چاولوں کی رنگت
چاولوں کو اُبالتے وقت اس میں ایک چمچ لیموں کا رس (lemon juice) ڈالنے سے ان کی رنگت صاف اور چاول (rice) خوشبودار ہو جاتے ہیں۔
چاولوں کو ابالنے والے پانی (water) میں چائے کے چمچ (teaspoon) برابر سفید سرکہ (vinegar) ملا دیا جائے تو اس سے چاول (rice) پکنے کے بعد جڑتے نہیں ہیں۔
چاولوں کا پانی (water) نچوڑنے کے بعد یا پلاؤ (pulao) کو دم (steam) پر رکھتے وقت احساس ہو کہ چاول (rice) سخت رہ گئے ہیں تو کوئی کپڑا یا اخبار گیلا کرکے ڈھکن کے اندر رکھیں اور پھر دم (steam) دیں تو چاول نرم ہو جائیں گے۔ اگر دم (steam) پر رکھتے وقت احساس ہو کہ چاول (rice) ذرا نرم ہو گئے ہیں تو خشک کپڑا یا اخبار تہہ کرکے ڈھکن کے اندر رکھ دیں۔ نمی جذب ہو جائے گی۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.