھی جاری رکھنی چاہئے۔


    ایسے چہرے والی خواتین پر خیال اور بےحد حساس ہوتی ہیں۔ ان کے اندر خوشامد پسندی ہوتی ہے اور اپنی تعریف سننے کی شائق ہوتی ہیں۔ جہاں تک بچوں کا تعلق ہے تو ایسے چہرے کے بچے بےحد تصوراتی اور خیالی ہوتے ہیں۔ یہ پڑھنے والے ہوتے ہیں اور اپنے اسباق جلد یاد کرلیتے ہیں، اگر انہیں مناسب رہنمائی نہ ملے تو یہ اپنی پڑھائی کی بجائے کسی مشغلے میں گم ہو جاتے ہیں، ضرورت ہوتی ہے کہ انہیں مطالعے پر قائم رکھنے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔

    چوکور چہرہ (Square)

    اسے بھی آسانی سے پہنچانا جا سکتا ہے، یہ جبڑوں کی بناوٹ کی وجہ سے چوکور نظر آتا ہے، اس میں ٹھوڑی نوکیلی یا گول نہیں بلکہ چوڑی نظر آتی ہے۔

    چوکور چہرے والے افراد ذہنی اور فطری طور پر بے حد فعال ہوتے ہیں۔ کسی حد تک اس کے اندر گول چہرے اور نکیلے چہرے دونوں کی صفات اکٹھی ملتی ہیں مگر اس چہرے کے لوگ تخیلاتی کم اور عملی زیادہ ہوتے ہیں۔ انہیں دانش ورانہ بلندیوں سے زیادہ رغبت نہیں ہوتی۔ یہ لوگ خاصے خود رائے ہوتے ہیں، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور دوسروں کی زیر نگرانی کام کرنا انہیں پسند نہیں ہوتا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ تنہا کام کرنے والے ہوتے ہیں، اس کے برعکس ان میں ایک اچھا لیڈر چھپا ہوتا ہے، بس یہ اپنی صلاحیتوں کو فوقیت دینے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں کو بتانا پسند کرتے ہیں کہ کوئی کام کس طرح کیا جاتا ہے۔ اپنی اس قسم کی صلاحیتوں کے باعث یہ بہت جلد عہدوں اور مناصب میں ترقی کرلیتے ہیں۔

    مضبوط قوت ارادی، خود مختاری اور مسلسل سرگرم اور فعال رہنے کی صلاحیت سے مالامال ہونے کی وجہ سے انہیں اہم کہا جا سکتا ہے۔ یہ باتیں ان کی باطنی صفات میں سے ہیں ، چوکور چہرے والوں میں مکینکل اسکل بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ نئے رجحانات سے انہیں دلچسپی ہوتی ہے۔

    ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ اپنے منصوبوں کو وقت سے پہلے بنائیں۔ انہیں اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے سے قبل ذہنی ترغیب کی ضرورت رہتی ہے۔ اس دور میں جہاں حرارت، سرگرمی اور جسمانی استقامت کی ضرورت بہت بڑھ چکی ہے ان لوگوں کی افادیت اور اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، ٹیکنیشن کی حیثیت سے یہ بہترین ہوتے ہیں۔


    اس قسم کے چہرے والی عورتین ماڈرن ٹمپو اور جدید دور کے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ رکھنا جانتی ہیں۔ ان کے سامنے بہت سے میدان ہوتے ہیں۔ ان کے ذہن میں بہت کچھ کرنے کا بیک وقت خیال رہتا ہے جس کے باعث ان کی توجہ بعض اوقات بَٹ کر رہ جاتی ہے۔ انہیں چاہئے کہ یہ جو کچھ کررہی ہیں پہلے اس پر توجہ مرکوز کریں۔ بہت سے دوسرے کاموں میں الجھنے سے یہ اپنی صلاحیتں پوری طرح استعمال میں نہیں پاتیں۔


    اس قسم کے چہرے والے بچے آج کے دور میں کامیاب کہے جا سکتے ہیں، کیونکہ جسمانی فٹنس کی اہمیت ہمیشہ سے رہی ہے۔ چونکہ یہ ٹیکنیکل ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے علوم میں یہ بہت آگے جا سکتے ہیں، ان بچوں کو جو کچھ بھی سکھایا جائے، یہ سیکھ جاتے ہیں تاہم آپ کا زور زیادہ سے زیادہ انہیں عملی بنانے پر ہونا چاہئے۔ اگر مکینیکل یا سائنسی رجحان کا اظہار کریں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ یہ اچھے انجینئر ثابت ہوتے ہیں۔


    کچھ چہرے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر فوراً طے نہیں ہو پاتا کہ یہ کس قسم کا چہرہ ہے، یعنی گول بھی لگ سکتا ہے اور لمبوترا بھی یا یہ گول یا چوکور پر محسوس ہوتا ہے، تاہم ایسے چہرے کم ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا چہرہ دکھائی دے جس کی خانہ بندی مشکل ہو تو ایسے چہرے کو
    Composit face کہتے ہیں۔
    کچھ ملتے جلتے چہروں کے بارے میں۔

    گول لمبوترے چہرے
    ذہانت، کمرشل، سنس، کمزور اندازے، خوش امیدی، خود اعتمادی، بے عملی، تیزی خیالی، دانش مندی، یہ تمام صفات ان میں ہو سکتی ہیں۔

    لمبوترے چوکور چہرے
    عملی، تنوع پسندی، ترنگ، تیز خیالی ، سائنسی فکر، یہ تمام صفات ان میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    چوکور گول چہرے
    عمل پسند، کاروباری صلاحیت، خوش باشی، آرام طلبی اور خود رائے جیسی صفات کے حامل ہوتے ہیں۔

More related articles to Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے :

  • Thanks for reading our artilcle about "Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے " filed under Culture & Society articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Face Shows Your Character چہرہ آپ کا کردار بتاتا ہے

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping