غسل خانہ کی صفائی
· غسل خانہ کے ٹائلز چمکانے ہوں تو ایک بوتل لکوڈ واشنگ پاؤڈر اور ایک پیالی بیکنگ سوڈا ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں جب انڈے کی سفیدی کی طرح جھاگ بن جائیں تو اسفنج کے ذریعے ٹائلز پر لگا دیں۔ آدھے گھنٹے بعد ایک بالٹی گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر تنکوں والی جھاڑو کی مدد سے دھوئیں۔
· غسل خانے کے فرش کے ٹائل اگر پرانے اور بے رنگ ہو گئے ہوں تو انہیں ایک حصہ امونیا اور چار حصے پانی ملا کر رگڑیں اور پھر کپڑے سے خشک کرلیں۔
· غسل خانے کے ٹائل پر سے صابن کے دھبے صاف کرنے کے لیے ایک حصہ سرکہ میں چار حصے پانی ملا کر رگڑیں اس کے بعد دھو کر خشک کرلیں۔
· امونیا سے صفائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں ربڑ کے دستانے پہننا ضروری ہیں۔ کھڑکیاں دروازے بھی کھلے رکھئے۔
· غسل خانے کی ٹائلز کے بیچ کی سفید سمینٹ اگر کالی ہو جائے تو ٹائپ رائٹر ایریزر سے صاف کی جا سکتی ہے یا تین، چار پیالی کلورین بلیچ ایک گیلن پانی میں ملا کر اسفنج یا ٹوتھ برش سے سیمنٹ کو صاف کریں۔
· غسل خانے میں لگی شیشے کی دیواریں اگر صابن کے نشان اور پانی سے دھندلی ہو جائیں تو ہفتہ میں ایک دفعہ سفید سرکہ سے صاف کرلیا کریں ہمیشہ شیشہ چمکتا رہے گا۔
· غسل خانے کے آئینے کو صاف کرنے کے لیے ہیرا سپرے کرکے اخبار سے صاف کر دیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.