Grocery Shop | Mehndi Shop | Spice Shop | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Diet articles > Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں

Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں

Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں
Different vibrant colors appeal to our health exactly like they appeal to our eyes. If our eyes cannot live without colors leavening up our life, so can't our health. Learn the tremendous benefits of a colorful diet.
Viewed: 7518
Source:  Syed Nasir Ali
4 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • رنگ برنگی غذا توانائی کے حصول کا یقینی وعدہ

  • اگر آپ کی پلیٹ (plate) میں رنگارنگ غذا رکھی ہو تو پھر اسے نہ کھانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ کھانا کتنا ہی عمدہ بنا ہو، اگر اس کی پیشکش بہتر انداز میں نہیں ہوئی تو ایسا کھانا اپنی کشش کھو دے گا۔ رنگوں کی اس کشش وجاذبیت کا ایک طبی نقطہ ہے۔ جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں، سبزیاں پکاتے ہیں تو صرف ہری یا پھر گوشت شامل کرتے ہیں تو ہانڈی کو سرخی مائل رکھنے پر دھیان دیتے ہیں ماہرین غذائیت اور ڈاکڑوں (Doctors) کا خیال ہے کہ مِلی جُلی سبزیاں پکانا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ اور سدِباب کرسکتا ہے۔ مٹر، ٹماٹر، گاجر، آلو، پالک، بروکلی (broccoli)، گوبھی، چقندر، شملہ مرچ، ہری پیاز، دھنیا، پودینہ یا رنگین گوبھی یہ سب کسی ایک برتن میں کاٹ کے رکھی جائیں تو رنگوں کی بہار آجائے گی۔ قدرت نے ان رنگوں میں غذائیت کے مکمل جوہر پنہا کئے ہیں، بس ذرا غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اب اگر آپ ان سبزیوں کو بھاپ میں تیار کرکے پھلوں کے ٹکڑے شامل کر لیتے ہیں تو یہ سارا معاملہ دو آتشہ ہو جائے گا۔ آپ کی سلاد یا چاٹ کی یہ پلیٹ Phytochemicals  پر مشتمل ہوگی جو براہ راست ہارمونل سسٹم اور اینٹی آکسیڈینٹس (hormonal system and anti-oxidants) کی اضافی خوبیاں لیے ہوئے ہیں۔ یہ نہ تو وٹامنز (vitamins) ہیں اور نہ ہی معدنیات لیکن یہ Plant-based compounds کینسر (cancer) کے خلاف مزاحمتی کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں کینسر (cancer) کے علاج کرنے والے طبی ماہرین ان رنگارنگ سبزیوں اور پھلوں کو باہم ملا کر مریضوں کو (بطور متبادل علاج) استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کے خیال میں یوں تو ہر صحت مند شخص کو اپنی غذا کے پانچ یا چھ حصے کرکے ان پھلوں اور سبزیوں کی مقدر میں اضافہ کرنا چاہیئے اور اگر کینسر (cancer) لاحق ہوتو 400 سے 600 گرام تک روزانہ انہیں کھانا چاہیئے۔ Phytochemicals ذخیرہ شدہ غذاؤں میں دستیاب نہیں ہوتے بلکہ یہ ادھ کچے پھلوں، سبزیوں، مغزیات، بیجوں اور  Legumes میں موجود ہوتا ہے۔ ذیل میں ہم آپ کی پلیٹ (plate) کو ان رنگا رنگ غذاؤں سے بھر رہے ہیں، چونکہ ہمیں آپ کی صحت عزیز ہے۔

  • ہرارنگ

  • اس رنگ کی سبزیوں سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ یعنی بروکولی (broccoli)، پالک، گوبھی، ہری مرچ، ہری پیاز آپ کے کھانوں میں شامل رہتے ہیں۔ اس رنگ میں Glucosinolates ایسا اہم جزو ہے جو کینسر (cancer) کے کیمیائی عناصر کی بیخ کنی یا مدافعت کرتا ہے۔

  • سفید اور ہرا مائل رنگ

  • لہسن، پیاز اور دیگر ایسی سبزیاں جو سفیدی مائل ہوں۔ آپ کے دل، مدافعتی نظام اور کینسر (cancer) کے خلاف محاذ بناتی ہیں۔

  • زردی مائل سبزیاں پیلی سبزیاں

  • ایسی غذائیں جو چمکدار پیلے رنگ پر مشتمل ہوں یا زردی مائل رنگ لیے ہوئے ہوں، مثلاً مکئی کے دانے، زعفران، ہلدی، مٹر،ایووکا دوروزمیری میں ایک مخصوص جزو Zeaxanthin موجود ہے جو آنکھوں کے عضلات اور خلیوں کو نقصانات سے بچاتا ہے اور بینائی کے ساتھ ساتھ کینسر (cancer) کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

  • نارنجی مائل یا زرد سبزیاں اور پھل

  • اس رنگ کے کھانوں میں فلیودنائیڈز کی مقدار قدرے زیادہ پائی جاتی ہے۔ جو ہمارے عصبی نظام، مدافعتی صحت اور آنکھوں کے لیے بہتر ہیں۔ دل کے امراض اور کینسر (cancer) سے بچاؤ کے لیے بھی انہیں کھایا جانا مُفید ہے مثلاً گاجر، خوبانی، آڑو، پپیتا، خربوزہ اس کی بہترین ذرائع ہیں۔ تمام لیمونی پھل، گاجر، آلو، شکرقندی میں وٹامن سی کے علاوہ بیٹا پروٹین (beta protein) پایا جاتا ہے۔، یہ کینسر (cancer) کے پھیلنے سے روکنے والے پھل اور سبزیاں ہیں۔

  • سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں

  • اس رنگ کی غذاؤں سے آپ بخوبی واقفیت رکھتے ہیں کہ سیب سرخ رنگ ہی میں اکثریت کو بھاتا ہے۔ ٹماٹر آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ تربوز، سرخ مرچ وغیرہ بھی عام استعمال کی چیزیں ہیں۔ چنانچہ ان میں موجود ایک مخصوص جزو Lycopene کینسر (cancer) کی روک تھام کرتا ہے۔

  • جامنی اور کانسی سبزیاں اور پھل

  • بلوبیریز (blueberries)، آلوچہ، بینگن یہ دیگر وٹامنز (vitamins) کے ساتھ ساتھ بہت متحرک اینٹی آکسیڈنٹس (anti-oxidants) بھی ہیں۔ جو کینسر (cancer) کے خلیوں کی افزائش کو روکتے ہیں۔

  • Phytochemicals کے خاص الخاص ذرائع

  • ثابت اناج، پھلیوں، سویا بین (soy bean)، مغزیات کے ساتھ رنگ برنگی سلاد کی ضامن بن سکتی ہے۔ اپنی ڈائٹ (diet) میں رنگ بھرنا قطعی مشکل فن نہیں، آپ ان tips سے یقیناً شفا پائیں گے۔

  • ·         ہفتہ بھر میں کبھی کیلا، انگور، خشک رس بھری کے ساتھ دہی اور دلئیے کو ناشتے میں شامل کر لیں۔

  • ·     کوشش کریں کہ گھر پر ہی پھلوں اور سبزیوں کے جوسز (juices) نکال لیں۔ گاجر، مالٹے، سیب اور لیموں کے جوسز (juices) میں پودینہ یا روزمیری (rosemary) شامل کرکے غذائیت بڑھالیں۔ ذائقہ بھی منفرد لگے گا۔

  • ·     اُبلے ہوئے چاول یا آلو کے چپس (chips) کا آرڈر (order) کرنے سے پہلے ایک بار سوچ لیں۔ رنگا رنگ سلاد کے فوائد اور غذائیت ان دونوں سے کہیں زیادہ ہیں تو کیوں نہ سلاد آرڈر (order) کی جائے۔

  • ·     چپس (chips) کے بجائے کھیرا، گاجر یا مکئی کے دانے (پاپ کارن pop corn یا ریت میں بُھنی ہوئی شکل میں) کھالیں۔ اینیمیا (anemia) کی شکایت بھی نہیں رہے گی اور توانائی بھی ملے گی۔

  • ·     کبھی پھل کھانا اچھا نہ لگے تو اسمودھی (smoothie) بنالیں۔ چاہے دودھ یا دہی کے ساتھ اپنا پسندیدہ پھل شامل کرکے مزا بڑھالیں، توانائی حاصل ہو گی۔


  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں" filed under Diet articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Fill Colors in Your Diet اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرئیں

  1. Yasmin, diet plan has been send to your email.

    on Oct 28 2011 1:11PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  2. can u send me diet plan on this address

    on Oct 28 2011 10:30AM Report Abuse YASMIN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping