SHOP  |  Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Arts and Crafts Recipes > Stone Painting سٹون پینٹنگ

Stone Painting سٹون پینٹنگ

Stone Painting سٹون پینٹنگ
Art is full of many colors and shapes like oil painting and sketching. But here we will discuss about stone painting. Stone painting is a unique form of art where stones are painted with acrylic and transformed into beautiful subjects such as pets, insects and wildlife etc.
Viewed: 1606
Source:  Anum Zara
4 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • سٹون پینٹنگ


  • تخلیقی صلاحیتیں خدادار ہوتی ہیں جن کو تھوڑی کوشش اور لگن سے مزید سنوارا جا سکتا ہے۔
    بہت  سے باصلاحیت اور اعلی تخلیقی اپروچ سے مزین لوگ ہیں جو آرٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہوئے دیدہ زیب ڈیزائن تخلیق کرتے ہیں۔ آرٹ کے بہت سے رنگ اور شکلیں ہیں جن میں آئل پینٹگ، اسکیچنگ، مجسمہ سازی کو جدید آرٹ سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ کارٹون کریکٹر اور اسٹوری بْکس بھی آرٹ کہلاتی ہیں الغرض ہر وہ چیز آرٹ کے زمرے میں آتی ہے جس میں تخلیقی صلاحیتیں کارفرماں ہوں۔ آرٹ کے مختلف شعبوں میں انسان اپنی حصہ ذوق کے مطابق مہارت رکھتے ہیں۔


  • آرٹ کے انہی شعبوں میں ایک سٹون پینٹنگ جو سستا، آسان اور منفرد آرٹ ہے جس میں سٹون/پتھروں کو پینٹ کیا جاتا ہے۔ پینٹ کئے ہوئے پتھر نا صرف بہترین ڈیکوریشن ہیں بلکہ آئیڈیل تخفہ بھی ہے جو دینے والے کو آپ کی بے پناہ چاہت کا احساس دلائے گا۔ آپ پینٹ کیلئے پوسٹر کلر، اکریلک پینٹ (Acrylic paint) ،اسپرے پینٹ اور فیبرک کلر استعمال کر سکتے ہیں لیکن Acrylic paint زیادہ بہتر ہیں کیونکہ یہ جلدی خشک ہو جاتے ہیں اور خراب نہیں ہو تے۔ سٹون پینٹ کرنے سے پہلے آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ سٹون کا سائز کیا ہے۔ پھر اس کے مطابق پینٹ کریں لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ چھوٹے سائز کے سٹون سے شروع کریں اور جب مہارت حاصل ہو جائے تو بڑے سٹون پینٹ کریں۔ سٹون پینٹنگ  کے بارے میں بہت کم لوگ آگاہ ہیں اس سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی بہت عمدہ پینٹنگ کر سکتے ہیں۔

  •  

  • بڑے  سائز کے سٹون کو پینٹ کرنا

  •  

  •  بڑے سائز کے سٹون کو پینٹ کرنے کیلئے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہو گئی۔
    ·         مختلف رنگ، ایک چھوٹا سیدھا برش، ایک چھوٹا گول برش، پنسل یا چاک
    ·         سٹون کو کچھ دیر کیلئے پانی میں بھگو دیں اور پھر اسے خشک کرلیں۔
    ·         اب سٹون پر پیلا، کاسنی، گولڈن یا اپنی پسند کا کوئی ہلکا رنگ پینٹ کریں۔
    ·         اس کے بعد اس پر بیس کوٹ سفید رنگ کریں۔
    ·         اب سرخ یا کسی اور برائٹ رنگ کے دو تین کوٹ کریں کہ ایک ہموار تہہ بن جائے۔
    ·         جب رنگ خشک ہو جائے تو چاک یا مارکر سے پتھر کے اوپر لیڈی برڈ کا اسکیچ بنائیں اور باریک برش سے اس کی آؤٹ لائن بنائیں اور تصویر میں دکھائے گئے طریقہ کے مطابق پینٹ کریں۔

  •  

  • اسی طرح آپ سٹون پراپنی مرضی سے کوئی بھی ا سکیچ بنا کے اْسے اپنی پسند کے رنگ سے پینٹ کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی جانور، پرندہ یا قدرتی منظر بھی ہو سکتا ہے۔

  •  

  • کرش سٹون


  • چھوٹے سائز یا کرش سٹون سے منفرد آرٹ بنانے کیلئے چارٹ پیپر یا ہارڈ بورڈ پر اسکیچ بنائیں سب سے پہلے آؤٹ لائن پر گلو سے سٹون/پتھر لگا کے ان کو اوپر دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق پینٹ کریں پھر کرش سٹون سے فلنگ کرکے ان کو برش سے پینٹ کر لیں۔ سٹون پینٹ جب مکمل ہو جائے تو اسے گرد سے مخفوظ رکھنے کیلئے آخر میں وارنش کا کوٹ کر دیں اور اگر وال ہینگنگ ہے تو آپ اسے فریم بھی کروا سکتے ہیں۔ نیچے دی گئی تصویر میں کرش سٹون سے تجریدی آرٹ بنا کے اس پر اسپرے پینٹ کیا گیا ہے۔


  • کرش سٹون/پتھر/بجری کو عام طور پر ہم لوگ بیکار سمجھتے ہیں لیکن تھوڑی سی ہنر مندی سے یہی بیکار چیز خوبصوت اور قابلِ ستائش روپ میں ڈھل جاتی ہے کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ کرش سٹون میں آپ ہر سٹون پر الگ پینٹ کرکے اس میں جدت اور انفرادیت پیدا کر سکتی ہیں۔

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Stone Painting سٹون پینٹنگ

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping