Grocery Shop | Mehndi Shop | Spice Shop | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Diet articles > Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے

Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے

Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے
If you follow chocolate diet plan then you can reduce seven pound weight within two weeks. It might be considered a sinful pleasure, but the fact is that chocolates help lose weight and improve health. Get the chocolate weight loss diet plan from this article.
Viewed: 13390
Source:  Sallyann Voak
13 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • چاکلیٹ ڈائٹ پلان (chocolate diet plan) پر عمل کرکے آپ دو ہفتوں میں سات پونڈ (pound) تک وزن کم کر سکتے ہیں۔ چاکلیٹ ڈائٹ پلان پیش کرنے والے برطانوی مصنف اور ایڈیٹر سیلی این ووک (Sallyann Voak) کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ پر عمل کرکے آپ دو ہفتوں میں سات پونڈ وزن کم کر سکتے ہیں۔ ووک کا ماننا ہے کہ چاکلیٹ کے شائقین کی چھ اقسام ہیں، چھپ کر چاکلیٹ کھانے والے، جذباتی لگاؤ کے متبادل کے طور پر چاکلیٹ استعمال کرنے والے، تھکن یا ذہنی دباؤ کے وقت چاکلیٹ کھانے والے، میٹھے کے شائقین، روزانہ کے حراروں کی مطلوبہ مقدار کے حصول کے لیے چاکلیٹ کا سہارا لینے والے اور وہ لوگ جو سائیکلنگ کے دوران شوقیہ چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ووک کا دعوٰی ہے کہ چاکلیٹ ڈائٹ مذکورہ افراد کو ایک پلان کے تحت پابند کرکے موٹاپے سے نجات دلانے کا باعث بنتی ہے۔ چاکلیٹ ڈائٹ بنیادی طور پر کم چکنائی اور کم حراروں والی خوراک ہے جس میں تھوڑی مقدار میں چاکلیٹ کھانے کی اجازت ہوتی ہے۔

  • چاکلیٹ ڈائٹ ایک پُرکشش ڈائٹ ہے کیونکہ اس میں چاکلیٹ کے علاوہ پاستہ اور پاپ کارن (pasta and pop corn) بھی شامل ہیں۔ اس ڈائٹ پلان کے تحت کم حراروں والی سبزیاں مثلاً بروکلی، کھمبی، مرچ اور ٹماٹر محدود مقدار میں تجویز کی جاتی ہیں۔ ڈائٹ پلان اختیار کرنے والوں کو بغیر چکنائی والے دودھ اور جڑی بوٹیوں والی چائے پینے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے جب کہ مختلف غذائی سپلیمنٹ لینے کی اجازت ہے۔

  • چاکلیٹ ڈائٹ پلان کیا ہے؟

  • چاکلیٹ ڈائٹ ایک زیادہ حرارے والی ڈائٹ ہے جسے متوازن رکھنے کے لیے دوسری خوراک میں ردوبدل کرنا ہو گا۔ اس کے لیے اپنی روزمرہ کی خوراک میں حراروں کی مقدار میں کمی ضروری ہے۔ اس ڈائٹ پلان کے تحت پہلے ہفتے میں بارہ سو حرارے روزانہ جب کہ دوسرے ہفتے میں ایک ہزار حرارے روزانہ لینے کی اجازت ہے، جب کہ ڈائٹ ورزش کے سلسلے کو جاری رکھنے کی سفارش کرتی ہے۔ ڈائٹ پلان کے دوران زیادہ چاکلیٹ کا استعمال آپ کی ڈائٹ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔

  • چاکلیٹ ڈائٹ پلان میں روزانہ ایک ہی طرح کی کم چکنائی والی خوراک کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس میں مختلف طرح کے کم چکنائی والے پاستہ ساس (pasta sauce) اور پھلوں کو شامل کیا جاتا ہے، ہر خوراک کے ہمراہ ایک ٹکڑا چاکلیٹ یا پھر دن بھر میں ایک چھوٹی چاکلیٹ کھائی جاسکتی ہے۔

  • چاکلیٹ ڈائٹ کا مجوزہ پلان

  • صبح کا ناشتہ

  • ایک کھانے کا چمچ شہد ملا ہوا گرم پانی کا بھرا ہوا گلاس، مِلے جُلے تازہ پھلوں کی پلیٹ اور دلیہ مِلا کم چکنائی کے دودھ۔

  • صبح کے اسنیک

  • لیموں کا پانی اور مِلے جُلے پھل، پاپ کارن، سبزی کا سلاد جس میں ڈریسنگ یا تو بہت کم ہو یا پھر نہ ہو۔

  • شام کے اسنیک

  • آگ پر بُھنی ہوئی سبزیاں، بغیر چکنائی والا دودھ اور پھلوں کی سلاد، پاپ کارن اور 28 گرام چاکلیٹ۔

  • رات کا کھانا

  • گندم کا پاستا یا نوڈلز، ہری سبزیوں، ٹماٹر اور لہسن کی ساس والا سلاد اور آٹھ گلاس شفاف پانی۔

  • پرہیز

  • چاکلیٹ ڈائٹ کے تحت مصنوعی مشروبات، کافی، سرخ گوشت، تلی ہوئی کھانے کی اشیاء جنک فوڈ (jung food)، مکھن والے بسکٹ، تیل اور تیل والی کھانے کی اشیاء، چکنائی والے دودھ کی مصنوعات، مٹھائیاں، نمکین غذا، چینی اور زیادہ حراروں والی اشیاء مثلاً ٹافیاں، ویفرز (wafers) اور بسکٹس نہیں کھائے جاسکتے۔

  • چاکلیٹ ڈائٹ کی خامیاں

  • بہت سے محققین چاکلیٹ ڈائٹ پر اتفاق نہیں کرتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چاکلیٹ ڈائٹ میں اضافی صحت مند مواد تھیو برومین اور فلیونول شامل ہے اور یہ موڈ کو اچھا کرنے کے محرک کے طور پر استعمال ہوتی ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ سبزیوں سے بے شمار فلیونول حاصل کئے جاسکتے ہیں جس سے وزن بڑھنے کا ڈر بھی نہیں ہو گا۔


  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے:

  • Thanks for reading our artilcle about "Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے" filed under Diet articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Lose Weight With Chocolate چاکلیٹ وزن کم بھی کر سکتی ہے

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping