Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں

Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں

Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں
Dried fruits are sweet, chewy and delicious. Nuts and dried fruit are extremely nutricious and healthy. They provides many healthy vitamins and minerals. Here are interesting fruit facts in this article.
Viewed: 6588
Source:  Abrar Ali
1 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • میوے کھائیں، صحت بنائیں

  • موسم سرما میں ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن سے جسم میں زیادہ حرارت پیدا ہو اور اس کے ساتھ مطلوب نمکیات اور حیاتین بھی حاصل ہوتے رہیں۔ نمکیات اور حیاتین حاصل کرنے کے لئے دالیں، سبزیاں، گوشت اور انڈہ وغیرہ تو روزمّرہ کی غذائیں ہیں لیکن جسم کو اضافی حرارت اور توانائی پہنچانے کے لئے قدرت نے خاص طور پر خشک میوے پیدا کئے ہیں جن میں ہر قسم کی غذائی افادیت موجود ہوتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میووں میں اگرچہ تیل وافر مقدار میں ہوتا ہے لیکن یہ تیل جسم میں چربی (fat) پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کو ٹھوس بناتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں ریشے دار اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کو صاف کرنے کے ساتھ قبض کے خاتمے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  • اخروٹ (Walnuts)

  • اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔ اس کی بھُنی ہوئی گری سردی کی کھانسی (cough) میں خاص طور پر مُفید ہے۔ اِس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوتا ہے۔ اخروٹ کو اعتدال میں کھانا چاہئے۔ اس کے زیادہ استعمال سے مُنہ میں چھالے اور حلق میں خراش ہو جاتی ہے۔

  • بادام (Almonds)

  • بادام قوتِ حافظہ، دماغ اور بینائی کے لئے بےحد مُفید ہے۔ اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ روغن (oil) اور نشاستہ موجود ہوتا ہے۔ یہ اعصاب کو طاقتور کرتا ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔

  • تِل (Til)

  • موسم سرما میں بچوں کے مثانے کمزور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر بِستر پر پیشاب کردیتے ہیں۔ اس شکایت سے نجات کے لئے تِل کے لڈو بہترین غذا اور دوا ہیں۔

  • چلغوزے (Pine Nuts)

  • چلغوزے گُردے، مثانے اور جگر (liver) کو طاقت دیتے ہیں۔ اِس کے کھانے سے جسم میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔

  • کِشمش (Raisins)

  • کِشمش دراصل خُشک کئے ہوئے انگور ہوتے ہیں۔ چھوٹے انگوروں کو خشک کرکے کِشمش جب کہ بڑے انگوروں کو خُشک کرکے منقٰی تیار کیا جاتا ہے۔ کِشمش اور منقٰی قبض کا بہترین علاج اور طاقت بخش میوہ ہیں۔

  • مُونگ پھلی (Peanuts)

  • مُونگ پھلی ایک نہایت سستا مگر لذیذ میوہ ہے۔ اس میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن آپ خواہ کتنی بھی مُونگ پھلی کھالیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔ اسے خالی پیٹ نہ کھائیں ورنہ بھوک ختم ہو جائے گی۔

  • سرما کا موسم صحت بحال کرنے اور جسم کو طاقتور بنانے کا موسم ہے۔ میوے جسم کو حرارت اور توانائی فراہم کرتے ہیں تاہم انہیں اعتدال میں استعمال کرنا چاہئے۔ سبزیاں، دالیں، وغیرہ اپنی خوراک میں شامل رکھیں، اس کے ساتھ ساتھ حرارت اور توانائی کے لئے میوے ضرور کھائیں۔

More related articles to Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Eat Dry Fruits For Health میوے کھائیں، صحت بنائیں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping