Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Chefs and Experts articles > Our Ramadan ہمارا رمضان

Our Ramadan ہمارا رمضان

Our Ramadan ہمارا رمضان
Shazia Anwar decided to start this Ramadan with a little surprise for Masala TV channel's viewers. She went on and chitchatted with Masala TV channel's chefs and asked them how do they remember Ramadan of their childhood days and specially their first fast.
Viewed: 6748
Source:  Chefs Interview Masala Food TV Channel
3 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • مصالحہ کے ستاروں کی رمضان المبارک کے حوالے سے یادیں اور باتیں۔

  • رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ ہر شخص اپنے طور پر اس مہینے سے فیض یاب ہو رہا ہے، چاروں طرف نور کی برسات ہے، دسترخوان (dastarkhwan) پر رُونق ہے اور روزے دار بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

  • دوستو! رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنا، زندگی کے یادگار واقعے سے کم نہیں ہوتا، ہم نے سوچا کہ اس رمضان میں مصالحہ کے شیفس (chefs of masala) سے نہ صرف ان کے پہلے روزے کا احوال جانا جائے بلکہ سحر و افطار میں کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں کے علاوہ یہ جانیں کہ وہ اس رمضان میں آپ کے لیے کیا خاص پروگرام مرتب کر رہے ہیں تو پھر آیئے دیکھتے ہیں آپ کے اپنے شیفس (chefs) کیا کہتے ہیں۔

  • شیریں انور (مصالحہ مارننگز) (Shireen Anwar Masala Mornings)

  • مجھے اپنا پہلا روزہ اچھی طرح سے یاد ہے جو میں نے 7 سال کی عمر میں رکھا تھا۔ مجھے روزہ بہت زیادہ لگ رہا تھا اور میں اپنی مما (mother) کو بہت تنگ بھی کررہی تھی، پھر مما (mother) نے مجھ سے کہا کہ اگر تم مجھے تنگ نہیں کروگی اور شام تک روزے کو پورا کرو گی تو میں تمہیں 4 میٹھے پان منگوا کر دوں گی (مجھے میٹھے پان کھانے کا بہت شوق تھا)۔ میٹھے پان کھانے کی خواہش میں، مَیں نے افطاری تک پھر مما (mother) کو تنگ نہیں کیا!

  • آپ رمضان (ramadan) میں دہی، دودھ اور لسّی کا استعمال معمول سے زیادہ کریں۔ روٹی کھائیں یا پراٹھا (paratha)، اس کے ساتھ دہی ضرور کھائیں تو طبیعت بوجھ پن کا شکار نہیں ہوگی۔ جو لوگ تلّی ہوئی اشیاء کھا کر پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ تلّی جانے والی اشیاء کو بیک (bake) کرکے کھائیں۔

  • مَیں پورے رمضان میں اپنے گھر والوں کے لیے جو چیزیں تلّتی ہوں وہ اپنے لیے بیک (bake) کرلیتی ہوں۔ اس کے علاوہ دسترخوان پر پھلوں کی مقدار بڑھائیں اور دہی بڑوں پر پھلوں کی چاٹ (chat) کو ترجیح دیں۔

  • مَیں یہاں اپنے قارئین اور ناظرین دونوں سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ رمضان کے مہینے میں اپنے ملازموں کا خاص خیال رکھیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہو۔ اس سال ہم اپنے دیکھنے والوں تک شربت، چٹنیاں، مختلف طرح کے پراٹھے، ڈائٹ (diet) کرنے والوں کے لیے خصوصی اسنیکس (snacks) اور بہت سی خاص ڈشیں (dishes) پہنچا رہے ہیں۔ اُمید ہے کہ ناظرین ہماری کاوشوں کو سراہیں گے۔

  • طاہر چوہدری (کُوکنگ آن آ بجٹ) (Tahir Chaudhry Cooking On A Budget)

  • مَیں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے اسی وقت سے روزے کی اہمیت کا اندازہ ہے، اسی وجہ سے میں نہایت کم عُمری سے ہی اپنی دادی سے روزے رکھنے کی ضد کیا کرتا تھا۔ دادی شاید میری عمر کا خیال کرتے ہوئے کہتی تھیں کہ آپ دو حصوں میں روزہ رکھا کریں۔ وہ درمیان میں مجھے کھانا کھلا دیتی تھیں۔ میں بہت خوش ہوتا تھا کہ بڑے تو دن میں صرف ایک روزہ رکھتے ہیں اور مَیں دو، اس اعتبار سے عید (eid) کے دن میرے 60 روزے ہوتے۔ جب میں دوسری جماعت میں پہنچا تو مجھے پتا چلا کہ روزے 30 ہوتے ہیں۔ اس کے بعد سے آج تک الحمد اللہ میَں خواہ سفر میں ہی کیوں نہ ہوں روزے نہیں چھوڑتا، البتہ میں نماز کا اتنا پابند نہیں ہوں۔

  • رمضان المبارک میں جتنا ممکن ہو سادہ غذا اختیار کریں۔ لوگ عام طور پر پراٹھے، وغیرہ سے سحری کرتے ہیں اس سے سارا دن بوجھل گزرتا ہے اور پیاس کی شدت بڑھتی ہے۔ بہتر یہ ہے سحری میں انڈہ، سالن اور سادہ روٹی کا استعمال کریں۔ یہ غذا آپ کو پورا دن قوت فراہم کرنے کے لیے کافی ہے، صرف انڈے میں اتنی قوت ہے جو سارا دن آپ کو تروتازہ رکھ سکتا ہے۔ افطار کے وقت تَلی ہوئی (fried) چیزوں کو معمول نہ بنائیں، سالن بنائیں اور کوئی پھل رکھ لیں۔ ہر سال کی طرح سے اِس سال بھی مَیں نے کچھ منفرد سوچتے ہوئے اپنے لوگوں کو اس بات سے آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ دنیا کے تمام مسلم اور غیرمسلم ممالک میں کس طرح سے روزہ رکھا اورکھولا جاتا ہے۔ اسی اعتبار سے میں اس مرتبہ دیس دیس کی سحری اور افطاری کے پکوان (pakwan) بھی پیش کر رہا ہوں۔

  • ردا آفتاب (تڑکا) (Rida Aftab Tarka)

  • مذہبی رُجحان ہونے کی وجہ سے ہمارے ہاں بچے جیسے ہی سمجھ دار ہوتے ہیں ان کو روزے رکھوانا شروع کر دیتے ہیں۔ خواہ کچھ بھی ہو، سحری میں آنکھ کُھلے یا نہ کُھلے، روزہ نہیں چھوڑا جاتا۔ مجھے بھی بہت کم عمری میں روزہ رکھوایا گیا اور اس سلسلے میں پورا اہتمام کیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتے تھے ہم چھپ کر پانی پی لیتے تھے اور شام کے وقت افطاری پر انتہائی معصومیت سے بیٹھے نظر آتے تھے۔

  • رمضان میں سحری و افطاری کے حوالہ سے اگر میں اپنے گھر کا بتاؤں تو ہم سحری میں پراٹھے (parathay) بناتے ہیں، انڈے، وغیرہ بھی بنتے ہیں، تاہم دہی بھی ضرور ساتھ ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں افطاری کا دسترخوان بھی بہت اہتمام سے سجایا جاتا ہے کیوں کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں جو نعمتیں دی ہیں انہیں یہ سوچ کر نہ کھانا غلط ہے کہ ہم موٹے ہو جائیں گے، تاہم اعتدال بہت ضروری ہے۔ رمضان المبارک میں اللہ رب العزت دستر خوان (dastarkhwan) بھر دیتے ہیں، لٰہذا سحری اور افطاری کی بھرپور لذتوں سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ ہم افطار کے بعد تراویح پڑھ کر سو جاتے ہیں اور پھر اُٹھ کر تہجد پڑھتے ہیں اور عبادت کو زیادہ سے زیادہ وقت دیتے ہیں۔ سال گزشتہ کی طرح سے اس رمضان (ramadan) میں بھی ہم نے رمضان کے خصوصی پکوان (special pakwan) اپنے دیکھنے والوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔ ویسے میں رمضان سے 10 دن پہلے سے ہی ایسی ڈشیں (dishes) بنانا شروع کر دیتی ہوں جو رمضان میں شوق سے کھائی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کو پہلے روزے سے ہی لطف اندوز ہونے کا موقع مِل سکے ۔

  • کوکب خواجہ (کوکب ز کوزین) (Kokab Khawaja Kokab's Cuisine)

  • ہمارا گھرانہ کیوں کہ بہت زیادہ مذہبی رجحان کا حامل نہ تھا اس لیے پہلے روزے کے موقع پر کوئی اہتمام تو مجھے یاد نہیں ہے، البتہ یہ یاد ہے کہ میں نے اپنا پہلا روزہ 8 یا 9 سال کی عمر (age) میں رکھا۔

  • دیکھئے میں روزمرہ کھانوں کے حوالے سے بھی لوگوں کو یہی بتاتی ہوں کہ زیادہ تیل اور مرچ مصالحوں کی چیزیں نہ کھائیں اور رمضان المبارک میں بھی روزمرہ کھانوں کو ہی ترجیح دیں۔ میرا خیال ہے کہ واحد میرا گھر ہو گا جہاں رمضان میں افطاری کے وقت دہی بڑے اور پکوڑے (dahi baray and pakoray) نہیں بنتے۔ روزہ رکھنے کا مقصد غریبوں کی بھوک اور پیاس کو محسوس کرنا ہے، تاہم جس طرح ہمارے ہاں افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے وہ افسوس ناک امر ہے۔ یہی دیکھ لیں کہ رمضان میں گھی اور تیل (oil)، میدہ اور چینی روزوں میں 4 گنا زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ لوگ طرح طرح کی غذا کھانے کے لیے روزہ رکھتے ہیں جس سے روزے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ گزشتہ سال ہم نے پورے رمضان میں کھجوروں سے بنے ہوئے پکوانوں پر زور دیا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ اس مرتبہ بھی ہم نے قارئین اور ناظرین کی سحری اور افطاری کو پُر لطف بنانے کے لیے خاص تیاریاں کی ہیں۔

  • زبیدہ طارق (ہانڈی) (Zubaida Tariq Handi)

  • ہماری مذہبی اقدار سے قربت اتنی زیادہ تھی کہ ہر تہوار خاص اہتمام سے منایا جاتا تھا۔ میں نے بہت ہی بچپن میں روزہ رکھا اور اسے گھر والوں نے روایتی احترام کے ساتھ منایا۔ بھوک اور پیاس کی شدت تو تھی لیکن مجھے بہت مزہ آیا۔

  • دیکھئے سحری اور افطاری پر اہتمام پورا ہونا چایئے مگر اس طرح سے کہ آپ کی صحت (health) متاثر نہ ہو۔ سحری کے وقت زیادہ مرغن غذائیں نہ کھائیں۔ جو لوگ پراٹھے، وغیرہ شوق سے کھاتے ہیں وہ ضرور پراٹھے کھائیں مگر دہی بھی ساتھ میں ضرور لیں۔ افطار کے وقت زیادہ تلّی ہوئی چیزیں کھانے سے گریز کریں، پھلوں کی چاٹ (fruit chat)، دہی بڑے اور چھولے کھائیں، اس سے طبیعت بھاری پن کا شکار نہیں ہوگی۔

  • "ہانڈی handi" میں کیوں کہ ہم آپ کو روایتوں کی لذت فراہم کرتے ہیں اس اعتبار سے ہم پورے رمضان ہی کچھ نہ کچھ روایتی ڈشیں بنا رہے ہیں، ایسے پکوان (pakwan) جو آپ کے دسترخوان (dastarkhwan) کو سجا کر بابرکت بنا دیں۔

  • ذاکر حسین (دعوت) (Zakir Hussain Dawat)

  • بات بہت پرانی سہی لیکن مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنا پہلا روزہ 8 سال کی عمر میں رکھا اور وہ سارا دن میں نے مما کی گود میں سر رکھ کر گزارا۔ آپ نے پوچھا ہے کہ سحری اور افطاری کو بھر پور اور صحت مند کیسے بنایا جائے تو اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ سحری ہو یا افطاری انہیں ہلکا رکھنے کی کوشش کریں، جو کچھ بھی بنائیں اس میں مصالحہ اور تیل (masala and oil) کم ہونا چاہئے تاکہ طبیعت میں گرانی پیدا نہ ہو۔ رمضان میں اپنی خوراک میں ریشہ دار خوراک اور پروٹین (protein) کی مقدار بڑھا دیں۔ یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ روزہ رکھنے سے کمزوری پیدا ہوتی ہے، روزہ رکھیں، غذائیت سے بھر پور سحری کریں جس میں دودھ کی اشیاء ضرور شامل ہوں اور افطاری میں تلّی ہوئی اشیاء پر کم توجہ دیں تو آپ کا رمضان (ramadan) چٹکیوں میں بغیر کسی بوجھل پن کے گزر جائیں گا۔

  • ہم نے "دعوت dawat" کے ناظرین کے لیے بہت ساری چیزیں اپنے مینو (menu) میں شامل کی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ روایتی لذت کے ساتھ منفرد ذائقے بھی اس رمضان آپ کے دسترخوان (ramadan) تک پہنچائیں۔

  • عدیل خان (مارننگ شیف) (Adeel Khan Morning Chef)

  • مجھے اپنا پہلا روزہ اس لیے بھی بہت اچھی طرح سے یاد ہے کہ میں نے پہلا روزہ بہت تاخیر سے، یعنی 14 سال کی عمر میں رکھا تھا۔ یہ جون، جولائی کے مہینوں کی بات ہے، سخت گرمی کے دن تھے اور روزہ رکھ کر مَیں گرمی اور پیاس کی شدت سے نڈھال تھا۔ عصر کی نماز پڑھنے کے بعد میں سو گیا، پھر نہ جانے کیا ہوا کہ میں اچانک خود بخود ہی اذان دیتے ہوئے اُٹھ بیٹھا، سامنے دیکھا تو سب گھر والے بیٹھے ہوئے میری اس حرکت پر ہنس رہے تھے۔

  • ہمارے ہاں بعض لوگ سحری میں کچھ اس طرح سے کھاتے ہیں جیسے وہ سارا دن کا کھانا ایک ساتھ ہی کھا جائیں گے جب کہ سحری میں معمول کے مطابق وہ کھائیں جو آپ صبح ناشتے (breakfast) کے وقت کھاتے ہیں یعنی روٹی کھائیں، البتہ پیڑوں میں گھی لگالیں۔ لسّی، دودھ اور پھل کھالیں، یہ چیزیں انسان کو تازہ دَم (fresh) رکھتی ہیں۔ روزہ کھول کر افطار کرلیں اور پھر کھانا کھا لیں۔

  • جیسا کہ آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے کہ ہم نے اس بار "مارننگ شیف morning chef" کا رمضان مینو (ramadan menu) کچھ مختلف مرتب کرتے ہوئے ایسی چیزیں شامل کی ہیں جس کو کھانے میں مزہ آتا ہے، یقیناً ناظرین ہمارے پروگرام سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔

More related articles to Our Ramadan ہمارا رمضان:

  • Thanks for reading our artilcle about "Our Ramadan ہمارا رمضان" filed under Chefs and Experts articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Our Ramadan ہمارا رمضان

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping