Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Restaurant Reviews articles > Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ

Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ

Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ
Gourmet has set up a family restaurant chain and this is good place for family. They serve a nice variety and amazing foods. Visit gourmet restaurant and get serving of best economical dinner.
Viewed: 4347
Source:  Anum Zara
5 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • گورمے فیملی ریسٹورنٹ

  •  

  • کسی ریسٹورنٹ کو محسور کْن اور ہر دل عزیز تاثر دینے کیلئے کیا باتیں ضروری ہیں جو خوش خوراک افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ مزیدار اور چٹخارے والا کھانا، پْرسکون ماحول جو اعصاب کو سکون دئے، آنکھوں کو بھلی لگنے والی سجاؤٹ، مہذب سٹاف جو آنے والے ہر مہمان کو خاص سمھجتے ہوئے خیر مقدمی مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید کہے چاہے آپ آئس کریم کھانے یا جوس ہی پینے آئے ہوں۔ جہاں کھانے پینے میں روز بروز جدت پیدا ہو رہی ہے وہیں لوگ معیار اور ذائقہ کے ساتھ ماحول کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔ غیر روایتی لیکن پْر تعیش سجاؤٹ سے مزین گورمے فیملی ریسٹورنٹ، ریسٹورنٹ انڈسٹری میں ایک اچھا اصافہ ہے جو ان تمام خوبیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے دو منزلہ ریسٹورنٹ انٹیریر میں سب سے متا ثر کن بات ہالز میں پڑے ہوئے بے شمار پودے ہیں جو فرخت بخش احساس دلاتے ہوئے کھانے کے لطف کو دوبالا کرتے ہیں۔

  •  

  •  گورمے فیملی ریسٹورنٹ کی اس وقت لاہور میں تین شاخیں ہیں اور ان تینوں میں آپ جہاں بھی جائیں گے وہاں پر رش ہونے کے باوجود جگہ مل جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ چھ سے آٹھ بجے کے دوران جائیں تو رش کم ہوتا ہے۔ ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی ایک اشتہا انگیز خوشبو آپ کا استقبال کرتی ہے جو بھوک کو چمکاتی ہے۔ ہال میں ایک نمائندہ میز تک آپ کی رہنمائی کرتا ہے اور بغیر انتظار اْسی وقت مینیو بْک آرڈر کیلئے دئے دی جاتی ہے۔ آپ کو یہاں پر ایپیٹائزر سے ڈئزرٹ تک دیسی، کانٹینینٹل ،چائنیز، تھائی ، باربی کیو اور سی فوڈ کھانوں کی بہترین ورائٹی ملے گی جس میں فش کریکرز، تھائی سوپ، چکن چلی ڈرائی، بلیک پیپر چکن، گارلک پران، چکن ڈرم اسٹک،ا سٹفڈ چکن بریسٹ ود پائن ایپل ساس، فرائڈ فش فنگر ود فرنچ فرائز، ریڈ چکن بوٹی اور ہول چکن باربی کیو اپنے ذائقہ کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہیں ۔کھانے سے پہلے منہ کا ذائقہ بڑھانے کیلئے سلاد بار ہے جہاں سے آپ باؤل یا پلیٹ اپنی مرضی سے سلاد کے مختلف ذائقوں سے بھر سکتے ہیں۔ آپ سلاد کا آرڈر بھی دئے سکتے ہیں جس میں چکن ایپل اینڈ پائن ایپل سلاد، کچومر سلاد آپ کے کھانوں کی رونق بڑھانے کیلئے بہترین ہیں۔

  •  

  • اس کے علاوہ بچوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے اْن کا مینو الگ ہے جس میں جونئیر برگر، جونئیر نگٹس، جونئیر سینڈوچ اور جونئیر ڈرم اسٹک شامل ہے ۔

  •  

  • آرڈر کرنے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد بھاپ اْڑاتا ہوا کھانا کچن سے آپ کی میز تک پہنچ جاتا ہے ۔ روٹی، نان اور پراٹھا رومال میں لپیٹ کے خوبصورت باسکٹ میں پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر طرح کی ہانڈی کو مٹی کی ہانڈی میں لکڑی کے چمچ کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔ جس میں گورمے بادامی ہانڈی، گورمے سپیشل ہانڈی، چکن اچاری ہانڈی، گورمے سپیشل مٹن ہانڈی، دال ماش ہانڈی اور برین مصالحہ ہانڈی کے منفرد ذائقے ہیں۔

  •  

  • اگر مشروبات کی بات کی جائے تو ٹھنڈے اور گرم دونوں طرح کے مشروبات کا آپ آرڈر کر سکتے ہیں اور ان میں بلیک ٹی ،سبز چائے، کافی، سیزنگ جوس، پینا کولاڈا، پنک لیڈی ، کولڈ کافی ود آئس کریم اور آئس کریم فالودہ کی ورائٹی ہے۔

  •  

  • کھانے کے بعد میٹھا سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور اگر یہ ڈیزرٹ ذرا ہٹ کے ہوں تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کے ڈیزرٹ روایتی ڈیزرٹ سے ہٹ کے ہیں جن میں ایپل پائی کو آئس کریم اور والنٹ ٹارٹ کو کریم کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔

  •  

  • بچے ہوں یا بڑے آئس کریم سب کی پسندیدہ ہے اس فیملی ریسٹورنٹ میں گورمے کی اپنی بنی ہوئی ملک آئس کریم سرو کی جاتی ہے۔ اس میں پستہ، پیرالائن، پیچ مالبا، اسٹرابری اور چاکلیٹ فلیور کی مانگ زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ مختلف شیک بھی آئس کریم کے ساتھ ڈئے جاتے ہیں جو ہر سیزن میں ٹھنڈک بھرا احساس دلاتے ہیں۔

  • فیملی ریسٹورنٹ کے طور پر یہاں بڑوں سے لیکر بچوں تک سب کی سہولت کا خیال قابل تحسین انداز میں رکھا جاتا ہے عام طور پر ریسٹورنٹس میں چھوٹے بچوں کیلئے بے بی چیئر فراہم کی جاتی ہے جبکہ گورمے فیملی ریسٹورنٹ میں شیر خوار بچوں کیلئے بے بی کاٹ بھی ہیں جن میں مائیں بچوں کو لیٹا کے کھانے سے انصاف آ رام سے کر سکتی ہیں۔ ہر پانچ، سات منٹ بعد ویٹر میز پر آ کے معلومات لیتے ہیں کہ مزید کچھ چاہیے؟ اور کھانے کے اختتام پر کھانے، ماحول اور سروس کے بارے میں نوٹ پیڈ پر آپ کے تاثرات نوٹ کئے جاتے ہیں۔

  •  

  • گورمے فیملی ریسٹورنٹ کی ایک اور قابل ستائش بات بچے ہوئے کھانے کی بہترین پیکنگ ہے اگر کوئی ہانڈی بچی ہے تو وہ آپ کو ہانڈی میں ہی ساتھ دئے دیتے ہیں اور باقی کھانے بھی پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک کرکے دئے جاتے ہیں۔

  •  

  • یہاں پر زیادہ تر ڈشز کی قیمت 300-500 کے درمیان میں ہے کم خرچ بالا نشین کا مخاورہ یہاں پر سچ نظر آتا ہے کیونکہ کم قیمت میں اتنا لذیذ کھانا کسی اور ریسٹورنٹ کا نہیں ہے۔ اس ویک اینڈ کا لطف دوبالا کریں گورمے فیملی ریسٹورنٹ کے کم خرچ اور مزیدار کھانوں کے سنگ۔

  •  

  • گورمے ریسٹورنٹ کے ایڈریس

  • ۔ بلاک فیصل ٹاؤن لاہور D

  • جی۔ٹی روڈ بلمقابل پاکستان منٹ لاہور 311/A

  • کمرشل ڈی ایچ اے لاہور کینٹ 12-Z

More related articles to Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ" filed under Restaurant Reviews articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Gourmet Family Restaurant گورمے فیملی ریسٹورنٹ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping