Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> How To? articles > How to Get Relief from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات

How to Get Relief from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات

How to Get Relief  from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات
Summer means heat, sunburn etc! In our country summer season shows its extreme and ultra violet rays causes to damage the skin. But, at the same time we have natural remedies to treat the sunburn and can prevent our self from it. Read this article and get useful information for skin soothing.
Viewed: 2859
Source:  Amber Saleem
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • موسم گرما آجکل اپنے عروج پر ہے۔ جس طرح سِکے کے دو رخ ہوتے ہیں ایسے ہی ہر چیز کا منفی اور مثبت دو پہلو ہوتے ہیں۔ اسی طرح موسم گرما کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ اس موم میں ہم مختلف ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کے ساتھ ساتھ موسمی پھلوں جیسے آم وغیرہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ موسم گرما کی منفی بات یہ ہے کہ یہ موسم اپنے ساتھ بہت سی جلدی بیماریاں لاتا ہے کیونکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جلد حساس ہو جاتی ہے اس میں سورج کی شعاعوں کی وجہ سے جلد کا جھلسنا عام ہے۔ اپنی جلد کو گرمی کے اثرات سے بچانے کےلئے آپ اس آرٹیکل میں لکھے ہوئے اقدامات سے فائدہ لے سکتے ہیں تاکہ آپ کی جلد صاف و شفاف اور دھوپ سے بچی رہے۔

  • سب سے پہلے آپ کےلئے ضروری ہے جتنا ممکن ہو خود کو دھوپ کی شدت سے مخفوظ رکھیں۔ اس کےلئے گھر سے باہر جاتے ہوئے لڑکیاں چھتری اور لڑکے سر پر ٹوپی لیں۔ تاکہ سورج کی تیز شعاعوں سے بچا جا سکے۔

  • دھوپ میں جانے سے پہلے سن سکرین یا سن بلاک ضرور لگائیں۔ واٹر پروف سن سکرین کا استعمال زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ منہ دھونے کے بعد بھی دھوپ کے اثرات سے بچاتی ہے۔

  • وٹامن ڈی لینے سے بھی گرمی کی شدت سے بچا جا سکتا ہے۔ ویسے یہ بات بظاہر مزاحقہ خیز لگتی ہے کیونکہ سورج خود وٹامن ڈی کا ذ ریعہ ہے اس لئے کہتے ہیں ہیرا ہیرے کو کاٹتا ہے۔

  • ہر تین سے چار ہفتوں کے بعد اپنے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں اور مکمل جلد کا چیک اپ کروائیں تاکہ دھوپ سے جلنے کی صورت میں بروقت تشخیص ہو سکے اور وقت پر علاج ہو سکے۔

  • دن میں تین سے چار بار ٹھنڈے پانی سے غسل کریں جب تک جلن ختم نہ ہو جائے۔ اچھے اور بہتر نتائج کےلئے پانی میں ایک کپ سرکہ یا بٹر ملک ملا لیں۔

  • اپنی خوراک میں لائکوپین کو شامل کریں کیونکہ یہ دھوپ کی جلن سے بچاتی ہے اور یہ آپ ٹماٹر سے حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ ٹماٹر لائکوپین کا بہتریں ذریعہ ہیں۔ اگر آپ کو ٹماٹر پسند نہیں تو آپ اِن کو سلاد میں شامل کرکے کھا سکتے ہیں۔

  • ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کےلئے جلد پر کھیرا یا دھنیا لگائیں کیونکہ ان میں ایسے مرکبات ہیں جو سوجن کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایسی سن اسکرین کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جن میں calendula  موجود ہو۔

  • دھوپ کی جلن سے بچنے کےلئے سبز چائے استعمال کریں۔

  • پیپر منٹ چائے یا پانی میں ڈال کر لیں۔

  • ایلوویرا کا رس بھی دھوپ کی جلن کو قابو کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

  • جسم کے متاثرہ حصوں پر کارن سٹارچ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

  • جلد کو پُر سکون کرنے اور بیکٹریا کو ہموار کرنے کےلئے کون فلاور کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • یہ تمام اقدامات آپ کو دھوپ کی جلن کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں کیونکہ گرم موسم نے اپنی شدت کو دیکھانا ہے اس لئے بہتر ہے کہ ہم خفاظتی اقدامات کر لیں اور موسمِ گرما کو لطف اندوز ہوتے ہوئے گزاریں۔

More related articles to How to Get Relief from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات:

  • Thanks for reading our artilcle about "How to Get Relief from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات" filed under How To? articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for How to Get Relief from Sunburn (Prevention From Sunburn) دھوپ کی جلن سے بچنے کے اقدامات

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping