مرغی روسٹ کرنے کے لیے باندھنا
روسٹ کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی مرغی کو بھریں کیونکہ اس سے تازگی برقرار رہتی ہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع نہیں ملتا۔ صرف مرغی کے تین چوتھائی حصے کو بھریں کیونکہ اس کے اندر کا مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے اگر پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔ اب اس کے سینے کو لوہے کی چھوٹی پن نما سیخوں سے سی کر بند کر دیں۔ مرغی کی ٹانگوں کو مرغی کے ساتھ کس کر باندھ دیں۔ اس کے بعد پروں کو پیچھے موڑتے ہوئے باندھ دیں۔ مرغی روسٹ کے لیے تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.