Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Everyday Cooking articles > Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ

Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ

Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ
Read this article and learn how you can make Homemade Mozzarella Cheese. Top your meal with delicious cheese.
Viewed: 9101
Source:  Amber Saleem
3 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • اشیاء

  • (ٹاٹری ڈیڑھ کھانے کا چمچ (آدھا کپ ٹھنڈے پانی میں مکس

  • پاسچرائزڈ دودھ ایک گیلن

  • (لیکوڈ ریننٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (ایک چوتھائی کپ ٹھنڈے پانی میں مکس

  • طریقہ

  • ایک سٹین لیس سٹیل کے برتن میں دودھ ڈال کر پچپن ڈگری تک گرم کریں۔ پھر چمچ ہلاتے ہوئے ٹاٹری ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

  • چمچ ہلاتے ہوئے دودھ کو نوے ڈگری تک گرم کریں۔اِس کے بعد دودھ کو چولہے سے ہٹا دیں اور مسلسل ہلاتے ہوئے اِس میں ریننٹ شامل کرکے آدھا منٹ تک مکس کریں۔ برتن کو ڈھانپ دیں اور پانچ منٹ تک اِسی طرح پڑا رہنے دیں۔

  • اب پنیر کسٹرڈ کی طرح جم جائے گا اور جب آپ اِس کو چُھر ی کی مدد سے الگ کریں گے تو پنیر ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ (اگر آمیزہ پتلا ہو تو اِس کو کچھ دیر مزید پڑا رہنے دیں یہاں تک کہ وہ کسٹرڈکی طرح گاڑھا ہو جائے)۔

  • اِس کو دوبارہ چولہے پر رکھ دیں اور مسلسل ہلاتے ہوئے ایک سو پانچ ڈگری تک گرم کریں۔ اِس کے بعد دودھ کو چولہے سے ہٹا دیں اور پانچ منٹ تک چمچ ہلاتے رہیں۔

  • اب پھٹے ہوئے دودھ سے پنیر کو نکال کر مائکروویو پروف باؤل میں ڈال دیں۔ پنیر کو دونوں ہاتھوں کی مدد سے دبائیں تاکہ اِس میں سے پانی نکل جائے۔

  • پنیر کو ایک منٹ تک مائکروویو میں رکھیں پھر اِس میں سے زائد پانی نکال کر اِس کو گوندھ لیں۔ (گوندھنے کےلئے ربڑ کے دستانے استعمال کریں)۔

  • اب پنیر کو پینتیس منٹ تک مائکروویو کریں پھر اِس میں نمک ڈال کر اِس کو گوندھیں، اب اِس کو دوبارہ مائکروویو میں رکھیں۔

  • پنیر کو جلدی جلدی گوندھیں یہاں تک کہ وہ الاسٹک کی طرح ہو جائے۔ جب پنیر الاسٹک کی طرح ہو جائے تو اِس کا مطلب پنیر تیار ہے۔ اگر پنیر ٹوٹ رہی ہو تو اِس کو مزید کچھ دیر مائکروویو کرکے گوندھ لیں۔

  • جب پنیر میں چمک آ جائے اور وہ ہموار ہو جائے تو اِس کے چھوٹے بال بنا لیں یا بلاک بنا لیں۔ پنیر کچھ دیر کےلئے برف ملے ٹھنڈے پانی میں رکھیں تاکہ اِس کا درجہ حرارت کم ہو جائے ۔ آپ پنیر کو فریزر میں مخفوظ کر سکتے ہیں۔

More related articles to Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ" filed under Everyday Cooking articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Homemade Mozzarella Cheese گھر میں موزریلا چیز بنانے کا طریقہ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping