Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Chefs and Experts articles > Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ

Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ

Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ
Muneeze Khalid is a young Pakistani professional chef. She is a expert in baking and has her on show "Muneeze Kitchen" on Zaiqa cooking channel.
Viewed: 6442
Source:  Interview of Chef Muneeze Khalid
8 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • پاکستان کی سب سے کم عمر پروفیشنل شیف

  • منیزے اس وقت صرف 18 سال کی ہیں اور اس کم عمر میں کوکنگ خصوصا بیکنگ (baking) کے حوالے سے اپنا ایک نمایاں نام اور مقام بناچکی ہیں۔ سوئٹ (sweet) کے حوالے سے ان کا منفرد کام بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ذائقہ ٹی وی (Zaiqa TV) پر اپنا کوکنگ شو (cooking show) کرنے کے ساتھ ساتھ Café Boutique کے نام سے اپنا بزنس بھی چلارہی ہیں۔ مستقبل میں پاکستان بھر میں Culinary Schools بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں تاکہ اس فن کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہوسکے۔

  • سب سے پہلے ہمارے قارئین کو Culinary Art کے بارے میں بتائیں؟

  • منیزے خالد: Culinary Art بینادی طور پر فوڈ کوکنگ (food cooking) کو کہا جاتا ہے اور Culinary لفظ کو عموماً کوکنگ (cooking) سے Relate کیا جاتا ہے یعنی کوکنگ (cooking) کرنا، تیار کرنا وغیرہ۔ جبکہ Culinarion وہ شخصیت ہوتی ہے جوکہ کوکنگ (cooking) یعنی (Culinary Arts) کے حوالے سے کام کرتی ہے۔ جنہیں عام طور پر لوگ Cook یا شیف(Chef)  بھی کہتے ہیں۔ اس آرٹ (art) سے وابستہ افراد اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ کسی بھی کھانے کو اسکے بنیادی اجزاء سے تیار کرنے کے بعد بہترین Presentation کےساتھ پیش کرتے ہیں۔

  • موجودہ دور میں اب اس آرٹ (art) میں فوڈ سائنس (food science)، ڈائٹ اور نیوٹریشن (diet and nutrition) کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس سے آگاہی اس آرٹ (art) سے وابستہ لوگوں کے لیے لازمی ہے۔

  • آپ کو اس فیلڈ (field) میں آنے کا شوق کیسے ہوا؟

  • منیزے خالد: مجھے کوکنگ (cooking) کا شوق بچپن سے ہے میں 5 یا 7 سال کی تھی جب میں نے اپنے والد کو مختلف اقسام کی کوکنگ (cooking) کرتے ہوئے دیکھا اور تب سے ہی مھجے یہ شوق ہوا کوکنگ (cooking) کرنے کا، یہ شوق پھر آہستہ آہستہ بڑھتا گیا اور اب کوکنگ (cooking) میرا Passion ہے میرے والد صاحب مختلف کھانے بنانے کے ماہر ہیں اور وہ ہمارے لیے بہت مزے مزے کے کھانے پکاتے تھے تو مجھے بھی شوق ہوا مختلف کوکنگ انگریڈیئنٹس Cooking Ingredients  اور Cuisines کے بارے میں جاننے کا۔

  • آپ نے پکانے کی ابتداء کیسے کی؟

  • منیزے خالد: میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں کہ شروع شروع میں مختلف اجزاء اور چیزوں کو ملا کر پکانے کے لیے رکھ دیتی تھی جوکہ ہمیشہ تیار ہونے کے بعد ایک انوکھا ٹیسٹ (Taste) دیتی تھیں جس کو میں خود بہت انجوائے (enjoy) کرتی تھی۔ البتہ باقاعدہ آغاز میں نے 7 سال کی عمر میں بیکنگ (Baking) سے کیا اور میں نے بہت زبردست سے ونیلا بٹرکریم کپ کیکس (Vanila Butter Cream Cupcakes) بنائے ہیں اور ان کپ کیکس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور جب سے آج تک میرا یہ Passion جاری ہے۔

  • آپ کی انسپریشن کن سے ہے اس فیلڈ میں؟

  • منیزے خالد: میری سب سے پہلی انسپریشن تو میری ماں اور میرے ابو ہیں۔ مجھے سب سے زیادہ اعتماد ان ہی دونوں افراد نے دیا۔ میری امی کا شمار پائینیئر میں ہوتا ہے پاکستان میں Event Management کی فیلڈ میں کام کرنے کے حوالے سے۔ البتہ فیلڈ میں مجھے انٹرنیشنل شیف Ferran Adria بہت پسند تھیں جو کہ دنیا کے بہترین ریسٹورینٹ El Bulli کے مالک ہیں اور میں آپ کو بتاؤں کہ پچھلے سال میں نے سنگاپور میں Culinary Seminars میں شرکت کی جہاں مجھے ان سے بھی ملنے کا موقع ملا اور یہ ملاقات میرے لیے یادگار ہے، میں مستقبل میں ان ہی کی طرح کا کام کرنا چاہتی ہوں اور ریسٹورینٹ بنانا چاہتی ہوں۔

  • منیزے آپ یہ بتائیں کہ آپ نے ابتدا تو گھر سے ہی کی کوکنگ کی پھر باقاعدہ کہاں کہاں سے سیکھا؟

  • منیزے خالد: میں نے باقاعدہ کوئی پروفیشنل ٹریننگ نہیں کی ہے البتہ مختلف کورس اور سیمینارز میں شرکت کی تھی۔ پچھلے سال جبکہ سب سے زیادہ میری لرنگ (Learning) یوٹیوب اور مختلف ریسیپی بکس سے رہتی ہے البتہ میرا ارادہ ہے کہ میں کیلیفورنیا (California) کے Le Cordon Bleu College of Culinary Arts in Pasadena کو جوائن کروں اور میں اس کے لیے بہت پُر جوش ہوں کہ مجھے وہاں سے مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • آپ نے اس فیلڈ کو پروفیشن منتخب کیا اس کی کیا وجہ ہے؟

  • منیزے خالد: میں نے جیسا کہ پہلے بھی بتایا کہ مجھے بچپن سے اس فیلڈ کا شوق ہے اور اب تو یہ میری زندگی کا Passion بن گیا ہے تو میں کسی اور فیلڈ کا سوچ بھی نہیں سکتی ہوں کوکنگ بذات خود ایک آرٹ ہے اس میں Creation ہے جب ہم مختلف Ingredient کو ملا کر ایک خوبصورت سا کیک یا ڈش تیار کرتے ہیں تو وہ کھانے والے کی نظر میں Incredible ہوتا ہے اسکا ذائقہ اسکی تیاری اسکے اجزاء اور آخر میں اسکی پریزنٹیشن اسکو کھانے والے کے لیے شاہکار بنا دیتی ہے اور یوں ہماری محنت وصول ہو جاتی ہے اور مزید حوصلہ ملتا ہے اچھی اچھی ڈشنر Create کرنے یا Cakes بنانے کا۔

  • اچھا منیزے اب ہمیں اور ہمارے قارئین کو مختلف اقسام کے کیکس (Cakes) کے بارے میں بتائیں۔

  • منیزے خالد: کیکس کی تو بے تحاشہ اقسام ہوتی ہیں۔ یہ تو Creation ہے جتنی بھی کرتے چلے جاؤ البتہ میرا پسندیدہ کیک Red Velvet Cake ہے جوکہ چیز، کریم اور آئسنگ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس میں تھوڑی چاکلیٹ بھی استعمال ہوتی ہے مجھے ریڈفوڈ اور فروٹ کو بڑی مقدار میں استعمال کرنا بہت پسند ہے اور ان ہی تمام اجزاء (Ingredient) کو لے کر میں مختلف طرح کے (Cake) بناتی ہوں جن کی اقسام کبھی بھی نہیں بتائی جاسکتی ہیں۔

  • منیزے آپ کے خیال میں آپ کے کام کی انفرادیت کیا ہے؟

  • منیزے خالد: میرے کام کی انفرادیت (Novelty Cakes) بنانا ہے اس کے علاوہ میں اپنا ایک چھوٹا سا Catering کا بزنس بھی چلا رہی ہوں Cake Boutique کے نام سے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سب سے پہلے یہ جان سکوں کہ میرا کلائنٹ مجھ سے کیا چاہتا ہے پھر اسکو اپنا آئیڈ یا سمجھاتی ہوں اسکے بعد ہی کام شروع کرتی ہوں اور اس ڈسکشن کے بعد جب کلائنٹ کا آرڈر اس کے سامنے آتا ہے تو وہ ہمیشہ ہی خوش اورمطمئن ہوکر جاتا ہے یہی میرے کام کی انفرادیت ہے۔

  • عموماً لوگ آپ سے کس طرح کے Cake وغیرہ کی فرمائش کرتے ہیں کہ آپ بنا کر دیں؟

  • منیزے خالد: لوگوں کی فرمائش یا ڈیمانڈ وقت اور موسم کے ساتھ بدلتی ہے۔ آج کل کیونکہ گرمیاں ہیں تو لوگ Cold Desserts کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جیسے کولڈ چیز کیکس ,Chcolate Chills  Creame Brule وغیرہ۔

  • کیکس اور مختلف قسم کی بیکری پروڈکٹس کی پریزنٹیشن کو بہت اہمیت دی جاتی ہے؟

  • منیزے خالد: بالکل ذائقے کے بعد ہر پریزینٹیشن بہت اہم ہوتی ہے اور میں بھی اس کا خصوصی خیال رکھتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں بہترین سی اسٹائلش پریزنٹیشن ہو تاکہ کلائنٹ بھی خوش ہو۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہر پریزنٹیشن بھی مَیں خود سے کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ہر ایک آئٹم کی دوسرے سے مختلف ہو۔

  • منیزے آپ کے خیال میں کیا پاکستانی لوگوں میں سوئٹ کے حوالے سے پسند ناپسند میں کوئی فرق آیا ہے پچھلے چند سالوں کے مقابلے میں یا ابھی ابھی روایتی سوئٹ کھانا پسند کرتے ہیں لوگ؟

  • منیزے خالد: بالکل، پچھلے چند سالوں میں صرف روایتی کھانوں کیلئے سوئٹ کے حوالے سے پسند نا پسند میں تبدیلی آتی ہے۔ کیکس کے حوالے سے تو پہلے لوگ اسے اتنا زیادہ کھانا اور تقریبات میں بطور سوئٹ کے رکھنا پسند نہیں کرتے تھے جبکہ اب سالگرہ کے علاوہ بھی اس کو بطور سوئٹ پیش کیا جاتا ہے جیسے میرا Topsy Turvy Cake سالگرہ یا شادی اور دیگر تقریبات میں بہت زیادہ ڈیمانڈ کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور پسند بھی کیا جاتا ہے۔

  • کیکس کے علاوہ اور کون کون سی بیکری پروڈکٹس بناتی ہیں آپ؟

  • منیزے خالد: میں کیکس کے علاوہ کپ کیکس، براؤنیز، بریڈ خاص طور پر Foccacia Bread بہت اچھا بناتی ہوں اور اسکے علاوہ جو بھی کوئی ڈیمانڈ کرے کسی بھی طرح کی بیکری پروڈکٹس کی، وہ بناتی ہوں۔ یہ کلائنٹ پر منحصر ہے۔

  • منیزے آپ ذائقہ ٹی وی پر اپنا کوکنگ شو بھی کررہی ہیں اس حوالے سے بتائیں؟

  • منیزے خالد: ذائقہ ٹی وی پر میں منیزے کچن (Munezeys Kitchen) کے نام سے ریگولر شو کر رہی ہوں اور مجھے بہت مزہ آیا ہے لوگوں کا فیڈ بیک بہت اچھا ملتا ہے اور میرا بنیادی مقصد یہی تھا اس شو کے ذریعے کہ میں لوگوں کو کمپلیکس ریسیپیز کے بجائے آسان طریقے سے سوئٹ بنانا سکھاؤں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اس میں کامیاب رہی ہوں۔ لوگ تعریف کرتے ہیں فرمائش کرتے ہیں مختلف قسم کے Cakes بنانے کی اچھا لگتا ہے لوگوں کا اس طرح سے فیڈ بیک دینا۔

  • آپ کو کیسا لگتا ہے اتنی کم عمری میں اتنی کامیابی حاصل کرلینا اور سب سے کم عمر شیف ہونے کا اعزاز حاصل کرنا؟

  • منیزے خالد: بہت اچھا لگتا ہے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں میری پوری فیملی کی سپورٹ ہے جو میں اس مقام پر ہوں اور اس بات پر یقین ہو جاتا ہے کہ محنت اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے اگر کسی چیز کی لگن ہو اور محنت کی جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے اور اس سے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

  • آپ کو اس فیلڈ میں اتنا کامیاب دیکھنے کے بعد کسی اور کا فیملی سے ارادہ ہے اس فیلڈ میں آنے کا؟

  • منیزے خالد: نہیں میرے علاوہ کسی کا بھی ارادہ نہیں ہے۔ میرے ابو بزنس مین ہیں جبکہ میری امی اور ایک بہن Shazreh ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے کام کرتی ہیں اور ایک اور بڑی بہن جرنلزم کی ڈگری لے رہی ہے تو فی الحال تو صرف میں ہوں اس فیلڈ میں۔

  • بیکنگ کے علاوہ کیا کیا بنالیتی ہیں اور مزید کس طرح کی کوکنگ کرنے کا شوق ہے؟

  • منیزے خالد: بیکنگ تو میرا Passion ہے اسکے علاوہ بھی ہر طرح کی کوکنگ کرنے کا شوق ہے البتہ مجھے مزہ سب سے زیادہ French Cuisine کرنے میں آتا ہے اور آگے میرا ارادہ ہے فرنچ کوکنگ کے لیے Specialized کرنے گا۔

  • آپ کا ارادہ ہے پاکستان مں کوکنگ انسٹی ٹیوٹ بنانے کا؟

  • منیزے خالد: بالکل میرا ارادہ ہے میں چاہتی ہوں کہ میں پاکستان میں ایک بہت اچھا سا Culinary School بناؤں۔ انشاءاللہ جب میں خود بہت زیادہ سیکھ جاؤں گی تو یہ کام ضرور کرونگی۔

  • کسی اور کوکنگ چینل سے اگر آفر آئی تو جائینگی؟

  • منیزے خالد: بالکل اگر میرے پاس کسی بھی اور کوکنگ چینل سے آفر آئی تو ضرور جاؤنگی میں چاہتی ہوں میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سیکھاؤں۔ مجھے جتنے اچھے مواقع ملیں گے سیکھانے کے میں ان کو ضرور قبول کرونگی۔

  • آپ خود کتنی شوقین ہیں کھانے کی اور سوئٹ کیا بہت زیادہ اور شوق سے کھاتی ہیں؟

  • منیزے خالد: میں اچھے کھانے کی تو بہت شوقین ہوں البتہ میٹھا اتنا ہی کھاتی ہوں جیسے نارمل لوگ کھاتے ہیں۔ سوئٹ کے مقابلے میں دیگر ڈشز زیادہ  Preferکرتی ہوں۔

  • کوکنگ کے علاوہ کیا کیا شوق ہیں؟

  • منیزے خالد: کوکنگ اور بس کوکنگ اور اسکے بعد جو ٹائم ہوتا ہے وہ ٹی وی شوز کے لیے ہوتا ہے اسکے علاوہ بہنوں سے اور فرینڈز سے گپیں لگانا، فلمیں دیکھنا اور زندگی کو انجوائے کرنا۔

  • کتابیں کس طرح کی پڑھتی ہیں؟

  • منیزے خالد: مجھے کلاسک لو اسٹوریز پسند ہیں۔

  • اپنی ریسپی بک لانے کا ارادہ ہے؟

  • منیزے خالد: بالکل ارادہ ہے ریسپی بک لانے کا لیکن پہلے میں Culinary اسکول سے کوکنگ میں گریجویشن کرلوں اسکے بعد ریسپی بک لاؤنگی اور پچھلے چند سالوں سے اس حوالے سے میں نے کافی کام بھی کیا ہے۔

  • مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟

  • منیزے خالد: میرا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے باہر رہ کر Michelin Star Restaurant میں کام کرنے کا۔ پھر واپس پاکستان آکر مزید اچھے کوکنگ شوز کرونگی اپنا ریسٹورینٹ بناؤں گی اور بیکری کا بزنس تو ساتھ ساتھ چلتا رہے گا اور سب سے اہم پورے پاکستان میں اس آرٹ ﴿کوکنگ آرٹ﴾ کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر Culinary Schools بناؤنگی۔

  • میں چاہتی ہوں وہ تمام لوگ میل اور فی میل اس فیلڈ میں ضرور آئیں جنہیں اس کا شوق ہے Creations کا۔ اس فیلڈ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اور مجھے یقین ہے کہ میرے بنائے ہوئے ان اسکولز سے ان کے شوق کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور پھر وہ باقاعدہ ٹریننگ لے کر اس پروفیشن کو اپنائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

  • قارئین کو پیغام دیں گی؟

  • منیزے خالد: ہمیشہ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں اور اگر آپ کے اندر کسی بھی کام کا شوق اور لگن ہے تو اس کام کے لیے سخت محنت کریں۔ اللہ تعالٰی ضرور آپ کو آپکے مقصد میں کامیاب کرے گا۔ آمین

More related articles to Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ:

  • Thanks for reading our artilcle about "Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ" filed under Chefs and Experts articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Muneeze Khalid Baking Expert منیزے خالد کیک اور بیکری آئٹم کی اسپیشلسٹ

  1. hello i like baking but i dont know how to manage the gas oven. can u please teach me how to use gas oven. I like your program very much.

    on Jul 21 2013 10:01AM Report Abuse TAHIRA FIRDOUS

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping