Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > سیب کا سرکہ Apple Vinegar

سیب کا سرکہ Apple Vinegar

سیب کا سرکہ Apple Vinegar
سیب کا سرکہ Apple Vinegar benefits includes increasing your energy, treating many common ailments, losing weight, beautifying your body and so many uses.
Viewed: 18074
Source:  Amber Saleem
9 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • ایک مشہور انگریزی کہاوت ہے کہ “an apple a day keeps the doctor away” یہی کچھ سیب سے تیار سرکہ کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سیب کا سرکہ نئی (new) ایجاد ہے جبکہ اس کا استعمال کافی پرانا ہے۔ سیب کےسرکہ کے بارے میں جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے یہ جانے کہ سرکہ کیسے بنا اور ہزاروں سالوں سے اس کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سرکہ بنی نوع انسان کے لیے ایک تحفہ ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر بننا ہے۔ سرکہ کی تاریخ دس ہزار10000 سال پرانی ہے موجودہ دور کی طرح اس زمانے میں بھی سرکہ چیزوں کو محفوظ کرنے، حسن کی حفاظت، گھریلو صفائی اور ادویات بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ سرکہ کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ vinum سے ماخوز ہے جس کے معنی کھٹائی “Khatai” ہیں۔ BC 5000 میں Babylonians نے کھجور کا مربہ اور پھر کھجور کا سرکہ بنایا۔ بعد میں Romans نے انگور، انجیر اور کھجور سے سرکہ تیار کیا۔ اس کی مدافعتی خوبیوں کی وجہ سے Julius Caesar اور اس کی فوج پانی میں سرکہ ملا کر پیا کرتےتھے۔ BC 400 میں قدیم یونانی Hippocrates جس کو ‘The father of modern medicine’ کہا جاتا ہے اس نے سیب کے سرکہ اور شہد کو ملا کے بہت سی بیماریوں کی دوا بنائی۔

  • سیب کے سرکہ میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کلورین، سوڈیم، کاپر، آئرن اور وٹامن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کے سرکہ میں موجود پوٹاشیم دل کی بیماری اور بلڈپریشر میں مفید ہے۔ روزانہ ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملا کر پی لیا جائے تو اس میں موجود پوٹاشیم خون کو پتلا کر کے بلڈپریشر کو کنٹرول رکھتی ہے۔ اکثر ہارٹ اٹیک خون میں کولیسٹرول اور چکنائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ AV میں پائے جانے والا فائبر کولیسٹرول اور چکنائی کو جذب کر کے فاسد مادے کے طور پر جسم سے خارج کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ AV میں موجود Dietary Fiber خون میں Glucose لیول کو بھی کنٹرول رکھتا ہے اس لحاظ سے یہ ذیابطیس میں بھی فائدہ دیتا ہے۔ حضرت محمد نے بھی سیب کے سرکہ کے استعمال کو فائدہ مند قرار دیا ہے اور اس کے بے شمار فائدے بیان فرمائے ہیں۔ کچھ لوگوں کو رات کو سوتے ہوئے ٹھنڈا پسینہ آتا ہے ایسے افراد سونے سے پہلے اپنے جسم پر سیب کے سرکہ کا مساج کریں تو پسینہ کی شکایت دور ہوجائے گی۔

  • Vomiting اور Diarrhea سے بچاؤ کے لیے چار دن تک دو چمچ سیب سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کے کھانے سے پہلے پی لیں۔ انسونیمیا کے لیے تین چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ خالص شہد میں مکس کریں سونے سے پہلے اور ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔ جل جانے کی صورت میں متاثرہ حصے پر دن میں دو مرتبہ سرکہ لگائیں۔ گلے میں خراش کی صورت میں پانی میں ڈال کر غرارے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔

  • سیب کا سرکہ قدرتی خوبصورتی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کم وقت میں چہرے کو نرم و ملائم کرنے لے لیے اپنے چہرے پر چند قطرے سیب کے سرکہ سے مساج کریں۔ نہاتے ہوئے ایک کپ سیب کا سرکہ باتھ پانی میں شامل کر لیں یہ جسمانی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد کرتا ہے، جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے اور بالوں میں چمک آتی ہے۔

  • ہربل ماہرین کے مطابق فیشل میں بھاپ لیتے ہوئے پانی میں چند قطرے سیب کا سرکہ ڈالیں یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کر کے اسے چمکدار اور صحت مند کرتا ہے۔

  • زمانہ قدیم میں وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہ Egyptians کی خوراک کا اہم جزو رہا ہے۔ نہار منہ ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر پینا، یا ہر کھانے سے پہلے پینا وزن کم کرنےمیں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ یہ حراروں کو جلاتا ہے اگر سیب کا سرکہ ترشی کی وجہ سے پینا مشکل لگے تو آپ اس میں مٹھاس کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔

  • احتیاط:

  • سیب کا سرکہ چونکہ ترش ہوتا ہے سو یہ دانتوں کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اس کے استعمال کے بعد دانتوں کو برش کرنا بہتر ہے۔

More related articles to سیب کا سرکہ Apple Vinegar:

  • Thanks for reading our artilcle about "سیب کا سرکہ Apple Vinegar" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for سیب کا سرکہ Apple Vinegar

  1. how to make apple vineger if not avaliable in market

    on Jul 20 2016 10:30AM Report Abuse SAEED HUSSAIN
  2. maloomat ka shukria banani ka tariqa agar batayi tu mehrabani hugi

    on Jul 22 2015 5:04AM Report Abuse ARIF
  3. SubhanAllah. As there is saying " an apple a day keeps the doctor away and if the doctor is smart then keep the apple away " . in the same fashion the use of apple vinegar by you will definetely help me in various aspects. Thanks a lot for guiding.

    on Jun 4 2013 11:00AM Report Abuse MD.MAHVI SIDDIQUI
  4. we need it

    on Nov 17 2011 2:40AM Report Abuse NIGHAT

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping