Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Food Fact articles > Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ

Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ

Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ
Falooda or Faluda is a popular South Asian cold and sweet beverage that is prepared with combination of many ingredients. Kasuri Falooda is a famous falooda in Pakistan. This is considered the best source of vitamin D. Learn in this article how you can make it at home easily.
Viewed: 32009
Source:  Amber Saleem
29 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • فالودہ ایک مشہور و معروف روایتی ٹھنڈا مشروب ہے جو بنیادی طور پر ایرانی مشروب سے مماثلت رکھتا ہے۔ یہ مغلیہ دور میں برصغیر میں متعارف ہوا تھا۔ پاکستان میں قصوری فالودہ سرو کیا جاتا ہے لیکن گزرتے وقت کےساتھ اس میں جدت آگئی ہے اور اب اسے دوسری جگہوں پر جیلی، پھلوں، آئس کریم کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ بچے خاص طور پر اسے بہت کرتے ہیں عام طور پر یہ سارا سال ہی کھایا جاتا ہے لیکن موسم گرما میں لوگ اسے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو ٹھنڈک اور فرحت کا احساس دیتا ہے۔

  • فالودہ غذائی اعتبار سے بھی بہترین ہے کیونکہ دودھ، وٹامن ڈی کا ذریعہ ہے اور اگر اس میں تخم بالنگا شامل کرلیا جائے تو یہ مزید فائدہ مند ہو جاتا ہے جو جسمانی گرمی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

  • بظاہر فالودہ گھر میں تیار کرنا مشکل لگتا ہے پر ایسا نہیں ہے اس کی تیاری وقت طلب ضرور ہے لیکن آخر میں ملنے والی تعریف ساری تھکن کا خاتمہ کر دے گی۔

  • اس کو بنانے کے لیے کسی خاص سامان کی ضرورت نہیں ہے صرف آپ کو فالودہ کی سویاں بنانے والی مشین لانی پڑے گی جو ڈھائی سو سے تین سو کے درمیان مل جاتی ہے۔ ذیل میں فالودہ بنانے کی تراکیب دی گئی ہیں جن سے آپ کو فالودہ بنانے میں بالکل مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ایک بار گھر میں بنائیں اور پھر دیکھئے کیسے سب دیوانے ہو کر آپ سے ترکیب پوچھتے ہیں۔ مگر آزمائش شرط ہے۔

  • قصوری فالودہ

  • قلفی بنانے کے لیے اجزاء:
    دودھ۔ دو لیٹر
    کھویا دو سو پچاس گرام
    چینی ایک پیالی
    پسی ہوئی الائچی ایک چٹکی
    عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
    پستہ چار کھانے کے چمچ (چوپ)
    بادام چار کھانے کے چمچ (چوپ)

  • ترکیب:
    دودھ کو اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے اور تھوڑا سا اس کا رنگ بدل جائے۔
    اب اس میں چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ چینی حل ہو جائے۔
    اس میں پسی ہوئی الائچی، عرق گلاب، پستہ اور بادام ڈال کر آمیزہ ٹھنڈا کر لیں اور سانچوں میں بھر کے فریز کرلیں۔

  • ربڑی بنانے کے لیے اجزاء:
    دودھ تین کلو
    الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کیوڑہ دو کھانے کے چمچ
    چینی دو پیالی

    ترکیب:
    ربڑی ایک خاص کڑاہی میں بنائی جاتی ہے جس کا پنیدہ سیدھا ہوتا ہے اسی قسم کی کڑاہی میں جلیبیاں بھی بناتے ہیں اسے عام طور برتنی کہا جاتا ہے۔
    ایک کلو دودھ کو تئی میں اس طرح پکائیں کہ دودھ کے بلبلے بہ بنیں بس ہلکا ہلکا پکے، دودھ پکنے سے اوپر جو تہہ آئے اسے چپٹے چمچ سے کڑاہی میں ایک طرف کرتے جائیں۔
    دودھ کے اوپر بننے والی تہہ جب کڑاہی میں ایک طرف کر دیں تو تھوڑا سا مزید دودھ کڑاہی میں ڈالیں۔
    جب سارا دودھ کڑاہی میں ڈال دیں اور سائیڈ پر کافی گاڑھی تہہ بن جائے تو دودھ میں کیوڑہ، الائچی، پاؤڈر اور چینی شامل کرکے دودھ کو پکائیں۔
    چینی دودھ میں حل ہو جائے تو دودھ بالائی کی تہیں اس کے اوپر ڈالتے ہوئے مکس کریں یہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو کر ربڑی بن جائیگا اس ربڑی کو پلیٹ میں نکالیں۔

  • سویاں بنانے کے لیے اجزاء:
    چینی ایک پیالی
    کارن فلاریا ارادوٹ ایک پیالی
    پانی تین پیالیاں

  • ترکیب:
    ایک پیالی پانی میں چینی مکس کرکے پکائیں، جب چینی حل ہو جائے تو باقی دو پیالی پانی میں کارن فلاریا ارادوٹ مکس کر لیں اور اسے چینی والے پانی میں شامل کرکے دس سے بارہ منٹ پکائیں یہ لئی کی طرح بن جائے گا۔
    پیالے میں ٹھنڈا برف والا پانی لیں۔ گرم گرم کارن فلار کے آمیزے کو سویاں بنانے والی مشین میں ڈال کے سویاں بناتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں۔

  • شیرہ بنانے کے لیے اجزاء:
    پانی ڈیڑھ لیٹر
    زرد رنگ ایک چٹکی
    چینی ایک سو پچاس گرام
    عرق گلاب دو چائے کے چمچ

  • ترکیب:
    پانی میں چینی، عرق گلاب اور زرد رنگ شامل کرکے پکائیں کہ تھوڑا گاڑھا سا شیرہ بن جائے۔ 

  • سرونگ:
    آپ سارے اجزاء کو الگ الگ بھی سرو کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو پیالے میں ربڑی ڈالیں اس کے اوپر سویاں، شیرہ اور سب سے اوپر قلفی رکھ کے سرو کریں۔

  • فالودہ شیک

  •  
    اجزاء:
    فالودے کی سویاں ایک پیالی
    دودھ ایک گلاس
    برف ایک پیالی
    پائن ایپل ایک پیالی
    آئسکریم دو کپ
    چینی کاشیرہ آدھی پیالی
    سبز جیلی آدھا پیکٹ
    سرخ جیلی آدھا پیکٹ
    کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
    تخم بالنگا ایک چائے کا چمچ
    لال شربت دو کھانے کے چمچ
    بادام، پستہ دو کھانے کے چمچ

  • ترکیب:
    ڈبے پر لکھے ہوئے طریقہ کار کے مطابق جیلی تیار کرکے اس کے کیوب بنالیں۔
    بلینڈر میں دودھ، سرخ شربت، کیوڑہ اور برف ڈال کر شیک بنالیں۔
    بڑے سائز کے گلاس میں سویاں پھر دودھ ڈالیں اس کے بعد دونوں طرح کی جیلی، تخم بالنگا، شیرہ، بادام، پستہ، پائن ایپل اور آخر میں آئسکریم  ڈال کر سرو کریں۔

  • اسپیشل فالودہ

  • اجزاء:
    گاڑھا دودھ آدھا کلو
    سویاں ایک پیالی
    ونیلا آئس کریم دو پیالی
    سبز جیلی ایک عدد
    تخم بالنگا دو کھانے کے چمچ
    سیب اور کیلے دو کپ (کیوبز)
    پستہ، بادام حسب ضرورت
    چاکلیٹ ویفر حسب ضرورت

  • ترکیب:
    ڈبے پر لکھے ہوئے طریقہ، کار کے مطابق جیلی تیار کرکے اور اس کی کیوبز کر لیں۔
    دو کھانے کے چمچ ریڈ سیرپ گلاس میں ڈالیں، پھر سویاں شامل کرکے برف ڈال دیں۔ اب آدھی پیالی گاڑھا دودھ ڈال کر آئس کریم سیب اور کیلا شامل کریں۔
    اس کے بعد سبز جیلی ڈالیں، بالنگا پھر دودھ اور آئس کریم، ریڈ سیرپ، پستہ، بادام اور آخر میں چاکلیٹ ویفر شامل کرکے سرو کریں۔

More related articles to Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ" filed under Food Fact articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Falooda Sweet ٹھنڈا میٹھا، فرحت دیتا فالودہ

  1. Dear Humera, your requested recipe has been send on your provided email address.

    on Jul 6 2015 4:01PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  2. Can i have this recipe in English please.

    on Jul 2 2015 2:11PM Report Abuse HUMERA
  3. Can I please have the English recipe as well. Thank you.

    on Mar 22 2015 6:17AM Report Abuse CHRISTINA MARQUEZ
  4. Edda, English version of these recipes have send on your provided email address.

    on Apr 12 2014 6:47AM Report Abuse KHANAPAKANA SUPPORT TEAM
  5. Please email me the english version of this recipe. Thank you

    on Apr 11 2014 5:06PM Report Abuse EDDA
  6. Please send me the English version of this recipe. Thanks!

    on Jun 6 2013 9:15PM Report Abuse AYESHA
  7. Nidhi, English version of this recipe has send on your provided email address.

    on May 14 2013 1:31PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  8. Plz send this recepie in english

    on May 10 2013 12:34PM Report Abuse NIDHI
  9. Guest, English version of this recipe has send on your provided email address.

    on Apr 23 2013 1:31PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  10. please can you you send me a english version of this recipe thank youuuuu

    on Apr 23 2013 10:39AM Report Abuse Guest
  11. Katie, English version of this recipe has been emailed to you.

    on Dec 8 2012 5:13PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  12. Please send me the recipe in English. Thanks

    on Nov 26 2012 4:59AM Report Abuse KATIE
  13. Pushpa, a link to similar recipes in English is emailed to you.

    on May 8 2012 10:10AM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  14. Pl send in english

    on May 4 2012 1:58AM Report Abuse PUSHPA
  15. Halima, a link to Falooda recipes in English is emailed to you.

    on Apr 14 2012 5:22AM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  16. Please email me the english recipe, please. thank you

    on Apr 13 2012 5:14PM Report Abuse HALIMA
  17. Rita Bartling, a link to Falooda recipe in English is emailed to you.

    on Mar 4 2012 9:33AM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  18. Please mail me this recepie in English

    on Mar 3 2012 6:04AM Report Abuse RITA BARTLING
  19. BD, a link to Falooda recipes in English is emailed to you.

    on Dec 26 2011 2:00PM Report Abuse KP SUPPORT TEAM
  20. Please translate this to english for those of us who lack the talent of being bilingual

    on Dec 26 2011 1:37PM Report Abuse BD

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping